کراچی ایسٹ زون 1کورنگی کابینہ کے تمام ڈویژن میں
علاقائی دورہ کا سلسلہ
دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے تحت پچھلےدنوں کراچی ایسٹ زون 1کورنگی کابینہ
کے تمام ڈویژن میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جن میں کابینہ تا ڈویژن مشاورت ذمہ دارسمیت 224 اسلامی بہنوں نے شرکت
کی ۔
عوام اسلامی بہنوں کو گھر گھر جاکر نیکی کی دعوت دی گئی
اور ان پر انفرادی کوشش کی کرتے ہوئےانہیں ہفتہ سنتوں بھرے اجتماع کی بہاریں بتائی
گئیں جس پر عوام اسلامی بہنوں نے اجتماع پاک میں شرکت کرنے کی اچھی نیتیں پیش کیں۔
کراچی ساؤتھ زون 2 بلدیہ ٹاؤن کابینہ اسپیشل پرسنز خواتین کےلئے سنتوں بھرے اجتماع کاانعقاد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون 2 بلدیہ ٹاؤن کابینہ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہواجس میں اسپیشل پرسنزخواتین نےشرکت کی۔
کابینہ مشاورت ذمہ
دار اسلامی بہن نے اسپیشل پرسنزخواتین کےلئے
اشاروں میں اصلاحی بیان کیا اورانہیں سنتیں آداب سکھائے نیز انہیں پابندی سےاجتماع
میں شرکت کرنےاور دیگر اسپیشل پرسنزخواتین کو دینی ماحول سےمنسلک کرنے کی ترغیب دلائی ۔
اسی طرح اسپیشل پرسنز ڈپارٹمنٹ کے تحت بلدیہ ٹاؤن کابینہ میں علاقائی دورے کاسلسلہ بھی ہوا جس میں کابینہ
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اسپیشل پرسنز کو سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت
پیش کرتےہوئے اُنہیں اجتماع پاک کےبارے
میں آگاہی دی جس پر اسپیشل پرسنزخواتین نے
خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی نیت پیش کی۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں گلستان
جوہر کےعلاقے بختاور کالونی کراچی میں مدنی
مشورےکاانعقادہوا جس میں علاقہ نگران اسلامی بہن اور ذیلی سطح کی اسلامی بہنوں کی
شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے ’’اسلاف کی دین کی
خاطر قربانی دینے‘‘کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے خواتین کی دین کی سربلندی کے
لئے قربانی دینےکے واقعات بتائے اور اپنی ذمہ داریوں کے تقاضے پورے کرنے کا ذہن دیا۔
ساتھ ہی بیان کی دلچسپ اور بہتر انداز میں تیاری کرنے کے طریقے بتاتے اور ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کو بہتر بنانے کی ترغیب
دلائی نیز علاقائی دورے میں ہر ذمہ دار اسلامی بہن کو شرکت کرنے کا ذہن دیا اورآخر
میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کو مکتبۃ المدینہ کےمطبوعہ رسالے تحفتاًپیش کئے ۔
دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ دنوں بلدیہ
ٹاؤن کابینہ کے علاقے مواچھ گوٹھ سجن گوٹھ میں ڈویژن سطح پر مدنی مشورہ ہوا جس میں 14 ذمہ دار اسلامی بہنوں
نے شرکت کی ۔
ڈویژن نگران اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کی دوران
تربیت ذمہ داراسلامی بہنوں کو گھریلو صدقہ
بکس رکھوانے اورمحاسبہ کارکردگی اور رسالہ کارکردگی وقت مقررہ پر دینے کا ذہن دیا ۔ہفتہ
وارسنتوں بھرےاجتماع کی پابندی کرنےاور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی دعوت بھی دی ۔
دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں گلزار ہجری کابینہ کراچی میمن
نگر سیکٹر 15 A میں
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کاانعقاد
ہواجس میں مقامی اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
صاحبزادیِ عطار سلمھاالغفار نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو مدرسۃ المدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) میں
پڑھنے کی ترغیب دلاتے ہوئے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینےکاذہن دیا۔
اجتماع کے بعد ایک اسلامی بہن کے یہاں شادی کے سلسلے میں ان کےلئےدعائیہ سہرا پڑھا اس کے
بعد ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں تعویذات عطاریہ کے بستے کے دینی کام کے لئے اور
آن لائن ناظرہ قراٰن کورس کے حوالےسےنکات
بتائے۔
شرف آباد مدنی کالونی میں اہل ثروت اسلامی بہن
کے گھرایصال ثواب اجتماع کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں لیاقت آباد کابینہ کی ڈویژن شرف آباد مدنی کالونی میں اہل ثروت اسلامی
بہن کے گھرایصال ثواب اجتماع کا انعقاد
