دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 8 جولائی 2020 بروز بدھ فیصل آباد ریجن کی نگران زون اور اراکین ریجن کے درمیان بذریعہ زوم لنک ماہانہ اجلاس ہواجس میں ریجن نگران نے ان کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی۔اس اجلاس میں اسلامی بہنوں کے مدنی کام کو ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے بڑھانے پر غور کیاگیااور آئندہ کے  اہداف طے کئےگئے۔نگرا ن اسلامی بہن نے زون نگران اسلامی بہنوں کو مختلف شہروں میں مجلس مکتوبات و اوراد عطاریہ کے بستوں کو بڑھانے اور تربیت یافتہ اسلامی بہنوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کا ذہن دیا۔ اجلاس میں مدنی انعامات اور علاقائی دورہ کی رکن ریجن نے بھی اپنےاپنے شعبہ جات کی اپڈیٹس دیں۔


8 جولائی 2020ء بروز بدھ لاہور ریجن میں One day sessionکا سلسلہ ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ نگران عالمی مجلس مشاورت پاکستان نے سنتوں بھرا بیان کیا ۔ اس سیشن میں صحابیات اور ولیات کے پردے سے متعلق مدنی پھول دیئے گئے۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام08 جولائی 2020ء کو گوجرانوالہ زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں زون اور کابینہ سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے بذریعہ کال شرکت کی۔

ریجن سطح شعبہ مدرسۃا لمدینہ بالغات کی ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور تعلیم قراٰن کو عام کرنے کی نیت سے اپنی کابینہ کی تمام مدرسات کو آن لائن پڑھانے کی ترغیب دلانے اور اس سلسلے میں آنے والے مسائل کو حل کروانے کی ترغیب دلائی نیز اپنی ذمہ دار اسلامی بہن سے مربوط رہنے اور وقت پر تمام کارکردگیاں جمع کروانے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر ِ اہتمام09 جولائی 2020ء کو فیروز پور روڈ کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں تمام ڈویژن کی علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

علاقائی دورہ کی زون ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورنیکی کی دعوت کے فضائل بیان کرتے ہوئے شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کا ذہن دیا۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام09 جولائی 2020ء  کو وہاڑی زون میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور علاقائی دورہ مضبوط کرنے کے مدنی پھول پیش کئے۔ قربانی کی کھالوں کے ہدف کو پورا کرنے کا ذہن دیا نیز مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات   کے زیر اہتمام شمالی لاہور زون کی مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں زون و کابینہ مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

لاہور ریجن مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور خیر خواہی مسلمین ، نرمی سے مدنی کام کرنے، نگران سے رابطہ مربوط رکھنے پر اہم تربیت کی۔

مدنی انعامات کی کارکردگی میں کمی کی وجوہات اور مدنی انعامات تقسیم و وصول کرنے کے مدنی پھولوں پر توجہ دلائی،ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے عاملات عوام اور ذمہ داراسلامی بہنوں کا تقابل کرنے کی ترغیب دلائی اور اس پر اہداف بھی دئیے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات   کے زیر اہتمام ڈیرہ اسماعیل خان زون میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی انعامات کی زون ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات پر عمل کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات   کے زیر اہتمام بہاولپور ہارون آباد کابینہ میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 19 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی انعامات کی زون ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرابیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات پر عمل کرنے اور وقت پر مدنی انعامات کا رسالہ اپنی ذمہ دار اسلامی بہن کو جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام کراچی ایسٹ زون ملیر کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی انعامات کی کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورمدنی مذاکرہ کارکردگی اور مدنی انعامات کی کارکردگی کو بہتر بنانے پر کلام کیا نیز مجلس شوریٰ کے مدنی پھول پیش کئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر ِ اہتمام پنڈی کینٹ کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پنڈی اسلام آباد کی زون علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ہفتہ وار علاقائی دورہ میں شرکت کرنے اور شرکت کروانے کی ترغیب دلائی نیز شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کا ذہن دیا۔


جون 2020ء میں پاکستان بھر میں ہونے والےماہانہ آٹھ مدنی کام کی کارکردگی درج، ذیل ہے:

اس ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے مدنی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد338

روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد46ہزار165

روزانہ امیراہل سنت کا بیان/ مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد67ہزار73

مدرستہ المدینہ بالغات کی تعداد 3ہزار371

مدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد40ہزار247

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد 8ہزا76

اجتماع ات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد 82ہزار384

ہفتہ وار علاقائی دورہ (شرکاء مدنی دورہ کی تعداد ) 7ہزار716

ماہانہ مدنی حلقوں کی تعداد303

ماہانہ تربیتی حلقوں میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد 3ہزار549

وصول ہونے والے مدنی انعامات کے رسائل کی تعداد 28ہزار697


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی عطیات بکس کے  زیر ِ اہتمام کراچی ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ اجلاس ہوا جس میں زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کراچی ریجن مدنی عطیات بکس ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور نیو کارکردگی فارم سمجھایا نیزکابینہ کے شیڈول اور ڈونیشن بکس کارکردگی وقت پہ لینے کی ترغیب دلائی۔