دعوتِ اسلامی کےشعبہ کفن دفن للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کورنگی کابینہ کراچی میں چارمقامات پر لگنے والے مدرسۃ المدینہ بالغات میں کفن دفن تربیتی اجتماعات کاسلسلہ ہواجن میں180 طالبات اور مدرسات نے تربیت حاصل کی۔

شعبہ کفن دفن کی کابینہ و ڈویژن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے میت کو غسل دینے اور کفن پہنانے کا طریقہ سکھایا نیزشعبہ کفن دفن للبنات میں اپنی خدمات پیش کرنے کے حوالے سے ٹیسٹ دینے کا ذہن دیااور ساتھ ساتھ ٹیسٹ دینے کا طریقہ بھی بتایا جس پر 30 اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دینے کی نیتیں پیش کیں۔ آخرمیں تقسیم رسائل کا بھی سلسلہ ہوا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ  للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ زون2، جھنگ کابینہ کی ڈویژن جھنگ سٹی اور اورنگی ٹاؤن کابینہ میں مدنی مشوروں کا انعقاد ہوا جن میں کابینہ اور ڈویژن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے مدنی مشوروں میں شریک اسلامی بہنوں کو وقت پر کارکردگی جمع کروانےکا ذہن دیا نیز علاقہ و ذیلی مشاورت کی تقرری مکمل کرنےکےاوردینی حلقےمنعقد کرنےکےحوالےسے اہداف دیتےہوئےعلاقائی دورہ کرنےکےحوالے سے نکات بتائے اور مدرسۃ المدینہ بالغات کےدرجات لگانے کی بھی ترغیب دی جس پر اسلامی بہنوں نےان نکات پر عمل کرنےکی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ریجن بن قاسم زون قائد آباد کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورہ  منعقد ہوا جس میں کابینہ تا زون سطح کی 18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے دعوت اسلامی کے دینی کام بھرپور انداز میں کرنے کا ذہن دیا اور تقرریاں مکمل کرنے کے اہداف دینےکے ساتھ ساتھ کارکردگی وقت پر دینے کی طرف توجہ دلائی ۔مزید ذوالحجۃ الحرام کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو انفرادی اور اجتماعی قربانی کے حوالےسےمدنی پھول بھی دیئے نیز دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے لئے کھالوں کی بکنگ کرنے کی ترغیب دلائی جبکہ کابینہ سطح کی شعبہ شارٹ کورسزذمہ دار اسلامی بہن نے ’’آئیے دینی کام سیکھیں‘‘ کورس خود بھی کرنے اور دوسروں کو بھی کروانے کا ذہن دیا ۔اس کے بعد زون سطح شعبہ شب و روز کی ذمہ داراسلامی بہن نے شعبےکا تعارف پیش کرتےہوئے مدنی خبریں بنانے کے حوالے سے مدنی پھول بیان کئے اور دینی کاموں کی مدنی خبریں بروقت آگے دینے کی ترغیب دلائی ۔


دعوت اسلامی کےشعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون 2 میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں تمام کابینہ مشاورت کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدرسۃالمدینہ بالغات کی زون مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے مدارس کے نظام کو مضبوط بنانے پر مدنی پھول بتائےاورتقرری مکمل کرنے کےاہداف دئیے نیز مدارس میں تفتیش کےنظام کو رائج کرنےکاذہن دیتےہوئے ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کےتحت  گزشتہ دنوں کوئٹہ زون میں ماہانہ مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں کابینہ نگران و مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے ماہانہ کارکردگی اور شیڈول وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیا نیز ماتحت اسلامی بہنوں سے وقت پر کارکردگی لینے شیڈول وقت پر جمع کرنے کی ترغیب دلائی ۔ مزید ماہانہ کارکردگی کو بہتربنانے اور سابقہ کارکردگی سے تقابل کرنے کاہدف بھی دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس للبنات کے تحت کوئٹہ زون وحدت کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں زون سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو شعبےکو مضبوط کرنے کے حوالےسے نکات سمجھائے نیز ہر ماہ وقت پر ڈونیشن بکسز کھولنےاور ڈونیشن بکسزمنسلک اسلامی بہنوں کے گھر رکھوانےکا ذہن دیا مزید ڈونیشن بڑھانے اورماہانہ کارکردگی فارم پُر کرنے کا طریقہ بھی بتایا۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کے تحت گزشتہ دنوں اورنگی ٹاؤن کابینہ کی ڈویژن الفتح اور کراچی ساؤتھ زون 2 میں ماہانہ مدنی مشوروں کاانعقاد ہواجن میں 7 ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ و زون مشاورت کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو شخصیات میں نیکی کی دعوت دینے کے حوالے سے نکات بتائےاورزیادہ سے زیادہ شخصیات کو ہفتہ وار رسالہ پڑھنے کا ذہن دینے کی ترغیب دلائی نیز قربانی کی کھالوں کی بکنگ کرنےکا اور تقرری مکمل کرنے کا ہدف دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال  للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون2 اورکوئٹہ خضدار کابینہ مدنی مشوروں کاانعقاد ہوا جن میں کابینہ تا ذیلی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون ذمہ داراسلامی بہنوں نے مدنی مشورے میں اسلامی بہنوں کو مدنی مذاکرہ کارکردگی کے فالو اَپ کی مضبوط ترکیب بنانے کا ذہن دیااور اصلاح اعمال اجتماع کو ہر ہر علاقے میں کرنے کا ہدف دیا نیزنیک اعمال ایپلیکیشن کواستعمال کرنےکاذہن دیاجبکہ ہر ماہ دوڈویژن میں مدنی مشورہ لینے کی ترغیب دلاتےہوئےشیڈول وقت پر جمع کروانے اور ماتحت اسلامی بہنوں سے وقت پر کارکردگی لینے کا ذہن دیا ۔مزیدرسالہ نیک اعمال پر عوام اسلامی بہنوں کو عمل کروانے کا ذہن بھی دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ  للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کوئٹہ خضدار کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورےکاسلسلہ ہوا جس میں کابینہ مشاورتوں سمیت ذیلی سطح کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نےعلاقائی دورہ برائےنیکی کی دعوت کے متعلق مدنی پھول بیان کئے اورعلاقائی دورہ کو مضبوط کرنے کا ذہن دیانیزذمہ داراسلامی بہنوں کو ماتحت سے وقت پر کارکردگی لینے اور وقت پرکارکردگی جمع کروانے کی ترغیب دلائی مزید کارکردگی جدول پر عمل کرنے کا ذہن بھی دیا ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں کوئٹہ زون اور ساؤتھ سینٹرل  زون1 بمقام ادریس گارڈن میں ماہانہ مدنی مشوروں کاانعقادہواجن میں زون نگران و زون مشاورتوں اورکابینہ نگران و کابینہ مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہنوں نے ’’نرمی‘‘کے موضوع پر بیانات کئےاور ذمہ داراسلامی بہنوں کوقربانی کے کھالوں کےاہداف دئیے نیز دیگر دینی کاموں کے حوالے سے نکات بتائےاور علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کرنےکی ترغیب دلائی جس پراسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں کوئٹہ خضدار کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں کابینہ مشاورت و ڈویژن  نگران اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مشاورت و ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کو ذولحجۃ الحرام میں ہونےوالےدینی کاموں کے نکات سمجھائے اور کارکردگی وقت پر دینے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت کوئٹہ زون میں 26 دن پر مشتمل  فیضانِ تجوید و نماز کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 13سلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی قاعدہ مع مخارج سے پڑھنے کاطریقہ بتایااور وضو، غسل و نماز کے مسائل سےمتعلق شرعی معلومات سےآگاہی دیتےہوئے مدنی مذاکرہ دیکھنےاور مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