دعوتِ اسلامی  کے شعبہ تعلیم للبنات کے تحت گزشتہ دنوں لانڈھی کابینہ کورنگی ساڑھے 3 کراچی میں ماہانہ مدنی مشورہ رکھا گیا جس میں شعبہ تعلیم کی ڈویژن مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ کی اپڈیٹ کارکردگی سمجھائی ا ور اسلامی بہنوں کی طرف سے کئےجانےسوالات کےجوابات دیئے نیز دیگر اداروں سے تعلق رکھنے والی خواتین کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک کرنے کےحوالےسےمدنی پھول دیئے اورمتعلقین اسلامی بہنوں کی قربانی کی کھالوں کی بکنگ کرنے کا ذہن بھی دیا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے تحت گزشتہ دنوں اورنگی ٹاؤن کابینہ  کراچی میں ماہانہ مدنی مشورہ رکھا گیا جس میں کابینہ سطح اور ڈویژن سطح کی 3 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو کارکردگی شیڈول وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیا اور مدرسۃ المدینہ بالغات کے درجے کی مضبوطی کے لئے مدنی پھول دیئے نیز ناظرہ ٹیسٹ میں کامیاب طالبات کےلئے مَدرسہ کھلوانے کا ذہن دیا ۔آخر میں ذمہ داراسلامی بہنوں نےماہانہ کارکردگی وشیڈول وقت پر جمع کروانے کی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


 دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون 2 اورنگی ٹاؤن کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں کابینہ نگران ،کابینہ مشاورت ،ڈویژن نگران و ڈویژن مشاورت ذمہ دار سمیت 60 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ’’نرمی کے فوائد ‘‘کے موضوع پر بیان کیا اور ماتحت اسلامی بہنوں کے ساتھ نرمی کرنے کا ذہن دیا نیز شیڈول پر کلام کرتےہوئے شیڈول وقت پر جمع کرنے کی نیتیں بھی کروائی۔ مزیددعوتِ اسلامی کےشعبہ شب و روز (News Department)کا تعارف کروایا اور مدنی خبریں بنانے کے طریقے پر کلام کرتےہوئےمدنی خبریں وقت پر آگے بڑھانے کی نیتیں بھی کروائیں۔ آخر میں کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنے شعبے کے تحت اپنی مشاورت ذمہ داراسلامی بہنوں کا مشورہ لیا۔


  دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون2 اورنگی ٹاؤن کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں شعبہ اصلاح اعمال کابینہ سطح اور ڈویژن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ سطح اصلاح اعمال کی ذمہ داراسلامی بہن نے اپنی مشاورت ڈویژن سطح کو شیڈول و کارکردگی وقت پر جمع کروانےکا ذہن دیا نیز اصلاح اعمال اجتماعات، مدنی مذاکرہ کارکردگی اور نیک اعمال کے رسالے کی تعداد بڑھانے کے اہداف دئیے جس پرڈویژن مشاورت اصلاح اعمال ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے تحت گزشتہ دنوں لانڈھی کابینہ کراچی میں ماہانہ مدنی مشورہ رکھاگیا۔ دوران مدنی مشورہ نئے مدارس المدینہ بالغات کھولنے پر کابینہ مشاورت ذمہ داراسلامی بہن  نے ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی ۔

مدنی مشورے میں شریک مُدرسات کو ماہ جولائی2021ء میں ٹیسٹ پاس طالبات کےذریعے نئےمدارس المدینہ بالغات کےکھولنے کا ہدف دیانیز کارگردگی کو مزید بہتر بنانے کا ذہن بھی دیا اور ہر ماہ کے آخری ہفتے میں انوائرمنٹ ڈے منانے کے حوالے سےگفتگو کرتےہوئے اہداف کو مکمل کرنے کی ترغیب دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں کورنگی کابینہ کراچی میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں ڈویژن نگران، دینی حلقہ ڈویژن ذمہ دار اور شعبہ جات کی اسلامی بہنوں سمیت 45 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کےاپڈیٹ نکات سےآگاہ کرتےہوئےماہانہ دینی حلقہ لگانےکےحوالےسے ذہن سازی کی اور اس کےاہداف دیئےنیزشعبہ جات میں بہتری لانےکےحوالےسے بھی مدنی پھول دیئے۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کراچی ایسٹ زون 1 لانڈھی کابینہ کی جون 2021 ءکے ماہانہ  کارکردگی ملاحظہ ہوں:

