دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں پاکپتن
زون فرید کوٹ کابینہ میں ماہانہ مدنی
مشورےکاانعقادہواجس میں کابینہ مشاورت ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں کو شیڈول پر عمل
کرنے کےحوالےسےمختلف ڈویژنز میں جدول بنانے اور اپنے ماتحت شعبہ جات کومضبوط کرنے کی ترغیب دلائی نیز ماہانہ
کارکردگی پر کلام کرتےہوئے اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیا جس پر
اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں پاکپتن
زون بنگہ حیات کابینہ کی ڈویژن بنگہ حیات میں مدنی مشورہ ہواجس میں کابینہ مشاورت ذمہ داراسلامی
بہنوں نےشرکت کی ۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے شعبہ ذمہ داراسلامی
بہنوں کو شیڈول پر عمل کرنے، مختلف ڈویژنز میں جدول بنانے اور اپنےماتحت شعبہ کو
مضبوط کرنے کی ترغیب دلائی نیز ماہانہ کارکردگی پر تبادلہ خیال کرتےہوئےشعبہ دارالسنہ للبنات کے تحت ہونے والے
رہائشی کورسز کرنے کی ترغیب دلائی جس پر دو اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ رہائشی
کورس کرنے کی نیت پیش کی۔
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں حیدرآباد ریجن میں
بذریعہ کال مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں ریجن مشاورت اور زون نگران اسلامی
بہنوں نے شرکت کی ۔
ریجن نگران اسلامی بہن نے ذو الحجۃ الحرام میں ہونےوالے نکات سمجھائے
اور قربانی کے جانوروں کی کھال دعوت اسلامی میں جمع کروانے کاذہن دیانیز رسیدوں کے نظام کو مضبوط کرنے اور
دینی کام کورس کےحوالےسے نکات بھی سمجھائے جبکہ مدنی مشورے میں موجود ذمہ داراسلامی
بہنوں کو اس کورس کو کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی اچھی نیتوں
کااظہارکیا۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ
مکتبۃالمدینہ للبنات کے تحت گزشتہ دنوں پاکستان مکتبۃالمدینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں
کامدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ریجن و زون مکتبۃالمدینہ کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
پاکستان ذمہ داراسلامی بہن نے تقرریاں مکمل کرنے ، بستوں کو مضبوط کرنے شعبہ تقسیم رسائل کو فعال کرنے کی ترغیب دلائی نیز دینی حلقوں میں بستےلگانےاور بستوں پر ذمہ داراسلامی بہنوں سے متعلق مکتبۃالمدینہ کا مواد فراہم کرنےکاذہن دیا جبکہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کرنے ، کروانے اور بکر کی تعداد
بڑھانے کے متعلق نکات سمجھائے۔
گلستان جوہر کابینہ کی ڈویژن پرفیوم چوک کراچی میں ماہانہ دینی حلقےکاانعقاد
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں گلستان جوہر کابینہ کی ڈویژن پرفیوم چوک کراچی
میں ماہانہ دینی حلقےکاانعقادہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نےشرکت
کی ۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے’’نیت کی اہمیت ‘‘
کےموضوع پربیان کرتےہوئے وضو
کے طریقے کے بارے میں بتایا اور دعوت
اسلامی کے شعبہ جات کےبارےمیں بتاتے ہوئے اپڈیٹ اصطلاحات سے آگاہ کیا اوراپنی قربانی
کےجانورکی کھال جمع کروانے کی ترغیب دلائی جس پراسلامی
بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہارکیا۔
دعوتِ اسلامی کے فنانس ڈیپارٹمنٹ للبنات کے تحت گزشتہ
دنوں کراچی ساؤتھ زون 1 میں زون سطح پر ماہانہ مدنی مشورہ ہوا
جس میں کابینہ سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون ذمہ داراسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کےدرمیان ’’
نرمی کے فضائل ‘‘ کےموضوع پر بیان کیا اور شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کے ماہانہ دینی کاموں کافالواَپ کرتےہوئےدینی
کاموں کا جائزہ لیا اورآئندہ کے لئے اہداف بھی دیئے۔مزید ہفتہ وارسنتوں بھرےاجتماع
میں شرکت کرنےاورمدنی مذاکرہ دیکھنےکاذہن دیا۔
دعوتِ
اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں بلدیہ ٹاؤن کابینہ کے ڈویژن
مہاجر کیمپ کراچی میں محفل نعت منعقد ہوا جس میں 26 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’اسلام
