دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں گلزار ہجری کابینہ کراچی میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں کابینہ تا علاقہ سطح کی اسلامی بہنوں شرکت کی ۔

زون نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرے اجتماع میں بیان کرنے کاطریقہ بتایااور اعلانات کو دلچسپ انداز میں کرنے کی تربیت کی۔ ساتھ ہی ذیلی سطح تک کی تربیت کرنے کے اہداف دیئے نیزکارکردگی کے نظام کو مضبوط کرنے کے طریقے بھی بتائے ۔مکتبۃ المدینہ کے لٹریچر کو عام کرنے اور ہر ذمہ دار اسلامی بہن کو نماز، تجوید اور کفن دفن ٹیسٹ دینے کی ترغیب دلائی۔ آخر میں ڈونیشن میں نمایاں کارکردگی پر تحائف بھی دیئے ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن  للبنات کے تحت گزشتہ دنوں بن قاسم اوربہادرآباد کراچی میں کفن دفن تربیتی اجتماعات منعقد ہوئےجن میں تقریباً53 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے غسل میت اور کفن پہنانے کا طریقہ بتایانیز اِسراف سے بچنےاورمستعمل پانی کےبارے میں مدنی پھول دیتےہوئے اپنےعلاقوں میں ہونےوالے کفن دفن کے تربیتی اجتماعات میں شرکت کرنے کاذہن دیا نیز شعبہ کفن دفن کے ٹیسٹ کی تیاری کرنے اور ٹیسٹ دینے کی نیتیں لیں جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات  کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں بلدیہ کابینہ کے ڈویژن نیول کالونی کراچی میں بذریعہ کال کفن دفن تربیتی اجتماع کاانعقادہواجس میں 9 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے غسلِ میت و کفن کا طریقہ سکھایا اور کفن دفن ٹیسٹ دینے کا ذہن دیا نیز مدنی مذاکرہ دیکھنے اور دینی کاموں میں حصہ لینےکی تر غیب دلائی جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی نیتیں پیش کی۔


دعوتِ اسلامی کے فنانس ڈیپارٹمنٹ  للبنات کے تحت گزشتہ دنوں سائٹ ایریا کابینہ کراچی میں فنانس ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں زون نگران اسلامی بہن کی طرف سے ترغیب دلانے پر کابینہ فنانس ذمہ داراسلامی بہنوں کو مکمل ماہانہ شیڈول سمجھایا گیا۔مزیدرسیدوں کی مکمل وصولی،اثاثہ جات کے ریکارڈ، ای رسید آئی ڈیز پر ورکنگ، یوزرز بڑھانے(MONTHLY EXPENCES) کے حوالےسے کلام ہوا۔مزیدماہانہ کارکردگی ،ڈویژن تک شیڈول کا نفاذ اور 2 ڈویژن میں مدنی مشورہ منعقد کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیراہتمام فیصل آباد ریجن میں  ماہ جون 2021ء میں 27 مقامات پر کفن دفن تربیتی اجتماعات منعقد ہوئے جس میں 467 اسلامی بہنوں نے تربیت حاصل کی۔ جبکہ 467 غسل میت کی ترکیب ہوئی اور 68 مقامات پر ایصال ثواب اجتماعات منعقد ہوئے اور 93 لواحقات نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت  گزشتہ دنوں ساہیوال زون جامعۃ المدینہ گرلز میں تین دن پر مشتمل کورس بنام ’’کفن دفن تربیتی اجتماع ‘‘ منعقد ہواجس میں درجہ اولیٰ تا ثالثہ کی طالبات ، ناظمہ اور معلمات نے شرکت کی ۔

