دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات  کے تحت گزشتہ دنوں حیدرآباد کابینہ کی ڈویژن آفندی ٹاؤن میں ایک شخصیت کے گھر ایصال ثواب کےسلسلہ میں محفل نعت کا انعقاد ہوا جس میں مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ’’صلح کے فضائل ‘‘ کےموضوع پر بیان کیا اور تعزیت کرنےکے بارے میں مدنی پھول پیش کئے ۔

اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کودعوت اسلامی کےدینی کاموں سےآگاہ کرتےہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنےکا ذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نےاچھےجذبات کااظہارکیا۔محفل نعت کے اختتام پر مکتبۃالمدینہ کے رسائل بھی تقسیم کئے گئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال  للبنات کے تحت گزشتہ دنوں جیکب آباد کابینہ میں بذریعہ کال مدنی مشورہ ہواجس میں متعلقہ شعبے کی کابینہ اور ڈویژن سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

سکھر زون اصلاح اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہن نے تقرریاں مکمل کرنے پر کلام کرتےہوئےاسلامی بہنوں کو مدنی مذاکرہ دیکھنے اور رسالہ نیک اعمال کی کارکردگی بڑھانے کا ذہن دیا نیز شعبےکےدیگردینی کاموں کے لئےتیارشدہ مدنی پھولوں پر عمل کرنے کا ذہن بنایا جس پرذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کےزیر اہتمام ملتان ریجن مکی کابینہ قادر پوراں اطراف اورکابینہ میں کفن دفن تربیتی اجتماعات ہوئے جن میں 35 اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

زون سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے دونوں مقامات پر شریک اسلامی بہنوں کو میت کو غسل دینے اور کفن کاٹنے کا طریقہ سکھایا نیز کتاب ’’تجہیز و تکفین کاطریقہ ‘‘ کا مطالعہ کرنے کاذہن دیا۔اس کتاب سے ٹیسٹ دینے، ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنےاوردینی کاموں میں حصہ لینےکی ترغیب بھی دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائےشخصیات للبنات کے تحت گزشتہ ملتان زون میں مدنی مشورےکاسلسلہ ہواجس میں زون تا علاقہ سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالےسےنکات سےآگاہ کیااوراسلامی بہنوں کوقربانی کی کھالیں جمع کر نے کے حوالےسےاہداف دیئے نیزاگست 2021ءمیں ہونے والے دعائے شفاء اجتماع کے مدنی پھول دیئے اورڈویژن سطح پر تقرریاں مکمل کرنےکاذہن دیتےہوئےہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنےکی ترغیب دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ تعلیم للبنات کے تحت گزشتہ دنوں خان پورزون ظاہر پیرکابینہ اور خان پور کابینہ میں مدنی مشوروں کاسلسلہ ہواجن میں ڈویژن تا ذیلی حلقہ تک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دینی کاموں میں ترقی کرنےکےحوالے سے اسلامی بہنوں کی تربیت کی اورقربانی کی کھالیں جمع کر نے نیز نیک اعمال ا پلیکیشن شخصیات اسلامی بہنوں کو ڈاؤن لوڈ کروانے کی ترغیب دلائی۔ ماہانہ کارکردگی کو بہتر بنانے کے اہداف دیئےاور اس حوالےسےتربیت بھی کی جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات فیصل آباد ریجن کی جون 2021ء کی ماہانہ کارکردگی ملاحظہ ہوں:

ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماعات میں لگنےوالے بستوں کی تعداد: 789

بڑی عمر کی اسلامی بہنوں کےمدرسۃ المدینہ میں لگائے گئے بستوں کی تعداد: 130

ماہانہ دینی حلقوں میں لگنے والے بستوں کی تعداد: 31

دارالسنہ للبنات میں لگنے والے بستوں کی تعداد: 2


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات  کے زیر اہتمام فیصل آباد ریجن کی اسلامی بہنوں کی ماہ جون 2021ء کی ماہانہ کارکردگی درج ذیل ہے:

ذیلی حلقوں میں ہونے والے علاقائی دورہ للبنات کی تعداد: 1ہزار54

علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 2 ہزار474

انفرادی کوشش سے محارم کو مدنی قافلوں میں سفر کروانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 67


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ایصالِ ثواب کےسلسلے میں محفل نعت کاانعقادہواجس میں اہل خانہ سمیت مقامی اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

پاکستان سطح کی شعبہ شارٹ کورسز کی ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرابیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کےدینی کاموں کےبارے میں بریفنگ دیتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےاور جامعۃ المدینہ گرلزمیں داخلہ لینےکاذہن دیاجس پر اہل خانہ میں سے ایک اسلامی بہن نے جامعۃالمدینہ گرلز میں ایڈمیشن لینےکی نیت کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت گزشتہ دنوں پاکستان بھرکےکورسزکی ریجن ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ ماہانہ مدنی مشورہ ہواجس میں پاکستان شعبہ شارٹ کورسز کی ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگی کاجائزہ لیتےہوئےانہیں ماہانہ کارکردگی شیڈول پر عمل کرنےاورجدول میں بہتری لانےکا ذہن دیا جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


اسلام  اور سنیت کی ترویج و اشاعت کے لئے دعوتِ اسلامی کتب و رسائل شائع کرتی ہے اور اس شائع شدہ مواد کو عوام وخواص تک پہنچانے کے لئےتقسیم رسائل کا سلسلہ کیا جاتا ہے۔ اسی سلسلے میں شعبہ تقسیم رسائل کے تحت جون2021ء میں 4 ہزار 776کتب اور 1 لاکھ 948رسائل تقسیم کئے گئے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت گزشتہ دنوں گوادر زون کی دو کابینہ اطراف حب اور لسبیلہ میں مدنی مشوروں کاسلسلہ ہواجس میں شعبہ شارٹ کورسز کی ذمہ دار اورمدرسات نے شرکت کی۔

شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدرسات کو کورسز کروانےکےحوالےسےمدنی پھول دیئےاور فی علاقہ 1 مقام اور مدرسہ کا ہدف دیا نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےاورمدنی مذاکرہ دیکھنےکاذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں  گوادر زون حب کابینہ کراچی میں 5 خاندان کے 23 افراد جن میں مرد و خواتین اور بچے شامل ہیں دعوتِ اسلامی کے ایک مبلغ سے کلمہ پڑھ کر مسلمان ہوئے۔ اس موقع پر ان سب کا اسلامی نام بھی رکھا گیا ۔

مبلغہ دعوت اسلامی نےان پر انفرادی کرتےہوئےانہیں مدرسۃالمدینہ بالغات میں پڑھنے اور اسلام کے بنیادی عقائد وضو اور غسل کے مسائل سیکھنے کاذہن دیا جس پر 6 خواتین اور 8 بچیوں نے مدرسۃالمدینہ بالغات میں داخلہ لیا نیز نیو مسلم خواتین نے اچھے تاثرات دیتےہوئے بتایا کہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد ہمیں خوشی اور دلی سکون محسوس ہو رہا ہے اور ان خواتین نے پوری زندگی اسلام کے احکامات سیکھ کر اس پر عمل کرنے کی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