میں عورتوں کے مقام‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اورمحفل کےاختتام پر ایک لیڈی ڈاکٹر کو نیکی دعوت پیش کرتےہوئےانہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے، ہفتہ
وار رسالہ پڑھنے اور نیک اعمال اپلیکشن
ڈاؤن لوڈ کر کے روزانہ اپنےاعمال کاجائزہ لینےکا ذہن دیاجس پر انہوں نےاچھے
جذبات ظاہر کئے۔
جامعۃ المدینہ گرلز فیضان غزالی میں ہفتہ
وارسنتوں بھرے اجتماع کاانعقاد
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں بلدیہ ٹاؤن کابینہ کراچی میں قائم جامعۃ المدینہ گرلز فیضان غزالی میں ہفتہ وارسنتوں
بھرے اجتماع کا انعقاد ہواجس میں 250 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
صاحبزادیِ عطار سلمھاالغفار نے ’’اسلام میں عورتوں کے مقام‘‘ کے
موضوع پر بیان کیا اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے
کا ذہن دیا نیزدینی کاموں میں حصہ لینےاور مدنی مذاکرہ دیکھنے
کی دعوت بھی دی جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں
کااظہارکیا۔
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون 2 بلدیہ ٹاؤن کابینہ
میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں کابینہ مشاورتوں اور ڈویژن نگران سمیت 25 ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے’’ نرمی کے فضائل‘‘
کےموضوع پر بیان کیا اور دوران بیان ایک ذمہ دار کو کیسا ہو نا چاہیے؟ اس حوالے سے اسلامی بہنوں کومدنی پھول دیئے نیز
اپنے دینی کاموں کا جدول بنا کر اس کے
مطابق عمل کرنےکاذہن دیا ۔مزید وقت پر میسجز کا رپلائی دینے، اپنے کام کا فالو اَپ
لینے پر کلام کرتےہوئے مدنی مزاکرہ دیکھنےاور ماہانہ کار کردگی پر بھر پور توجہ دینےکی
ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اس پر عمل کی اچھی اچھی نیتیں پیش کی۔
دعوتِ اسلامی کےشعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کےتحت گزشتہ
دنوں کورنگی ساڑھے 5علاقہ مکی کراچی میں مدنی مشورہ ہواجس میں مدرسات اور شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کی علاقائی ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی
بہنوں کو دینی کاموں میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات بتائےاورکارکردگی میں اضافہ
کرنے کاذہن دیتےہوئےمدرسات کو کارکردگی
تکمیلی فارم سمجھاکر اس کا پریکٹیکل کروایاجس پر مدرسات نے ہاتھوں ہاتھ ان نکات پر
عمل کرنےکی نیتیں پیش کیں ۔
دعوتِ اسلامی کےشعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات
کے تحت گزشتہ دنوں لانڈھی کابینہ کراچی میں
ماہانہ مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں ڈویژن مشاورت شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کی ذمہ
داراسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
کابینہ مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہن نے نئے مدرسۃ المدینہ بالغات کھولنے پر اسلامی
بہنوں کی حوصلہ افزائی کئی اور مدرسات کو
ماہ جولائی 2021ءمیں ٹیسٹ پاس کروانے کا
ہدف دیا نیز سابقہ کارکردگی کاجائزہ
لیتےہوئے مزید بہتر کارکردگی بنانے
پر ذہن دیا اور ہر ماہ کے آخری ہفتے میں environment day بنانےکاہدف دیا۔
دعوتِ اسلامی کے
شعبہ روحانی علاج للبنات کے تحت گزشتہ
دنوں کراچی ساؤتھ زون2 اور حب زون میں تربیتی سیشن
کاانعقادہواجن میں ریجن مشاورت اور بستہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
ریجن ذمہ داراسلامی بہن نےشعبےمیں بہتری کے حوالے سے نئے نکات بیان کئے اور شعبےمیں ہونےوالی تبدیلی کے بارے میں بھی بتایا نیز کارکردگی کوتوجہ سے بنانے اور ڈونیشن کے حوالے سے ذہن دیامزید
اسلامی بہنوں نےفی بستہ کارکردگی سےآگاہ
کرتےہوئے بتایا کہ روحانی علاج کے بستوں پر ہفتہ وار کم و بیش 40 اسلامی بہنیں شرکت کرتی ہیں اور اپنے مریضوں کے علاج کے لئےتعویذ ات عطاریہ اور اورادِعطاریہ
مختلف علاج کےلئے حاصل کرتی ہیں جبکہ دعائے صحت اجتماع منعقد کرنےکی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
Dawateislami