اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی عطیات بکس  کے زیر ِ اہتمام لاڑکانہ زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال اجلاس ہوا جس میں زون اور کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

حیدرآباد ریجن کی مدنی عطیات بکس ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور تقرری کے اہداف دئیے نیزگھریلو صدقہ باکسز کارکردگی کا فالواپ کیااورکارکردگی شیڈول جمع کروانے کا ذہن دیا ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام حیدر آباد نواب شاہ زون کی ٹنڈو آدم کابینہ میں” فیضان سیرت مصطفیٰﷺ کورس“ منعقد کیا گیاجن میں 37 اسلامی بہنیں شرکت فرما رہی ہیں ۔

اس کورس کے 3 درجے مکمل ہو چکے ہیں جبکہ 1 جاری ہے ۔کورس میں شریک اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات  کے زیر ِ اہتمام 09 جولائی 2020ء کو لاہور ریجن کی مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں ریجن و زون مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت پاکستان سطح مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکت کی۔

رکن عالمی مشاورت مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبے کے مدنی کاموں کو احسن انداز میں کرنے کے حوالے سے مدنی پھول بھی دئیے ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات  کے زیر ِ اہتمام ٹھٹھہ کابینہ ڈویژن گھارو میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں بذریعہ کانفرنس کال چار ذیلیوں کی مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن مدنی انعامات ذمہ دار نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی انعامات و مدنی مذاکره کے حوالے سے مدنی پھول پیش کئے نیز فی ذیلی میں مدنی انعامات کے 26 رسائل تقسیم کرنے اور وصول کرنے کا بهی ذہن دیا ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات  کے زیر ِ اہتمام ٹھٹھہ کابینہ ڈویژن دھابیجی میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں دو ذیلیوں کی مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہنوں نے بذریعہ کال شرکت کی۔

دھابیجی کی ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورمدنی انعامات اور مدنی مذاکره کے حوالے سے مدنی پھول پیش کئے نیز مدنی مذاکرہ اور مدنی انعامات اجتماع رکھنے کے حوالے سے کلام کیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مکتبۃ المدینہ کے زیر ِ اہتمام گزشتہ دنوں مظفرگڑھ زون کوٹ ادو کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں ملتان ریجن مکتبۃالمدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور تقرریوں کی تکمیل اور تقسیم رسائل کی بھرپورترغیب دلائی گئی۔


4 جولائی 2020ء کومکتبۃ المدینہ لاہور ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہن نے داتاصاحب کابینہ کے ذمہ داران کا ٹیلیفونک اجلاس فرمایا جس میں کابینہ اور ڈویژن ذمہ داران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔اجلاس میں ذمہ داران اسلامی بہنوں کو 50 روپے والے مدنی پیکٹ کے اہداف دیئے گئےجبکہ اسلای بہنوں کی تقرریاں مکمل کرنے کا ذہن دیا گیا۔ ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے بستہ ذمہ داران کی کارکردگی کا فالو اپ بھی کیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے تحت 8 جولائی 2020ء کو ڈیرہ اسماعیل خان چشمہ ڈویژن میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 42 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ریجن ذمہ داراسلامی بہن نے مدنی انعامات نہایت آسان اور اچھے انداز میں اسلامی بہنوں کو سمجھایا جبکہ  اجتماع شریک اسلامی بہنوں نے مدنی انعامات پر عمل کرنے کی اچھی اچھی نیتیں بھی کیں۔اس موقع پر مدنی انعامات کی زون ذمہ دار بھی موجود تھی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 8 جولائی 2020 بروز بدھ فیصل آباد ریجن کی نگران زون اور اراکین ریجن کے درمیان بذریعہ زوم لنک ماہانہ اجلاس ہواجس میں ریجن نگران نے ان کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی۔اس اجلاس میں اسلامی بہنوں کے مدنی کام کو ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے بڑھانے پر غور کیاگیااور آئندہ کے  اہداف طے کئےگئے۔نگرا ن اسلامی بہن نے زون نگران اسلامی بہنوں کو مختلف شہروں میں مجلس مکتوبات و اوراد عطاریہ کے بستوں کو بڑھانے اور تربیت یافتہ اسلامی بہنوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کا ذہن دیا۔ اجلاس میں مدنی انعامات اور علاقائی دورہ کی رکن ریجن نے بھی اپنےاپنے شعبہ جات کی اپڈیٹس دیں۔


8 جولائی 2020ء بروز بدھ لاہور ریجن میں One day sessionکا سلسلہ ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ نگران عالمی مجلس مشاورت پاکستان نے سنتوں بھرا بیان کیا ۔ اس سیشن میں صحابیات اور ولیات کے پردے سے متعلق مدنی پھول دیئے گئے۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام08 جولائی 2020ء کو گوجرانوالہ زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں زون اور کابینہ سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے بذریعہ کال شرکت کی۔

ریجن سطح شعبہ مدرسۃا لمدینہ بالغات کی ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور تعلیم قراٰن کو عام کرنے کی نیت سے اپنی کابینہ کی تمام مدرسات کو آن لائن پڑھانے کی ترغیب دلانے اور اس سلسلے میں آنے والے مسائل کو حل کروانے کی ترغیب دلائی نیز اپنی ذمہ دار اسلامی بہن سے مربوط رہنے اور وقت پر تمام کارکردگیاں جمع کروانے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر ِ اہتمام09 جولائی 2020ء کو فیروز پور روڈ کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں تمام ڈویژن کی علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

علاقائی دورہ کی زون ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورنیکی کی دعوت کے فضائل بیان کرتے ہوئے شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کا ذہن دیا۔