اس پُر فتن دور میں رسالہ نیک اعمال ایک اسلامی زندگی گزارنے کا بہترین طریقہ ہے جس کے ذریعے نیکیوں کی طرف رغبت حاصل ہوتی ہے۔ رسالہ نیک اعمال کے ذریعے اپنے شب و روز کےاعمال کا جائزہ لیا جا سکتا ہے کہ آج کا دن نیکیوں میں گزرا یا نہیں ۔

امیر اہل سنت دامت برکاتھم العالیہ نے تمام مسلمانوں کو گویا ایک ایسا آسان و بہترین نیک بننے کا نسخہ عطا فرمایا ہے جس کے ذریعے آپ اپنے کردار، نیکیوں سے محبت،گناہوں سے نفرت،اخلاقیات،عبادت ، ریاضت ،تقویٰ،توبہ، اخلاص اور قفل مدینہ ان سب پر آپ اپنی زندگی میں استقامت حاصل کرسکتےہیں اور بہت کم وقت میں نیکیوں کے خزانے جمع کر سکیں گے ان شاء اللہ عزوجل۔

1)کراچی ریجن کی کارکردگی

اصلاحِ اعمال اجتماعات کی تعداد:103

اصلاحِ اعمال اجتماعات میں شرکت کرنےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد:1 ہزار478

عاملات نیک اعمال بننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:18 ہزار248

2)حیدرآباد ریجن کی کارکردگی

اصلاح اعمال اجتماعات کی تعداد:59

اصلاحِ اعمال اجتماعات میں شرکت کرنےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد:1 ہزار173

عاملات نیک اعمال بننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:8 ہزار

3) ملتان ریجن کی کارکردگی

اصلاح اعمال اجتماعات کی تعداد:33

اصلاحِ اعمال اجتماعات میں شرکت کرنےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد:927

عاملات نیک اعمال اسلامی بہنوں کی تعداد:7 ہزار484

4)فیصل آباد ریجن کی کارکردگی

اصلاح اعمال اجتماعات کی تعداد:50

اصلاحِ اعمال اجتماعات میں شرکت کرنےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد:845

عاملات نیک اعمال اسلامی بہنوں کی تعداد:7 ہزار595

5)لاہور ریجن کی کارکردگی

اصلاح ِاعمال اجتماعات کی تعداد:50

اصلاحِ اعمال اجتماعات میں شرکت کرنےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد: 12 ہزار96

عاملات نیک اعمال اسلامی بہنوں کی تعداد:8 ہزار95

6)اسلام آباد ریجن کی کارکردگی

اصلاحِ اعمال اجتماعات کی تعداد:82

اصلاحِ اعمال اجتماعات میں شرکت کرنےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد: 787

عاملات نیک اعمال اسلامی بہنوں کی تعداد:4 ہزار605


دکھیاری امت کی غمخواری کے جذبے کے تحت پاکستان  بھرمیں 130 مقامات پر دعوتِ اسلامی کے تحت لگنےوالےروحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی درج ذیل ہے:

بستوں پرآنےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد: 25 ہزار21

دیئے گئے تعویذاتِ عطاریہ کی تعداد:51 ہزار722

بتائے گئے اوراد ِعطاریہ کی تعداد: 52 ہزار316

سلسلۂ عالیہ قادریہ عطاریہ میں شامل ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:3 ہزار330

تقسیم کئے گئے اصلاحِ اعمال کے رسائل کی تعداد: 1 ہزار871


دعوت اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں گجرات میں قائم’’ فیضان آن لائن اکیڈمی‘‘ کی برایچ میں تربیتی سیشن کاانعقادہواجس میں فیضان آن لائن اکیڈمی  اور شعبہ آن لائن شارٹ کورسزکے مدنی عملے نےشرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں بہتری لانےکےحوالےسےتربیت کی اورانہیں علاقائی دورہ کرنےاور شارٹ کورسز کےحوالےسےنکات بتائےنیزمدنی مذاکرہ دیکھنےاور دینی کاموں میں حصہ لینےکاذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔آخر میں مدنی عملے کوتحائف بھی دیئے۔


دکھیاری امت کی غمخواری کے جذبے کے تحت ملتان زون میں 9 مقامات پر  دعوتِ اسلامی کے تحت لگنےوالےروحانی علاج کے بستوں کی کارکردگیاں ملاحظہ ہوں:

بستوں پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:1 ہزار799

دیئے گئے تعویذاتِ عطاریہ کی تعداد: 4 ہزار 454

بتائے گئے اوراد ِعطاریہ کی تعداد:2 ہزار20

امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کےسلسلہ میں بیعت ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 102

تقسیم کئے گئے اصلاح اعمال کے رسائل کی تعداد: 1 ہزار 80 


ملتان ریجن میں ماہِ جون 2021ءمیں ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی ایک نظر میں ملاحظہ ہوں:

انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے وابستہ ہونےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد:354

روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:8 ہزار 745

امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کا بیان سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:13 ہزار421

مدرسۃ المدینہ بالغات کی تعداد: 285

مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:3 ہزار564

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد:1 ہزار102

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 29 ہزار560

ہفتہ واررسالہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 60 ہزار418


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں سیالکوٹ زون میں قائم دارالمدینہ اور فیضان آن لائن اکیڈمی میں تربیتی سیشن منعقد ہوئے جن  میں شعبہ جات کی اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نےوہاں موجود مدنی عملے کی کارکردگیوں کاجائزہ لیتےہوئےانہیں دینی کاموں میں حصہ لینےکاذہن دیااور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی نیز شعبہ شارٹ کورسز کےتحت ہونےوالےکورسز کرنےکاذہن دیا۔ آخر میں اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کے لئے انہیں تحائف بھی پیش کئے ۔


دعوتِ اسلامی کےتحت پچھلے دنوں گجرات زون کے شہر لالہ موسیٰ میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں کھاریاں ، پھالیاں منڈی بہاؤالدین اور  گجرات کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو تقرری مکمل کرنے کے اہداف دیئےاور ہفتہ وار رسالہ کارکردگی سافٹ ویئر میں انٹر کرنے کی ترغیب دلائی نیز کفن دفن کا ٹیسٹ دینےاور روحانی علاج کے بستےلگانےکےاہدا ف دیئےاس کےعلاوہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ کےمضامین لکھنے کا ذہن دیتےہوئے کارکردگی شیڈول وقت پرجمع کروانےاور اتحاد واتفاق کے ساتھ دینی کام کرنے کا جذبہ دلایا۔


پاکستان کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان زون میں مدنی مشورےکاانعقاد

Tue, 13 Jul , 2021
4 years ago

دعوتِ اسلامی کے تحت  گزشتہ دنوں پاکستان کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان زون میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں زون تا ڈویژن سطح کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے’’ تربیت کی اہمیت ‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اوراسلامی بہنوں کی سابقہ ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتےہوئےسابقہ اہداف کا فالواپ بھی کیا نیز سافٹ ویئر میں ہفتہ وار رسالہ کارکردگی کا اندراج کرنے اور زون و کابینہ سطح پرتقرریاں مکمل کرنے کےحوالے سےذہن سازی کی ۔اس کے علاوہ نئی ڈویژن میں دینی کام کا آغاز کرنے کے حوالےسےاہداف بھی دیئے ۔ 


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں ڈیرہ اسماعیل خان زون میں قائم جامعۃالمدینہ للبنات میں مدنی مشورےکاانعقاد ہواجس میں ناظمہ، معلمات و طالبات نےشرکت کی ۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے’’اسلاف کا جذبہ قربانی ‘‘ کے موضوع پر بیان کیااورمدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو دینی کام کرنے کا ذہن دیتےہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے ، مدرستہ المدینہ بالغات کا آغاز کرنے اورشارٹ کورسز میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت  گزشتہ دنوں راولپنڈی میں مدنی مشورے کاانعقادہواجس میں پاکستان دفتر للبنات کی ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

مبلغۂ دعوت ِ اسلامی نے ’’ بدگمانی کے نقصانات اوراس سے بچنے کے فوائد ‘‘ کےموضوع پربیان کیا اور اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں دفتری نظام میں بہتری لانےکےحوالےسےنکات بیان کئےنیز مدنی عملے کی اسلامی بہنوں کی طرف سےکئےجانےوالےسوالات کےجوابات بھی دیئے۔ 


) دعوت اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں سیالکوٹ زون کے ڈویژن ڈسکہ میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں علاقہ پسرور،بجوات اوروزیر آباد کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو تقرری مکمل کرنے کےحوالےسے اہداف دیئے اور اصلاح اعمال و کفن دفن تربیتی اجتماعات میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی نیزاپنے علاقے میں نئے جامعۃ المدینہ للبنات کا آغاز کرنےکاذہن دیا ۔

2)اسی طرح عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن کا سیالکوٹ زون کے ڈویژن ڈسکہ میں قائم جامعۃ المدینہ گرلز اور دارالمدینہ کی ناظمات کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں ذمہ داراسلامی بہنوں کو دینی کاموں کے اہداف دیئے ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات  کے تحت گزشتہ دنوں کوئٹہ کابینہ کی ڈویژن وحدت میں اصلاح اعمال اجتماع ہوا جس میں اصلاح اعمال کی زون سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے نماز کی اہمیت پر بیان کیااور رسالہ نیک اعمال کے ذریعے اپنےاعمال کا روزانہ جائزہ لینے کا ذہن دیا۔ مزید اسلامی بہنوں کو مدنی مذاکرہ پابندی کے ساتھ دیکھنے کی ترغیب دلائی جس پراسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