رکن زون ذمہ داراسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو غسل میت دینے،کفن کاٹنےاورپہنانےکاطریقہ بتایا نیز ’’کتاب تجہیز و تکفین ‘‘ سے طالبات کو ٹیسٹ دینے اور شعبہ کےدینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر طالبات نے نہ صرف نیت پیش کی بلکہ ٹیسٹ کے لئےنام بھی لکھوائے۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کے تحت گزشتہ دنوں حیدرآباد ریجن کے تھر زون کی مٹھی کا بینہ میں دعائے شفاء اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کوعلاقائی دورہ اور ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔ مزید ہفتہ وار مدنی مذاکرہ ومدنی چینل دیکھنے کی نیتیں بھی کروائی ۔بعدازترغیباب مریضوں کی صحت یابی کےلئےخصوصی دعاکاسلسلہ ہوا ۔آخر میں اسلامی بہنوں کو 75 تعویذات عطاریہ اور 380 اورادو وظائف دیئے گئے ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کے تحت گزشتہ دنوں حیدرآباد زون کی حیدرآباد کابینہ اور لطیف آباد کابینہ میں شخصیات کو نیکی کی دعوت دی گئی جن میں ایڈوکیٹ ڈی -ایس پی-کے اہل خانہ اوردیگر اہل ثروت شخصیات شامل ہیں۔

ریجن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نےشخصیات کو سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےکا ذہن دیااور ہفتہ وار رسالہ پڑھنے کاذہن دیا جس پرچند شخصیات نے ہاتھوں ہاتھ اچھی نیتوں کااظہارکیا آخر میں شخصیات کو رسائل اور ماہنامہ فیضان مدینہ کےشمارےبھی تحفے میں پیش کئے گئے۔


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں اسلام آباد ڈویژن بحریہ ٹاؤن میں شخصیات کے درمیان دینی حلقےکاانعقادہواجس میں عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے احترام مسلم ،مسلمانوں کےعیوب کی پردہ پوشی کرنےاورگناہوں سے بچنے سے متعلق اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی نیز دعوتِ اسلامی کےشعبہ جات کاتعارف پیش کرتےہوئےانہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےاور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی ۔ 


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن کی اوکاڑہ زون میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں زون مشاورت، کابینہ نگران اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے ’’عدل و انصاف‘‘ کے موضوع پر بیان کیااور اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں حصہ لینے دینی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیا نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی تعداد بڑھانے اورنئی ڈویژن میں دینی کام کا آغاز کرنے مزید تقرریاں مکمل کرنے کی ترغیب دلائی اوراہداف بھی دیئے۔

اسی طرح دعوتِ اسلامی کے شعبہ شب و روز کے ساتھ بھرپور تعاون کرنےکی ترغیب دلائی اورشعبہ دارالسنہ للبنات میں ہونے والے رہائشی کورسز کے لئے داخلوں کی تعداد بڑھانے کا ذہن دیا جس پر ہاتھوں ہاتھ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اہداف کو پورا کرنے کی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں ۔آخرمیں پاکستان نگران اسلامی بہن نے حوصلہ افزائی کے لئے انہیں تحائف بھی پیش کئے۔


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں اسلام آباد کابینہ کے ڈویژن بحریہ ٹاؤن  میں ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع کاانعقادہواجس میں مقامی اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے’’جانوروں پرظلم نہ کرنے‘‘کےحوالےسےبیان کیااور دعوتِ اسلامی کےدینی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کرتےہوئے اسلامی بہنوں کودینی کاموں میں حصہ لینےکاذہن دیا جس پراسلامی بہنوں نےاچھے جذبات کااظہارکیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات  کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں پاکستان سطح کی کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہنوں کابذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورے کاانعقاد کیا گیا جس میں ( حیدر آباد ، کراچی، ملتان ، اسلام آباد، فیصل آباد اور لاہور) ریجنز کی ذمہ داراسلامی بہنیں شامل تھیں ۔

پاکستان ذمہ داراسلامی بہن نے شعبےکےحوالےسےاہم مدنی پھول دیئے اورکفن دفن اجتماعات منعقدکرنے کےحوالےسےاہداف دیئے نیز اسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگیوں کاجائزہ لیتےہوئے کارکردگی شیڈول اور ماہانہ کارکردگی جدول کا فالو اَپ کیا۔مزید مختلف کارکردگی کے جائزہ فارمز پر تفصیلی بریفنگ ہوئے اسلامی بہنوں کو خوب خوب دینی کام کرنےکی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں ـ