مدارس المدینہ بالغات کی تعداد :201

نئےمدارس المدینہ بالغات کی تعداد:24

مدارس المدینہ بالغات میں پڑھنے والی طالبات کی تعداد :2 ہزار186

پڑھانے والی مدرسات کی تعداد :201

گھر میں لگنے والے مدارس المدینہ بالغات:11

ان میں پڑھنے والی طالبات کی تعداد :16

مدارس المدینہ بالغات کے تحت طالبات کے گھریلو صدقہ بكسزکی تعداد :736

ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :915

رسالہ نیک اعمال کےذریعے اپنےاعمال کا جائزہ کرنے اسلامی بہنوں کی تعداد :1 ہزار466


دعوتِ اسلامی نے دینی کاموں اور دیگر احوال سے باخبر رکھنے کےلئے ایک شاندار نیوز ویب سائٹ لاؤنچ کی ہے جس کا نام ’’دعوتِ اسلامی کے شب و روز ‘‘ (News Department)رکھا گیا ہے۔ اس شعبے میں متعدد کانٹینٹ رائٹرز اپنی تحریری خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کی مدنی خبریں اس ویب سائٹ پر پورے ایک پروسس سے گزرنے کے بعد اَپلوڈ ہوتی ہیں، صرف ماہ جون 2021ء میں پاکستان بھر کے مختلف شعبہ جات سے 471 خبریں وصول ہوئیں اورماہ جون 2021 ء میں ہی اکثر مدنی خبریں اَپلوڈ کی گئیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات  کےتحت گزشتہ دنوں لیاری کابینہ کراچی میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں ڈویژن مشاورت ، علاقہ مشاورت و مبلغات اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

کابینہ مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نےشخصیات کےاداروں میں 3 دن پرمشتمل کورس بنام’’ایثارکےرنگ بڑی عیدکےسنگ‘‘ کے حوالےسے نکات بتائے اس کے علاوہ ہرذمہ داراسلامی بہن کو قربانی کی کھالوں کی بکنگ کروانےکا ہدف بھی دیا جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون 2  سُرجانی کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں کم و بیش 39 ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا فالو اپ کرتے ہوئےان کو ذیلی سطح تک تقرریاں مکمل کرنے کا ہدف دیا نیز کابینہ مشاورتوں کے ماہ جولائی2021ء کے جدول بناتے ہوئے اسلامی بہنوں کی طرف سے کئےجانےوالےسوالات کےجوابات دیئے اور اجتماعات کومضبوط کرنے کا ذہن دیا۔ مزید جائزہ تحریک کے نکات سمجھاتےہوئے اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی بھی کی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت   گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون 1 کھارادر کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ مشاورتوں ، ڈویژن نگران اور ڈویژن مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ’’نرمى کےفضائل ‘‘ کےموضوع پر بیان کیا نیز مدنی مرکز کی طرف سےآنےوالے اپڈیٹ نکات بتائے اور دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینےکاذہن دیا جبکہ دینی حلقوں اورہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنےکی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کے تحت  گزشتہ دنوں صدر کابینہ جمشید روڈ کراچی میں ماہانہ مدنی مشورےکاانعقادکیاگیا جس میں زون نگران تا ڈویژن مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ’’نرمی کاپھل‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اس کے بعد زون نگران اسلامی بہن نے وقت کی پابندی کا ذہن دیتے ہوئے مدنی پھول بتائے نیز کابینہ نگران اسلامی بہن نے ذمہ داراسلامی بہنوں سے ماہانہ کارکردگی اور دینی کاموں کے حوالے سےاس موقع پر تبادلہ خیال کیا ۔مزید کارکردگی شیڈول پر عمل کرنے اوردینی کاموں کو بڑھانے کی ترغیب دلاتےہوئے اہداف بھی دیئے۔