دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کے تحت کراچی ساؤتھ زون 1 محمود آباد کابینہ کے
مختلف بیوٹی پارلرز میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ
ہواجس میں کابینہ سطح کی ذمہ دار
اسلامی بہن نے مختلف پارلرز کی ہیڈ اسلامی
بہنوں کو اپنے پارلر میں دینی حلقہ رکھوانے کا ذہن دیااور انہیں ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے،مدنی
مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی نیز مختلف
مقامات پر صدقہ بکس رکھوائے اور مکتبۃالمدینہ کے رسائل رکھوانے کا ذہن دیا ۔
گلشن اقبال کابینہ
کی ڈویژن بہادر آباد میں دومقامات پر اصلاح اعمال اجتماعات
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون 1
گلشن اقبال کابینہ کی ڈویژن بہادر آباد میں
دو مقامات پر اصلاح اعمال اجتماعات منعقد ہوئے جن میں 45
اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
علاقہ مشاورت اور
ذیلی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ’’قراٰن پاک کی اہمیت و فضیلت‘‘ کےموضوع پر بیانات کئے اور رسالہ نیک اعمال میں موجود سولات سمجھاتےہوئےمدنی مذاکرہ
دیکھنےاورہفتہ وارسنتوں بھرےاجتماع میں
شرکت کرنےکاذہن دیانیزروزانہ اپنےاعمال کاجائزہ
لینےکی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے
نیک اعمال کے رسالے پر عمل کرنے اور روزانہ اپنےاعمال کاجائزہ لینے کی نیتوں کااظہار کیا۔
مہاجر
کیمپ میں اصلاحِ اعمال للبنات کے تحت ہونے
والے دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی
دعوتِ اسلامی کا شعبہ اِصلاحِ اعمال للبنات کے تحت کراچی ساؤتھ زون 2 بلدیہ ٹاؤن کابینہ کی ڈویژن مہاجر کیمپ کی جون 2021 ءکی ماہانہ
کارکردگی درج ذیل ہے:
تقسیم کئےگئےنیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 388
وصول ہونے والےنیک اعمال رسائل کی تعداد: 525
اس ماہ 14،15 روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :6
اس ماہ 7،8 روزے رکھنے والی اسلامی بہنیں :88
اس ماہ 4،5 روزے
رکھنے والی اسلامی بہنیں :99
رسالہ خاموش شہزادہ پڑھنے/ سننے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد: 32
یومِ قفلِ مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 17
ایامِ قفلِ مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 5
اصلاح اعمال اجتماعات کی تعداد: 4
اصلاح اعمال اجتماع میں شرکت کرنےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد:43
نیو سعید
آباد میں اصلاحِ اعمال للبنات کے تحت ہونے والے دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اِصلاحِ اعمال للبنات کے تحت کراچی ساؤتھ
زون 2 بلدیہ ٹاؤن کابینہ کی ڈویژن نیو سعید آباد کی جون 2021 ءکی ماہانہ کارکردگی
ملاحظہ ہوں:
تقسیم کئےگئےنیک اعمال کے رسائل: 123
وصول ہونے والےنیک اعمال رسائل: 127
اس ماہ میں 4،5 روزے رکھنے والی اسلامی
بہنیں : 10
رسالہ نیک اعمال پر
عمل کر کے مدنی بیٹیاں بننے والی اسلامی بہنیں : 7
اصلاح اعمال
اجتماع میں شرکت کرنےوالی اسلامی بہنوں کی
تعداد:18
دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کوئٹہ زون قلا ت کابینہ میں کفن دفن تربیتی اجتماع
کا انعقاد ہوا جس میں کم وبیش 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون سطح کی ذمہ دار
اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو غسل و کفن
دینے کا شرعی طریقہ سکھایااورمستعمل پانی
کےبارے میں بتاتےہوئےپانی کےاسراف سےبچنے
کاذہن دیا نیزہفتہ وارسنتوں
بھرےاجتماع میں شرکت کرنےاوردینی کاموں میں
حصہ لینےکی دعوت بھی دی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھے تاثرات کا اظہار کیا ۔
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں میانوالی کابینہ کی ڈویژن کندیان
میں دینی حلقے کا انعقاد ہوا جس میں زون نگران، شعبہ ڈونیشن بکس اور شعبہ فنانس
ڈیپارٹمنٹ کی رکن زون اور ڈویژن سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون نگران اسلامی بہن نے’’ عدل وانصاف ‘‘کے موضوع پر بیان کرتےہوئےسجدہ
سہو کا طریقہ بتایا اوراسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا نیزہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے کی
