
دعوتِ اسلامی نے دینی کاموں اور دیگر احوال سے
باخبر رکھنے کےلئے ایک شاندار نیوز ویب سائٹ لاؤنچ کی ہے جس کا نام ’’دعوتِ
اسلامی کے شب و روز ‘‘ (News Department)رکھا گیا ہے۔ اس شعبے میں متعدد کانٹینٹ رائٹرز
اپنی تحریری خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کی مدنی خبریں اس ویب
سائٹ پر پورے ایک پروسس سے گزرنے کے بعد اَپلوڈ ہوتی ہیں، صرف ماہ جون 2021ء میں
پاکستان بھر کے مختلف شعبہ جات سے 471 خبریں وصول ہوئیں اورماہ جون 2021 ء میں ہی
اکثر مدنی خبریں اَپلوڈ کی گئیں۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات
کےتحت گزشتہ دنوں لیاری کابینہ کراچی میں مدنی
مشورےکاانعقادہواجس میں ڈویژن مشاورت ، علاقہ مشاورت و مبلغات اسلامی بہنوں نےشرکت کی
۔
کابینہ مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نےشخصیات کےاداروں
میں 3 دن پرمشتمل کورس بنام’’ایثارکےرنگ بڑی عیدکےسنگ‘‘ کے حوالےسے نکات
بتائے اس کے علاوہ ہرذمہ داراسلامی بہن کو قربانی کی کھالوں کی بکنگ کروانےکا ہدف بھی دیا جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔

دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون
2 سُرجانی کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں کم و بیش 39 ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کا فالو اپ کرتے ہوئےان کو ذیلی سطح تک تقرریاں مکمل کرنے کا ہدف دیا نیز
کابینہ مشاورتوں کے ماہ جولائی2021ء کے جدول بناتے ہوئے اسلامی بہنوں کی طرف سے
کئےجانےوالےسوالات کےجوابات دیئے اور اجتماعات کومضبوط کرنے کا ذہن دیا۔ مزید جائزہ تحریک کے
نکات سمجھاتےہوئے اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی بھی کی۔

دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون 1 کھارادر کابینہ میں
ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ
مشاورتوں ، ڈویژن نگران اور ڈویژن مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے ’’نرمى کےفضائل ‘‘
کےموضوع پر بیان کیا نیز مدنی مرکز کی طرف سےآنےوالے اپڈیٹ نکات بتائے
اور دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ
لینےکاذہن دیا جبکہ دینی حلقوں اورہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنےکی
ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔

دعوتِ اسلامی کےشعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کے تحت
گزشتہ دنوں صدر کابینہ جمشید روڈ کراچی میں
ماہانہ مدنی مشورےکاانعقادکیاگیا جس میں زون نگران تا ڈویژن مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے ’’نرمی کاپھل‘‘ کے موضوع
پر بیان کیا اس کے بعد زون نگران اسلامی بہن نے وقت کی پابندی کا ذہن دیتے ہوئے
مدنی پھول بتائے نیز کابینہ نگران اسلامی
بہن نے ذمہ داراسلامی بہنوں سے ماہانہ کارکردگی اور دینی کاموں کے حوالے سےاس موقع
پر تبادلہ خیال کیا ۔مزید کارکردگی شیڈول
پر عمل کرنے اوردینی کاموں کو بڑھانے کی
ترغیب دلاتےہوئے اہداف بھی دیئے۔
کراچی میں معاون خصوصی وزیر اعلی سندھ کے انتقال
پر گھر کی خواتین سے تعزیت کاسلسلہ

دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے
تحت گزشتہ دنوں لیاری کابینہ کی ڈویژن موسیٰ
لین کراچی میں معاون خصوصی وزیر اعلی سندھ
کے انتقال پر تعزیت کاسلسلہ ہواجس میں کابینہ و ڈویژن مشاورت کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے مرحومہ کےگھر کی خواتین سے تعزیت کرتے ہوئےانہیں صبرکرنے کے فضائل بتائے
اور صبر کرنے کی تلقین کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کےتحت ہونے والے ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔ آخر میں مرحومہ کے ایصال ثواب کےلئے دعائے
مغفرت بھی کی ۔

