دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) کے تحت پاکستان بھر کی ریجن ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ کال مدنی مشورہ ہواجس میں تمام ریجن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’ نرمی‘‘ کے موضوع پر بیان کیااور شعبے میں بہتری لانے کے حوالےسے متفرق نکات سمجھائے نیزسابقہ کارکردگی کافالو اَپ کیا اور مفتشات میں اضافہ کرکے تفتیشی نظام ہر زون میں مضبوط بنانے کا ذہن دیا۔مزید ہر ماہ نئے مدارس کا آغاز کرنے اورریجن تا علاقہ میں پابندی سے مدارس کے جائزے و تفتیش کرنے کے حوالے سے اہداف دیئےجس پراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ محفلِ نعت کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں بلدیہ ٹاؤن کابینہ ڈویژن مہاجر کیمپ میں ایصال ثواب اجتماع کاانعقادہواجس میں26 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن مشاورت اصلاحِ اعمال ذمہ داراسلامی بہن نے ’’ ایصال ثواب ‘‘کے موضوع پر بیان کیا اور قراٰن پاک درست پڑھنےکےلئے اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ میں داخلہ لینےکی ترغیب دلائی نیزہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کا ذہن بھی دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔آخر میں مرحوم کےلئے فاتحہ خوانی اوردعا ئےمغفرت کاسلسلہ ہوا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم  للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون 1 لیاری کابینہ میں چند ٹیچرز، لیڈی پروفیسر اور لیڈی میڈیکل اسٹاف میں نیکی کی دعوت کاسلسلہ ہوا ۔ ذمہ داراسلامی بہن نےانہیں اپنے اداروں میں دینی حلقہ لگانے کا ذہن دیتےہوئےہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنےاور دینی کاموں میں حصہ لینےکی ترغیب دلائی ۔

ایک پروفیسر اسلامی بہن نے اپنے آپ کو دعوت اسلامی کےدینی کاموں کے لئے پیش کیا نیز انہیں بطور ادارہ ذمہ دار اپنے کالج میں دینی کام کرنے کی ذمہ داری دے دی گئی جبکہ انہوں نے اپنی بیٹی کو آن لائن مدرسے میں ایڈمیشن بھی دلوایا۔


دعوتِ اسلامی کےزیراہتمام  کراچی ساؤتھ زون 1 محمود آباد بلوچ کالونی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں 13 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے’’ نرمی کے موضوع ‘‘پر بیان کیا اس کے بعد ذمہ داراسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں بہتری لانےکےحوالےسے نکات بتائے۔ مزید نئی جگہ ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع رکھوانےکا ہدف دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں  لیاری کابینہ کی ڈویژن موسیٰ لین محمدی مدرسہ کراچی میں ماہانہ ڈویژن سطح کامدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن نگران ،ڈویژن مشاورت ، علاقہ نگران اور علاقہ مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن نگران اسلامی بہن نے دینی کام کرنےکے حوالے سے اسلامی بہنوں کونکات بتائے۔مزید دینی کام اورناظرہ قراٰن کورسز کرنے ، کارکردگی جدول و ماہانہ کارکردگی وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیا جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کرتےہوئے آن لائن ناظرہ قراٰن کورس کرنے کی بھی نیتیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اِصلاحِ اعمال للبنات کےزیراہتمام کراچی بلدیہ ٹاؤن کابینہ میں کابینہ سطح پر جون2021ء کی ماہانہ کارکردگی ملاحظہ ہوں:

تقسیم کئےگئےنیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 657

وصول ہونےوالےنیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 735

ماہ میں 14،15 روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 8

ماہ میں 7،8 روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 95

ماہ میں 4،5 روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 104

نیک کاموں پر عمل کر کے مدنی بیٹیاں بننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 7

رسالہ خاموش شہزادہ پڑھنے سننےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد: 84

یومِ قفلِ مدینہ منانے اسلامی بہنوں کی تعداد: 78

ایامِ قفلِ مدینہ منانے اسلامی بہنوں کی تعداد: 16

اصلاح اعمال اجتماعات کی تعداد:6

اصلاح اعمال اجتماعات میں شرکت کرنےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد: 85 


  دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ (اسلامی بہنوں کے لئے)کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں اوکاڑہ زون میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں مدرسۃ المدینہ بالغات کی کابینہ سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

رکن زون ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کی موجودہ کارکردگی کا سابقہ کارکردگی سے تقابل کیااور مدرسہ کی کارکردگی کو بہتربنانے نیز ہر ہر ذیلی حلقے میں بڑی عمر کی اسلامی بہنوں کامدرسۃ المدینہ کھولنے کا ہدف دیا ۔

ای رسید اکاؤنٹ کے لئے ذمہ داراسلامی بہنوں کے کوائف جلد جمع کروانے اور اکاؤنٹ اوپن کروانے پربھی کلام کیا نیزماہانہ سفری شیڈول اور ماہانہ مدنی مشورہ لینے کا ہدف بھی دیا ۔مزید اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے تحت گزشتہ دنوں پاکپتن زون کی فرید کوٹ کابینہ اور میانوالی زون میں بذریعہ کال مدنی مشوروں کاسلسلہ ہوا جن میں ڈویژن اورکابینہ سطح کی اصلاح اعمال ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ اور زون ذمہ داراسلامی بہنوں نے نیک اعمال کے رسالے ہفتہ وار تقسیم کرنے کا ذہن دیا نیز کارکردگی و کارکردگی شیڈول وقت پر جمع کروانے کی ترغیب دلائی اورنیک اعمال کےرسائل کےتقسیم وصول میں اضافےکےلئےبھی مدنی پھول دیئےجبکہ ہر ہر ڈویژن میں اصلاح اعمال اجتماع کروانے کا ذہن بھی دیاجس پر اسلامی بہنوں نےاچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے تحت گزشتہ دنوں لاہور ریجن استور ڈویژن اور گلیات کابینہ میں اصلاح اعمال اجتماعات کاانعقادہواجن میں 36اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو نیک اعمال رسالے کےسوالات سمجھائے اور روزانہ کی بنیاد پر اپنے اعمال کا جائزہ لینے کا ذہن دیانیز ہفتہ وارسنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنےاور دینی کاموں میں حصہ لینےکی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کے تحت گزشتہ دنوں پشاور زون، شمالی لاہور  زون کے علاقے قلعہ محمدی راوی روڈاور ہری پور میں مدنی مشوروں کاانعقادہوا جن میں بستہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو ماہانہ کارکردگی اور کارکردگی شیڈول وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیانیز بستے پر آنےوالی اسلامی بہنوں کےساتھ خیرخواہی کرنےاور انہیں ہفتہ وارسنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دینےکاذہن دیا جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ  للبنات کے تحت گزشتہ دنوں لاہور ریجن میں علاقائی دور ے کا سلسلہ ہواجس میں زون ذمہ دار سمیت مختلف شعبہ جات کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نےگھر گھر جاکر اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کرتےہوئےانہیں ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنےاور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔

اسی طرح لاہور ریجن میں شعبہ علاقائی دورہ للبنات کےزیراہتمام بذریعہ کال مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں علاقائی دورہ ذمہ دار اور دینی حلقے کی زون سطح کی ذمہ دارا سلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

لاہور ریجن شعبہ علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے کارکردگی شیڈول، ماہانہ کارکردگی بہتر بنانے اور ماہانہ دینی حلقے کو مضبوط بنانے کے حوالےسے اسلامی بہنوں کی تربیت کی۔ 


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں گجرات زون میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں ریجن، زون ، کابینہ ، ڈویژن اور کچھ علاقہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

عالمی مجلس مشاورت کی رکن اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو اپنے اپنے شعبے کےدینی کاموں کو مضبوط کرنے کے حوالےسے نکات پیش کئے اور کچھ تقرریاں مکمل کیں نیز دینی کاموں کو بڑھانے کے لئے اہداف دیئے اور اسلامی بہنوں کی طرف سےکئےجانےوالےسوالات کے جوابات دیئے ۔