پاکستان سطح کی تنظیمی و ادارتی شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں اور
ریجن نگران اسلامی بہنوں کا ماہانہ اجلاس
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام09 جولائی 2020ء کو پاکستان سطح کی تنظیمی و ادارتی شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں اور
ریجن نگران اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ ماہانہ اجلاس ہوا۔
پاکستان نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی
بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور"سالانہ ڈونیشن
2020ء"کی کارکردگی پر حوصلہ افزائی
کی نیز ڈونیشن ریکارڈ محفوظ کرنے، قانونِ شخصی کے تحت نیو دارالسنہ کے اہداف اور مدنی عملے کی تیاری و کوششوں کے حوالے سے ریجن نگران اسلامی
بہنوں کو ترغیب دلائی۔
کابینہ نگران و
شعبہ ذمہ داران کی تقرری کو مکمل کرنے ، کابینہ نگران کی ماہانہ کارکردگی
کو مضبوط بنانے ، پاکستان سطح شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں کو کابینہ
سطح شعبہ ذمہ داران کی ماہانہ کارکردگی چیک
کرنے پر توجہ دلائی ، ہر ماہ ماہنامہ فیضان ِ مدینہ کے لیئے تاثرات دینے اور نیو مکتوبات اورادِ عطاریہ کے بستوں کا آغاز کرنے کے حوالے سے اہداف دئیے۔