
اسلامی
بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر
ِ اہتمام سیالکوٹ زون کی شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہواجس
میں گجرات کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
سیالکوٹ
زون شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس
میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شارٹ
کورسز کرنے،کروانےاور ٹیسٹ کیلئے مدرسات کوتیارکرنےکی ترغیب دلائی۔
اپنی ذمہ
دار اسلامی بہن سےمربوط رہنےکاذہن دیا اور اس کےفوائد بھی بیان کئے نیزکورسز
کی تعداد بڑھانے اور شعبے کے مدنی کاموں
کو مزید بڑھانے کا ذہن دیا۔
مکتبۃ المدینہ
للبنات کے زیر ِ اہتمام میانوالی زون کی کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں کا اجلاس

اسلامی
بہنوں کی مجلس مکتبۃ المدینہ للبنات کے زیر ِ اہتمام پچھلے دنوں میانوالی زون کی کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں
کا اجلاس ہوا جس میں فیصل آباد ریجن مکتبۃالمدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ماہِ فیضان مکتبۃ المدینہ کو بھر پور انداز میں منانے کا ذہن دیا نیز مدنی پیکجز کو زیادہ سے زیادہ خریدنے اور تقسیم کرنے کی ترغیب دلائی۔

اسلامی
بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ ِ اہتمام
پچھلے دنوں پاکستان کے تین مقامات پر کفن
دفن تربیتی اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور تربیتی اجتماعات میں
شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کے طریقے کے بارے میں بریفنگ دیتےہوئے کفن دفن کے
بارے میں معلومات فراہم کیں نیز اسلامی بہنوں کو ٹیسٹ دینے اور مدنی کاموں میں حصہ
لینے کی ترغیب دلائی۔
فیروز پور روڈ
کی ڈویژن نشتر کالونی میں بذریعہ کانفرنس کال مدنی حلقے کا انعقاد

اسلامی
بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر
ِ اہتمام07 جولائی 2020ءکو فیروز پور روڈ کی ڈویژن نشتر کالونی میں بذریعہ
کانفرنس کال مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں ریجن علاقائی ذمہ دار، کابینہ
علاقائی دورہ ذمہ دار، کابینہ تجہیز و تکفین کی ذمہ دار، علاقہ مدنی انعامات ذمہ
داراور علاقہ ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن سطح کی علاقائی دورہ ذمہ داراسلامی بہن
نے شعبے کے مدنی کاموں کے حوالے سے
تفصیلاً بریف کیا نیز ون ڈے سیشن میں شرکت کرنےاور اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ ساتھ
انفرادی طور پر دوسروں کو نیکی کی دعوت دینے
کی ترغیب دلائی۔
وہاڑی زون
علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن کا ماتحت اسلامی بہنوں کے ہمراہ علاقائی دورہ

اسلامی
بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر
ِ اہتمام07 جولائی 2020ءکووہاڑی زون علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے
ماتحت اسلامی بہنوں کے ہمراہ علاقائی دورہ
کیا۔
شعبہ مدرسۃ
المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام شوّال المکرم کے چھ نفلی روزے کی کارکردگی

امیرِ اَہلِ سنّت مولانا محمد الیاس عطّار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے عاشقانِ رسول کو شوّال المکرم کے
چھ نفلی روزے رکھنے کی ترغیب دلائی ۔
امیرِ اَہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکے فرمان پر لبیک کہتےہوئے شعبہ
مدرسۃ المدینہ بالغات کی 436 اسلامی
بہنوں نے شوّال المکرم کے چھ نفلی روزے رکھنے کی سعادت حاصل کی جبکہ 385 اسلامی بہنوں نے روزے رکھنے کی نیتیں بھی پیش کیں۔
ڈیرہ اسمائیل
زون ڈیرہ لکی مروت کابینہ کی ذمہ
دار اسلامی بہنوں کا اجلاس

اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی عطیات
بکس کے زیر ِ اہتمام
6جولائی 2020ء کو ڈیرہ اسمائیل زون ڈیرہ
لکی مروت کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں زون،
کابینہ اور ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں نے بذریعہ کال شرکت کی۔
لاہور ریجن
مدنی عطیات بکس ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ذمہ داراسلامی بہنوں کو تقرر کے اہداف دئیے،گھریلو صدقہ باکسز کی کارکردگی کا فالواپ کیا اورکارکردگی شیڈول جمع
کروانے کا ذہن دیا نیزذیلی تک ٹیلی فونک اجلاس لینے کی ترغیب
دلائی۔
کراچی ایسٹ
زون ناظم آباد کابینہ کی مدنی انعامات ذمہ
دار اسلامی بہنوں کا اجلاس

اسلامی
بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام6جولائی 2020ء بروز پیر کراچی ایسٹ زون ناظم آباد کابینہ
کی مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہنوں کا
اجلاس ہواجس میں ڈویژن مدنی انعامات ذمہ
داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے احساس ذمہ داری پر مدنی پھول دیتے
ہوئے ذمہ داراسلامی بہنوں سے رابطہ مضبوط
کرنے، مدنی انعامات و مدنی مذاکرہ کارکردگی
بہتر بنانے، مدنی انعامات و مدنی مذاکرہ اجتماعات کرنے، شیڈول جمع کروانے اور ماتحت سے شیڈول لینے، ڈویژن
تا ذیلی ماہانہ اجلاس کرنے اور اس کی کارکردگی دینے کی ترغیب دلائی نیز ماہانہ مدنی
حلقےمیں شرکت کا ذہن دیا۔
رحیم یار خان
زون خانپور کابینہ میں بذریعہ کال مدنی
انعامات اجتماع کا انعقاد

اسلامی
بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام6جولائی 2020ء کو ملتان ریجن رحیم یار خان زون خانپور کابینہ میں
بذریعہ کال مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد
کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
مکتبۃ المدینہ
للبنات کے زیر ِ اہتمام شاہ پور کابینہ کی
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال اجلاس

اسلامی
بہنوں کی مجلس مکتبۃ المدینہ للبنات کے زیر ِ اہتمام پچھلے دنوں شاہ پور کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال اجلاس ہوا
جس میں ڈویژن سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
لاہور جنوبی مکتبۃالمدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ڈویژن کی تقریا ں مکمل کرنے پر کلام کی نیز شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور
اس میں بہتری لانے کی ترغیب دلائی۔
لاہور جنوبی میں تمام کابینہ مکتبۃالمدینہ ذمہ داراسلامی بہنوں
کا بذریعہ کال اجلاس

اسلامی
بہنوں کی مجلس مکتبۃ المدینہ للبنات کے زیر ِ اہتمام گزشتہ دنوں لاہور جنوبی میں تمام کابینہ مکتبۃالمدینہ ذمہ داراسلامی بہنوں کا
بذریعہ کال اجلاس ہوا جس میں لاہور جنوبی مکتبۃالمدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ڈویژن تا علاقہ پر تقریاں مکمل کرنے کی ترغیب دلائی نیز شعبے کے مدنی کاموں کو مزید
بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔
مجلس شارٹ
کورسز کے زیر ِ اہتمام سیالکوٹ زون میں حسن کردار کورس
کا سلسلہ

اسلامی
بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام سیالکوٹ زون میں
حسن کردار کورس جاری ہے ۔اس کورس میں اخلاقیات،کردار کی درستی ،حقوق و فرائض، باطنی
بیماریوں کی معلومات اور ان کا علاج سکھایا جا رہا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ اسلامی
بہنوں کے شرعی مسائل پر بھی راہنمائی کی جا رہی ہے۔ اس کورس میں آٹھ اسلامی بہنیں
بذریعہ کال شرکت کررہی ہیں۔