اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات  کے زیر ِ اہتمام 10جولائی2020ء کو فیصل آباد زون میں بذریعہ زوم مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات، مدنی مذاکروں کی اہمیت اور مدنی مذاکرے کی کارکردگی بہتر بنانے کی ترغیب دی نیز عاملات مدنی انعامات بننے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات  کے زیر ِ اہتمام10جولائی2020ء کوڈویژن ٹھٹھہ میں مدنی انعامات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں تین ذیلیوں کی مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

حلقہ مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی انعامات اور مدنی مذاکره کے حوالے سے مدنی پھول پیش کئے نیز مدنی انعامات اجتماع رکھنے کے حوالے سے مشاورت کی۔ کارکردگی بہتر بنانے کے لیے فی ذیلی 26 رسائل تقسیم کرنے اور وصول کرنے کا بهی ذہن دیا جبکہ عاملات مدنی انعامات سے رابطے میں رہنے اور ان کے ایس ایم ایس گروپ بنانے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات  کے زیر ِ اہتمام رحیم یار خان زون لیاقت پور کا بینہ میں مدنی انعامات اجتما ع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کے مقاصد،فرمانِ امیر اہل ِسنت، دعاے عطار اور غوروفکر کرنے کی اہمیت کے موضوع پر بیان ک نیز عاملاتِ مدنی انعامات بننے کی ترغیب دلائی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات  کے زیر ِ اہتمام10جولائی2020ء کو وہاڑی زون کی مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ سطح مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی انعامات کی زون ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ماہانہ کارکردگی شیڈول جمع کروانے نیز مدنی انعاما ت اجتماع کی مضبوط ترکیب بنانے کے حوالے سے نکات دئیے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام10 جولائی 2020ء کو ریجن نگران، پاکستان نگران، کراچی ریجن نگران اور کورسز ذمہ دار مجلس بیرونِ ملک  کی ذمہ دار اسلامی بہن کا اجلاس ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے اہم امور پر تربیت کی اور تفسیر سورۂ رحمٰن کورس کے نصاب پر بات چیت کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام کراچی ریجن کلفٹن کابینہ میں پانچ دن پر مشتمل آن لائن” سیرت النبیﷺ کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 25 اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

کورس کے اختتام پر اسلامی بہنوں نے مدنی مذاکرہ دیکھنے، مدنی انعامات کا رسالہ جمع کروانے اور کتاب سیرت النبی ﷺپڑھنے کی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ  مکتبۃ المدینہ للبنات کے زیر ِ اہتمام جنوبی لاہور شیخوپورہ کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں زون، کابینہ اور ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

لاہور ریجن مکتبۃالمدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور 50 روپےوالے رسالوں کے پیکج خریدنے اور زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو اس کی ترغیب دلانے کی ترغیب دلائی۔ بستہ ذمہ داراسلامی بہنوں کے بقیہ ڈیٹا جلد مکمل کرنے اور کارکردگی شیڈول جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مالیات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکستان سطح کی مالیات ذمہ دار اور تمام ریجن مالیات ذمہ داراسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت مالیات ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور آئندہ کے اہداف دیئے، ای رسید کے نظام کو مضبوط کرنے کی ترغیب دلائی اورای رسید اکاؤنٹ اوپن کروانے کے حوالے سے ذہن دیا۔ زون اور کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں سے باقاعدہ شیڈول لیکر چیک کرنے کا ذہن بھی دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر ِ اہتمام 10جولائی2020ء کو ملتان ریجن مظفر گڑھ زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے اِبتداً ”دل جیتنے کے نسخے“ کےموضوع میں سے چند مدنی پھول بیان کئے نیز سالانہ ڈونیشن کارکردگی کی حوصلہ افزائی کی نیز مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے اہداف دئیے۔


دعوت اسلامی کے زیر ِ اہتمام 10جولائی2020ء کو ملتان ریجن ڈی جی خان زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے اِبتداً ”دل جیتنے کے نسخے“ کےموضوع میں سے چند مدنی پھول بیان کئے نیز سالانہ ڈونیشن کارکردگی کی حوصلہ افزائی کی نیزماہانہ کارکردگی شیڈول وقت پر جمع کروانے، ماتحت سے وصول کر کے چیک کر کے سینڈ کرنے، ماہانہ آٹھ مدنی کام کارکردگی بروقت تقابلی جائزہ کے ساتھ ذمہ دار کو جمع کروانے ، ماہانہ اجلاس مقرر تاریخ پر لینےاور ماہانہ ڈویژن مدنی حلقے میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام09 جولائی 2020ء  کو اسلام آباد ریجن واہ کینٹ زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ نگران اور زون مشاورت نے بذریعہ اسکائپ شرکت کی۔

اسلام آباد ریجن نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور سالانہ ڈونیشن اور ماہانہ کارکردگی کی بہتری پر حوصلہ افزائی کی نیز مدنی کاموں کی مزید ترقی کے لئے اہداف بھی دئیے۔ نگران زون اسلامی بہن نے ذمہ داراسلامی بہنوں کو نکات برائے ذولحجۃالحرام بھی سمجھائے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام اسلام آباد ریجن کی ٹیکسلا کابینہ میں ون ڈے سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں  شخصیات خواتین سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

رکنِ عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے ”صحابیات اور پردہ“کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اورشارٹ کورسز میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی۔