اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی عطیات بکس کے زیر ِ اہتمام پچھلے دنوں گوجرانوالہ زون کامونکی کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال اجلاس ہوا جس میں کابینہ اور ڈویژن سطح مدنی عطیات بکس ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ لاہور ریجن مدنی عطیات بکس ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات دئیے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی عطیات بکس کے زیر ِ اہتمام03 جولائی 2020ء کو لاہور ریجن میں تمام زون مدنی عطیات بکس ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال اجلاس ہوا جس میں لاہور ریجن مدنی عطیات بکس ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور اپڈیٹ ڈونیشن فارم سمجھائے نیزکابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں کو کمپوزنگ کارکردگی بنانے کا ذہن دیا۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے و سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ”کعبے کے بارے میں دلچسپ معلومات“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں ملک و بیرون ملک کی تقریباً4لاکھ70 ہزار437 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”کعبے کے بارے میں دلچسپ معلومات“پڑھنے /سننے کی سعادت حاصل کی۔

شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف مدنی کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایا چنانچہ ملک و بیرون ملک میں ہونے والے مدنی کاموں کی کارکردگی درجِ ذیل ہے:

25ہزار445 اسلامی بہنوں نے روزانہ محاسبہ کی ترکیب بنائی۔

12ہزار686 اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

25ہزار214 اسلامی بہنوں نے گھر درس دینے کی ترکیب بنائی۔

25ہزار400 اسلامی بہنوں نے 1200 درودپاک پڑھے۔

27ہزار221 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ مطالعہ کی ترکیب بنائی۔

9ہزار143 اسلامی بہنوں نے نفل روزوں کی نیتیں کیں۔

6ہزار755 اسلامی بہنوں نے نفل روزے رکھے ۔

اگر کوئی اسلامی بہن اس تحریک میں شامل ہونا چاہیں تو اس میل آئی ڈی پر رابطہ کریں :


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ  بالغات کے زیر ِ اہتمام ماہِ شوال المکرم 1441ھ میں کئے جانے والے مدنی انعامات پرعمل کی کارکردگی درجِ ذیل ہے:

اسلامی بہنوں نے 5ہزار987 مدنی انعامات کا رسالے تقسیم کئے ۔

7ہزار 487 رسائل وصول بھی کئے۔

کثیر اسلامی بہنوں نے اپنے روزمرہ کے اعمال پر غور وفکر کرنے کی سعادت حاصل کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ریجن فیصل آباد میں ون ڈے سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ عالمی مجلس مشاورت  نگران اسلامی بہن نےریا کاری کے موضوع پر بیان کیا اور ون ڈے سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنے اعمال درست کرنے اور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں مدنی کالونی(دھوراجی کالونی) میں آن لائن بھرا سنتوں اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔عالمی سطح مجلس رابطہ ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ  کے زیر ِ اہتمام پچھلے دنوں کراچی ریجن میں” مفتاح الجنّہ کورس“ کا بذریعہ اسکائپ انعقادکیا گیا جس میں ڈاکٹرز، ٹیچرز اوراسٹوڈنٹس سمیت مقامی شخصیات خواتین نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور ہفتہ وار رسالہ سننے یا پڑھنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر ِ اہتمام پچھلے دنوں ملتان ریجن وہاڑی زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ اور علاقہ سطح ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبے کے کاموں کے حوالے سے نکات فراہم کئے نیز شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کے اہداف دئیے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم کے زیر ِ اہتمام میانوالی زون میں اسٹوڈنٹس کے درمیان اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔ مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، مدنی کاموں میں حصہ لینے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم کے زیر ِ اہتمام ڈی ایچ اے کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم کی عالمی سطح ذمہ داراسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات دئیے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم کے زیر ِ اہتمام پاکستان کی ریجن ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا۔ مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم کی عالمی سطح ذمہ داراسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ذوالحجۃ الحرام سے متعلق مدنی کاموں کے حوالے سے تربیت فرمائی۔