کیا گیاجس میں کم و بیش 25 شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ سطح کی اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیااوراجتماع
میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے شعبہ جات کے بارے میں بتاتے ہوئے جامعۃ
المدینہ گرلز اور مدرسۃ المدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) میں
پڑھنے /پڑھانےکی ترغیب دلائی ۔سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور اپنے گھر دینی
حلقہ لگانے کا ذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون2 بلدیہ
ٹاؤن کابینہ کے ڈویژن نیول کالونی میں عید میٹ-اَپ رکھا گیاجس میں 3 ٹیچرز اور 1 لیڈی ڈاکٹر سمیت تقریبا 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
زون
نگران اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو والدین کی اطاعت کرنےکاذہن دیتےہوئے313 بار درود شریف اور روزانہ ایک پارہ
پڑھنے کی ترغیب دلائی جس پراسلامی بہنوں
نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔آخر میں مکتبۃ المدینہ کے مطبوعہ رسائل بھی تقسیم کئےگئے۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کے تحت گزشتہ دنوں لیاقت آباد کابینہ کی ڈویژن دستگیر میں اہل ثروت اسلامی بہن کے یہاں
ون ڈے سیشن بنام ’’ عشق کے بندے ‘‘کا انعقاد ہوا جس میں زون، کابینہ اور
ڈویژن ذمہ دارسمیت کم و بیش 45 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون سطح
کی ذمہ داراسلامی بہن نے مکہ و مدینہ کے فضائل بتاتے ہوئے انہیں عشق رسولﷺ سے سرشارہونے کے لئےانہیں دعوت
اسلامی سے وابستہ ہونے اور اپنے گھر میں دینی حلقےمنعقد کرنےکا ذہن دیا جس اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی
نیتیں کیں۔
دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں نیو کراچی کابینہ کی 8 مختلف ڈویژنوں اور بلدیہ ٹاؤن کابینہ میں 5 مختلف مقامات پر ماہانہ دینی حلقوں کا سلسلہ ہواجن میں کم و بیش 533 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوتِ اسلامی نے ترغیبی بیانات کئےاور دعوتِ اسلامی کےشعبہ جات کاتعارف پیش کرتےہوئےدینی کاموں میں حصہ لینےکاذہن دیا نیز شجرہ شریف پڑھنے اور فرض علوم کورس کرنے کی
ترغیب دلائی جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دینی کاموں میں حصہ لینے کی نیتوں کااظہارکیا۔
کراچی ایسٹ زون 2
کی کابینہ گلستان جوہر میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کےشعبہ علاقائی دورہ للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ زون 2 کی کابینہ
گلستان جوہر میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ذیلی سطح کی علاقائی دورہ
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نےشعبہ علاقائی دورہ کے اپڈیٹ مدنی پھولوں سے آگاہ کرتےہوئے نیکی کی دعوت دینے کے حوالےسےنکات
بتائے اور ماہانہ کارکردگی وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے
اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں رنچھوڑ لائن
کابینہ کی ڈویژن شومارکیٹ کراچی میں شادی کے سلسلے میں محفلِ نعت کاانعقادہواجس
میں اہل خانہ سمیت مقامی اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
صاحبزادی عطار سلمھاالغفار نےسنتوں بھرابیان کیااور دعوت اسلامی کے شعبہ جات کےبارے
میں بتاتےہوئےدینی کاموں میں حصہ لینےکاذہن دیا ۔ ہفتہ وارسنتوں بھرےاجتماع میں
شرکت کرنے،مدنی مذاکرہ دیکھنے کی دعوت بھی دی جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں
کااظہارکیا۔آخر میں صاحبزادیِ عطار سلمھاالغفار
نے شادی میں خیر وبرکت اور گھر والوں کے لئے دعائے خیر بھی کی۔
دعوتِ اسلامی
کے فنانس ڈیپارٹمنٹ للبنات کےزیر
اہتمام بلدیہ ٹاؤن کابینہ کی ڈویژن نیو سعید
آباد کراچی ماہ جون 2021 ء میں ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی ملاحظہ ہوں:
ای -رسید اکاؤنٹ بنانےوالی اسلامی بہنوں کی
تعداد :19
فنانس ڈیپارٹمنٹ کے تحت ٹیسٹ دینے والی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تعداد:
27
جنرل رسید بُک کی تقسیم و وصولی کا سلسلہ بھی
رہتا ہے اسی سلسلے میں اس ماہ میں 9 رسید
بُک جاری کی گئیں جبکہ سابقہ 24 رسید بُک ذمہ دار اسلامی بہنوں سے کارکردگی وصول کی
۔
گھریلو صدقہ بکس کی تعداد: 231
Dawateislami