دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام اسلام آباد ریجن  واہ کینٹ کابینہ میں ون ڈے سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

رکن مجلس بیرون ملک ذمہ اسلامی بہن نے”صحابیات اور پردہ “کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام اسلام آباد کابینہ  میں ون ڈے سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں سمیت شخصیات خواتین نے بذریعہ اسکائپ نے شرکت کی۔

صاحبزادئِ عطار سلمہا الغفار نے ”صحابیات اور پردہ“کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو ماہ ِفیضان مکتبۃالمدینہ کے حوالے سے بریفنگ دی نیز آن لائن شارٹ کورسز کرنے کی ترغیب دلائی۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام09 جولائی 2020ء  کو لاہور ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذیعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں زون نگران اور ریجن مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ڈونیشن کے حوالے سےفالواپ کیا نیز مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام09 جولائی 2020ء  کو پاکستان سطح کی تنظیمی و ادارتی شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں اور ریجن نگران اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ ماہانہ اجلاس ہوا۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور"سالانہ ڈونیشن 2020ء"کی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی نیز ڈونیشن ریکارڈ محفوظ کرنے، قانونِ شخصی کے تحت نیو دارالسنہ کے اہداف اور مدنی عملے کی تیاری و کوششوں کے حوالے سے ریجن نگران اسلامی بہنوں کو ترغیب دلائی۔

کابینہ نگران و شعبہ ذمہ داران کی تقرری کو مکمل کرنے ، کابینہ نگران کی ماہانہ کارکردگی کو مضبوط بنانے ، پاکستان سطح شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں کو کابینہ سطح شعبہ ذمہ داران کی ماہانہ کارکردگی چیک کرنے پر توجہ دلائی ، ہر ماہ ماہنامہ فیضان ِ مدینہ کے لیئے تاثرات دینے اور نیو مکتوبات اورادِ عطاریہ کے بستوں کا آغاز کرنے کے حوالے سے اہداف دئیے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی عطیات بکس  کے زیر ِ اہتمام لاڑکانہ زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال اجلاس ہوا جس میں زون اور کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

حیدرآباد ریجن کی مدنی عطیات بکس ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور تقرری کے اہداف دئیے نیزگھریلو صدقہ باکسز کارکردگی کا فالواپ کیااورکارکردگی شیڈول جمع کروانے کا ذہن دیا ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام حیدر آباد نواب شاہ زون کی ٹنڈو آدم کابینہ میں” فیضان سیرت مصطفیٰﷺ کورس“ منعقد کیا گیاجن میں 37 اسلامی بہنیں شرکت فرما رہی ہیں ۔

اس کورس کے 3 درجے مکمل ہو چکے ہیں جبکہ 1 جاری ہے ۔کورس میں شریک اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات  کے زیر ِ اہتمام 09 جولائی 2020ء کو لاہور ریجن کی مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں ریجن و زون مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت پاکستان سطح مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکت کی۔

رکن عالمی مشاورت مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبے کے مدنی کاموں کو احسن انداز میں کرنے کے حوالے سے مدنی پھول بھی دئیے ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات  کے زیر ِ اہتمام ٹھٹھہ کابینہ ڈویژن گھارو میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں بذریعہ کانفرنس کال چار ذیلیوں کی مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن مدنی انعامات ذمہ دار نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی انعامات و مدنی مذاکره کے حوالے سے مدنی پھول پیش کئے نیز فی ذیلی میں مدنی انعامات کے 26 رسائل تقسیم کرنے اور وصول کرنے کا بهی ذہن دیا ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات  کے زیر ِ اہتمام ٹھٹھہ کابینہ ڈویژن دھابیجی میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں دو ذیلیوں کی مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہنوں نے بذریعہ کال شرکت کی۔

دھابیجی کی ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورمدنی انعامات اور مدنی مذاکره کے حوالے سے مدنی پھول پیش کئے نیز مدنی مذاکرہ اور مدنی انعامات اجتماع رکھنے کے حوالے سے کلام کیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مکتبۃ المدینہ کے زیر ِ اہتمام گزشتہ دنوں مظفرگڑھ زون کوٹ ادو کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں ملتان ریجن مکتبۃالمدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور تقرریوں کی تکمیل اور تقسیم رسائل کی بھرپورترغیب دلائی گئی۔


4 جولائی 2020ء کومکتبۃ المدینہ لاہور ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہن نے داتاصاحب کابینہ کے ذمہ داران کا ٹیلیفونک اجلاس فرمایا جس میں کابینہ اور ڈویژن ذمہ داران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔اجلاس میں ذمہ داران اسلامی بہنوں کو 50 روپے والے مدنی پیکٹ کے اہداف دیئے گئےجبکہ اسلای بہنوں کی تقرریاں مکمل کرنے کا ذہن دیا گیا۔ ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے بستہ ذمہ داران کی کارکردگی کا فالو اپ بھی کیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے تحت 8 جولائی 2020ء کو ڈیرہ اسماعیل خان چشمہ ڈویژن میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 42 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ریجن ذمہ داراسلامی بہن نے مدنی انعامات نہایت آسان اور اچھے انداز میں اسلامی بہنوں کو سمجھایا جبکہ  اجتماع شریک اسلامی بہنوں نے مدنی انعامات پر عمل کرنے کی اچھی اچھی نیتیں بھی کیں۔اس موقع پر مدنی انعامات کی زون ذمہ دار بھی موجود تھی۔