ترغیب بھی دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شب و روز للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن میں بذریعہ کال مدنی مشورہ ہواجس میں شعبہ شب و روز کی ذمہ
داراسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے
ہوئے اسلامی بہنوں کی تربیت کی نیز کارکردگی شیڈول پر عمل کرنے اور وقت پر جمع
کروانے کا ذہن دیا۔ مدنی خبر یں چیک کرنے اور وصول کرنے کا طریقہ سمجھایا اوراسلامی
بہنوں کی طرف سےکئے جانے والے سوالات کےجوابات دیتےہوئے کارکردگی کو مضبوط بنانے کےحوالےسےنکات
بتائےجبکہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے تحریری
مقابلہ میں حصہ لینے اور دوسری اسلامی بہنوں کو بھی اِس کی ترغیب دلانے پر مدنی پھول دیئےجس پر اسلامی
بہنوں نے شعبے کے دینی کام کو بڑھانے کے لئے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ (اسلامی بہنوں
کےلئے) کے تحت پاکستان بھر کی ریجن ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ کال مدنی مشورہ ہواجس میں تمام ریجن ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’ نرمی‘‘ کے موضوع پر بیان کیااور شعبے میں بہتری لانے کے حوالےسے متفرق
نکات سمجھائے نیزسابقہ کارکردگی کافالو اَپ
کیا اور مفتشات میں اضافہ کرکے تفتیشی نظام ہر زون میں مضبوط بنانے کا ذہن دیا۔مزید
ہر ماہ نئے مدارس کا آغاز کرنے اورریجن تا علاقہ میں پابندی سے مدارس کے جائزے و تفتیش کرنے کے
حوالے سے اہداف دیئےجس پراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ محفلِ نعت کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں
بلدیہ ٹاؤن کابینہ ڈویژن
مہاجر کیمپ میں ایصال ثواب اجتماع کاانعقادہواجس میں26 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ڈویژن مشاورت اصلاحِ اعمال ذمہ داراسلامی بہن نے ’’ ایصال ثواب ‘‘کے موضوع پر بیان کیا
اور قراٰن پاک درست پڑھنےکےلئے اسلامی
بہنوں کے مدرسۃ المدینہ میں داخلہ لینےکی ترغیب دلائی نیزہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کا ذہن بھی
دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں
پیش کیں۔آخر میں مرحوم کےلئے فاتحہ خوانی اوردعا ئےمغفرت کاسلسلہ ہوا۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون 1 لیاری کابینہ میں
چند ٹیچرز، لیڈی پروفیسر اور لیڈی میڈیکل اسٹاف میں نیکی کی دعوت کاسلسلہ ہوا ۔
ذمہ داراسلامی بہن نےانہیں اپنے اداروں میں
دینی حلقہ لگانے کا ذہن دیتےہوئےہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنےاور دینی
کاموں میں حصہ لینےکی ترغیب دلائی ۔
ایک
پروفیسر اسلامی بہن نے اپنے آپ کو دعوت اسلامی کےدینی کاموں کے لئے پیش کیا نیز انہیں بطور ادارہ ذمہ دار اپنے کالج میں دینی کام کرنے کی ذمہ داری دے دی گئی جبکہ
انہوں نے اپنی بیٹی کو آن لائن مدرسے میں ایڈمیشن بھی دلوایا۔
دعوتِ اسلامی کےزیراہتمام کراچی ساؤتھ زون 1 محمود آباد بلوچ کالونی میں
مدنی مشورہ ہوا جس میں 13 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے’’ نرمی کے موضوع ‘‘پر
بیان کیا اس کے بعد ذمہ داراسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں
بہتری لانےکےحوالےسے نکات بتائے۔ مزید نئی جگہ ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع
رکھوانےکا ہدف دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں لیاری کابینہ کی ڈویژن موسیٰ لین محمدی مدرسہ کراچی
میں ماہانہ ڈویژن سطح کامدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن نگران ،ڈویژن مشاورت ، علاقہ
نگران اور علاقہ مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ڈویژن نگران اسلامی بہن نے دینی کام کرنےکے حوالے سے اسلامی
بہنوں کونکات بتائے۔مزید دینی کام اورناظرہ قراٰن کورسز کرنے ، کارکردگی جدول و ماہانہ کارکردگی وقت پر جمع کروانے کا
ذہن دیا جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے
اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کرتےہوئے آن لائن ناظرہ قراٰن کورس کرنے کی بھی نیتیں
کیں۔
Dawateislami