دعوتِ اسلامی کےشعبہ اصلاح اعمال للبنات کے تحت گزشتہ دنوں گلشن کابینہ کراچی میں اصلاح اعمال
اجتماع کاانعقادہوا جس میں 50 اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
علاقائی مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے’’ نماز ‘‘کے موضوع پر بیان کیا اور
نیک اعمال پر عمل کرنے کا آسان طریقہ بتایا نیز اسلامی بہنوں کی طرف سے
کئےجانےوالے سوالات کےجوابات دیئےاوررسالہ نیک اعمال کےذریعےاپنےاعمال کاجائزہ
لینےکاذہن دیتےہوئےہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی ۔

دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون1صدر
کابینہ ڈویژن سلطا نہ آباد میں مدنی مشورہ کیاگیاجس میں ذمہ دارا سلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے ’’سُستی
کے نقصانات‘‘ کےموضوع پر بیان کیا نیز دینی کاموں کے
فوائد،وقت کی پابندی اور احساس ذمہ داری کے حوالے سے مدنی پھول دیئےنیزکارکردگی
شیڈول پر مضبوطی کے ساتھ عمل کرنے کی ترغیب دلائی جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائےشخصیات کے تحت
ڈویژن بہادر آباد
محمد علی سوسائٹی کراچی میں ایک شخصیت کے گھر میں محفل نعت اجتماع منعقد کیا گیا جس میں کابینہ سطح کی ذمہ
دار اسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔
مجلس
رابطہ پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے بیان کیا اور فرض علوم سیکھنے کی ترغیب دلائی نیز فکر آخرت دلاتے ہوئے قبر وآخرت کے
بارے میں ذہن سازی کی اوردعوت اسلامی
کےشعبہ جات کاتعارف کرواتےہوئےدینی کاموں میں حصہ لینےکی
ترغیب دلائی جس پر اہل خانہ نے اپنے گھر پر کورس اور اجتماع پاک رکھوانے کی نیتیں پیش کی۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح
اعمال للبنات کے تحت گزشتہ دنوں گلشن
اقبال کابینہ کی ڈویژن بہادرآباد کراچی میں
اصلاح اعمال اجتماع کیاگیا جس میں 40 اسلامی
بہنوں نےشرکت کی ۔
اصلاح اعمال کی کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی
بہن نے’’ فکر آخرت ‘‘کے موضوع پر بیان کیا اور نیک اعمال پر عمل کا آسان
طریقہ بتایا نیز رسالہ نیک اعمال
کےذریعےاپنےاعمال کاجائزہ لینےکاذہن دیااورمدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں
کےدرمیان نیک اعمال کے رسالے بھی تقسیم کئے گئے جس پر اسلامی بہنوں نے روزانہ
جائزه لینے اور نئی اسلامی بہنوں کو اجتماع پاک میں شرکت کروانے کی نیتوں کااظہارکیا۔

دعوتِ اسلامی کےزیراہتما م دنیا بھر میں دینی
کاموں میں بہتری لانےکےسلسلے میں مدنی مشوروں کانظام ہےجس کی وجہ سے دینی کاموں میں روز بروز الحمد للہ ترقی ہوں رہی ہےاسی سلسلہ میں کراچی کےعلاقے
محمودآباد کے ڈویژن منظور کالونی میں مدنی مشورہ ہواجس میں 7 ذمہ دار اسلامی بہنوں
نےشرکت کی ۔
ڈویژن نگران اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا مزید ذیلی حلقوں کو مضبوط
کرنے اور اپنے اہداف کو پورا کرنے کےحوالےسےذہن سازی کرتےہوئےہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں پابندی کرنےاور مدنی مذاکرہ
دیکھنےکی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت
گزشتہ دنوں محمود آباد کابینہ ڈویژن اعظم بستی کراچی میں کفن دفن تربیتی اجتماع
کیاگیا جس میں 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے غسل میت و کفن کا طریقہ سکھایااوراسلامی
بہنوں کو سیکھ کر ٹیسٹ دینے اور دوسروں کو سکھانے کاذہن دیانیزاجتماع کی پابندی
کرنے اور دینی کاموں کو دل جمعی کے ساتھ کرنے کاذہن دیا جس پراسلامی بہنوں نے اچھے جذبات کا اظہار کیا۔