دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال  للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون2 اورکوئٹہ خضدار کابینہ مدنی مشوروں کاانعقاد ہوا جن میں کابینہ تا ذیلی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون ذمہ داراسلامی بہنوں نے مدنی مشورے میں اسلامی بہنوں کو مدنی مذاکرہ کارکردگی کے فالو اَپ کی مضبوط ترکیب بنانے کا ذہن دیااور اصلاح اعمال اجتماع کو ہر ہر علاقے میں کرنے کا ہدف دیا نیزنیک اعمال ایپلیکیشن کواستعمال کرنےکاذہن دیاجبکہ ہر ماہ دوڈویژن میں مدنی مشورہ لینے کی ترغیب دلاتےہوئےشیڈول وقت پر جمع کروانے اور ماتحت اسلامی بہنوں سے وقت پر کارکردگی لینے کا ذہن دیا ۔مزیدرسالہ نیک اعمال پر عوام اسلامی بہنوں کو عمل کروانے کا ذہن بھی دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ  للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کوئٹہ خضدار کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورےکاسلسلہ ہوا جس میں کابینہ مشاورتوں سمیت ذیلی سطح کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نےعلاقائی دورہ برائےنیکی کی دعوت کے متعلق مدنی پھول بیان کئے اورعلاقائی دورہ کو مضبوط کرنے کا ذہن دیانیزذمہ داراسلامی بہنوں کو ماتحت سے وقت پر کارکردگی لینے اور وقت پرکارکردگی جمع کروانے کی ترغیب دلائی مزید کارکردگی جدول پر عمل کرنے کا ذہن بھی دیا ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں کوئٹہ زون اور ساؤتھ سینٹرل  زون1 بمقام ادریس گارڈن میں ماہانہ مدنی مشوروں کاانعقادہواجن میں زون نگران و زون مشاورتوں اورکابینہ نگران و کابینہ مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہنوں نے ’’نرمی‘‘کے موضوع پر بیانات کئےاور ذمہ داراسلامی بہنوں کوقربانی کے کھالوں کےاہداف دئیے نیز دیگر دینی کاموں کے حوالے سے نکات بتائےاور علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کرنےکی ترغیب دلائی جس پراسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں کوئٹہ خضدار کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں کابینہ مشاورت و ڈویژن  نگران اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مشاورت و ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کو ذولحجۃ الحرام میں ہونےوالےدینی کاموں کے نکات سمجھائے اور کارکردگی وقت پر دینے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت کوئٹہ زون میں 26 دن پر مشتمل  فیضانِ تجوید و نماز کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 13سلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی قاعدہ مع مخارج سے پڑھنے کاطریقہ بتایااور وضو، غسل و نماز کے مسائل سےمتعلق شرعی معلومات سےآگاہی دیتےہوئے مدنی مذاکرہ دیکھنےاور مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ کفن دفن للبنات کےتحت گزشتہ دنوں کرچی کےمختلف علاقوں (کوئٹہ کابینہ کے برما ہوٹل ، میمن گوٹھ کابینہ، کورنگی کابینہ ترک کالونی اور کراچی ساؤتھ زون) میں کفن دفن تربیتی اجتماعات کاسلسلہ ہواجن میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغات دعوتِ اسلامی نےاسلامی بہنوں کو غسل میت دینےاور کفن کاٹنےاور پہنانےکاطریقہ بتایا نیز دعوتِ اسلامی کاتعارف پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےاور دینی کاموں میں حصہ لینے کاذہن دیا۔کتاب ’’تجہیزوتکفین کاطریقہ‘‘ مطالعہ کرنےاور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی بھی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون2 بلدیہ کابینہ اورکوئٹہ زون میں مدنی مشورے کاانعقاد ہواجن میں کابینہ تا علاقہ سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

مبلغات دعوتِ اسلامی نے شعبے میں بہتری لانےکے حوالے سے نکات سمجھائےاور کارکردگی وقت پر جمع کرنے کاذہن دیانیز تقرری مکمل کرنے کی طرف بھی توجہ دلائی۔ مزید کفن دفن ٹیسٹ دینے کے حوالےسے اسلامی بہنوں کو تیار کرنے اور ہر ذیلی حلقےمیں کفن دفن تربیتی اجتماع کابینر لگانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کے تحت گزشتہ دنوں لانڈھی کابینہ کراچی کے ایک  ٹیوشن سینٹر میں دینی حلقےکاانعقادہوا جس میں شعبہ تعلیم کی کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ’’نیکیوں کی حرص‘‘ کےموضوع پر بیان کرتےہوئے ہر جائز کام سے پہلے اچھی نیتیں کرنے کا ذہن دیا اور ہفتہ وار سنتو ں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےمدنی مذاکرہ دیکھنےکی ترغیب دلائی نیزانہیں ہر ماہ ٹیوشن سینٹرمیں دینی حلقہ رکھوانے کی ترغیب بھی دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں حیدرآباد زون میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میںریجن مشاورتوں اور زون تا ڈویژن سطح کی  ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے ’’نرمی‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور ما تحت کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آنے کی ترغیب دلائی نیز علاقائی دورہ میں شرکت کرنے کا ذہن دیا اور شعبہ دارالسنہ للبنات کے تحت ہونے والے رہائشی کورسز کے ایڈمشنز بڑھانےکے حوالےسے اہداف دیئے ۔ رمضان ڈونیشن کی کارکردگی پر ذمہ داراسلامی بہنوں کو رسائل اورمقدس تبرکات تحفے میں پیش کئے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے تحت گزشتہ دنوں نواب شاہ زون کے نوشہرو فیروز کابینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں نوشہرو فیروز کی کابینہ تا ذیلی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے’’نرمی‘‘کےموضوع پربیان کیانیزعلاقائی دورہ ابرائےنیکی دعوت،محفل نعت کرنے کے حوالے سےنکات بتائے اور اسلامی بہنوں کو اپنے محارموں کو مدنی قافلوں میں سفر کروانے کاذہن دیتےہوئے تقرریاں مکمل کرنےاور کارکردگی میں بہتری لانےکی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوت اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں سکھر زون کی سکھر کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں زون تا ذیلی سطح کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے ’’نرمی کے مدنی پھول‘‘ کےموضوع پر بیان کیااور دینی کاموں میں بہتری لانےکےحوالےسےنکات بتائےنیز اسلامی بہنوں کی طرف سےکئےجانےوالےسوالات کےجوابات بھی دیئےاور ماہانہ کارکردگی وقت پر جمع کرنےکےمتعلق مدنی پھول بتائےجس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔


حیدرآباد ریجن کے تمام دارالمدینہ گرلزکی  ماہ جولائی 2021ءکے پہلے ہفتے کےدینی کاموں کی کارکردگی کی مختصر رپورٹ ملاحظہ ہوں:

روزانہ جائزہ کرنے والی اسلامی بہنوں تعداد:119

ایک پارہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:13

آدھا پارہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:37

گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:48

روزانہ 1200 بار درود پاک پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :28

روزانہ 313 بار درود پاک پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 99

روزانہ مطالعہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 74

تہجد پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد 14

نفل روزہ رکھنے کی نیتیں کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 7