دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات  للبنات کے تحت گزشتہ دنوں لیاقت آباد کابینہ کی ڈویژن دستگیر میں اہل ثروت اسلامی بہن کے یہاں ون ڈے سیشن بنام ’’ عشق کے بندے ‘‘کا انعقاد ہوا جس میں زون، کابینہ اور ڈویژن ذمہ دارسمیت کم و بیش 45 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون سطح کی ذمہ داراسلامی بہن نے مکہ و مدینہ کے فضائل بتاتے ہوئے انہیں عشق رسولﷺ سے سرشارہونے کے لئےانہیں دعوت اسلامی سے وابستہ ہونے اور اپنے گھر میں دینی حلقےمنعقد کرنےکا ذہن دیا جس اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کےتحت  گزشتہ دنوں نیو کراچی کابینہ کی 8 مختلف ڈویژنوں اور بلدیہ ٹاؤن کابینہ میں 5 مختلف مقامات پر ماہانہ دینی حلقوں کا سلسلہ ہواجن میں کم و بیش 533 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوتِ اسلامی نے ترغیبی بیانات کئےاور دعوتِ اسلامی کےشعبہ جات کاتعارف پیش کرتےہوئےدینی کاموں میں حصہ لینےکاذہن دیا نیز شجرہ شریف پڑھنے اور فرض علوم کورس کرنے کی ترغیب دلائی جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دینی کاموں میں حصہ لینے کی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ علاقائی دورہ للبنات  کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ زون 2 کی کابینہ گلستان جوہر میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ذیلی سطح کی علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نےشعبہ علاقائی دورہ کے اپڈیٹ مدنی پھولوں سے آگاہ کرتےہوئے نیکی کی دعوت دینے کے حوالےسےنکات بتائے اور ماہانہ کارکردگی وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں رنچھوڑ لائن کابینہ کی ڈویژن شومارکیٹ کراچی میں شادی کے سلسلے میں محفلِ نعت کاانعقادہواجس میں اہل خانہ سمیت مقامی اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

صاحبزادی عطار سلمھاالغفار نےسنتوں بھرابیان کیااور دعوت اسلامی کے شعبہ جات کےبارے میں بتاتےہوئےدینی کاموں میں حصہ لینےکاذہن دیا ۔ ہفتہ وارسنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے،مدنی مذاکرہ دیکھنے کی دعوت بھی دی جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔آخر میں صاحبزادیِ عطار سلمھاالغفار نے شادی میں خیر وبرکت اور گھر والوں کے لئے دعائے خیر بھی کی۔


دعوتِ اسلامی  کے فنانس ڈیپارٹمنٹ للبنات کےزیر اہتمام بلدیہ ٹاؤن کابینہ کی ڈویژن نیو سعید آباد کراچی ماہ جون 2021 ء میں ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی ملاحظہ ہوں:

ای -رسید اکاؤنٹ بنانےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد :19

فنانس ڈیپارٹمنٹ کے تحت ٹیسٹ دینے والی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تعداد: 27

جنرل رسید بُک کی تقسیم و وصولی کا سلسلہ بھی رہتا ہے اسی سلسلے میں اس ماہ میں 9 رسید بُک جاری کی گئیں جبکہ سابقہ 24 رسید بُک ذمہ دار اسلامی بہنوں سے کارکردگی وصول کی ۔

گھریلو صدقہ بکس کی تعداد: 231


دعوت ِاسلامی کےشعبہ مدرسۃ المدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) کے تحت گوادر زون حب اور لسبیلہ کابینہ میں بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں حب اور لسبیلہ کابینہ کی کابینہ اور ڈویژن سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے احساس ذمہ داری کے ساتھ کام کرنے کےحوالےسےاسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی اور مدرسۃ المدینہ کے تعلیمی نظام کو بہتر بنانےسےمتعلق نکات بتائے نیز طالبات کو دعوتِ اسلامی کے دینی کام سکھانے کا ذہن دیا اور مدنی مذاکرہ پابندی کے ساتھ دیکھنے/ سننے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی  کے فنانس ڈیپارٹمنٹ للبنات کےزیر اہتمام بلدیہ ٹاؤن کابینہ کی ڈویژن سعید آباد جون 2021 ء میں ہونے والے دینی کاموں کی رپوٹ ملاحظہ ہوں:

ای -رسید اکاؤنٹ بنانےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد:7

چندہ کرنے کی تنظیمی و شرعی احتیاطیں رسالے سے ٹیسٹ دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:40

جنرل رسید بُک کی تقسیم و وصولی کا سلسلہ بھی رہتا ہے اسی سلسلے میں اس ماہ 24 رسید بُک جاری کی گئیں جبکہ 88 سابقہ رسید بُک ذمہ دار اسلامی بہنوں سے کارکردگی وصول کی ۔

ہوم ڈونیشن بکس کی تعداد:23


دعوتِ اسلامی کےشعبہ کفن دفن  للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی کےمختلف مقامات(سولجر بازار، گارڈن فوارہ چوک،تھانہ بولا خان ،زکری گوٹھ بہادرآباد کے علاقے ٹیپو سلطان اور اورنگی ٹاؤن کابینہ میں 2 مقامات) پر کفن دفن تربیتی اجتماعات کاانعقادہواجن میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کفن دفن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے غسل و کفن کا طریقہ سکھایا نیزمستعمل پانی اور پانی کےاسراف سے بچنے کےحوالےسے مدنی پھول دیئے نیزاسلامی بہنوں کو اس شعبے کےتحت ہونےوالےدینی کاموں میں حصہ لینے اور ٹیسٹ دینے کی ترغیب دلائی۔ مدنی مذاکرہ دیکھنےاور ہفتہ وارسنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنےکاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔


 دعوتِ اسلامی کےشعبہ کفن دفن للبنات کے تحت گزشتہ دنوں صدر کابینہ کراچی کےمختلف جامعۃالمدینہ گرلز فیضان عالم شاہ بخاری ، بہار مکہ ، برکات رضا اورآگرہ تاج کے جامعۃالمدینہ گرلز فیضِ عطار میں 3 دن پر مشتمل کورس بنام’’ کفن دفن تربیتی اجتماعات‘‘کاانعقادہوا جن میں تقریباً 316 طالبات و معلمات سمیت مدرسۃ المدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) نے شرکت کی ۔

مبلغات دعوت اسلامی نے غسل دینےا ور کفن کاٹنے و پہنانے کا طریقہ بتایا نیز پانی کےاسراف سےبچنےکاذہن دیتےہوئےدینی کاموں میں حصہ لینےکی ترغیب دلائی اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی جبکہ طالبات و معلمات کو ٹیسٹ دینے کے حوالےسےذہن سازی کی جس پر انہوں نےاپنے نام دئیے اور ہر 6 ماہ بعد ایسی تربیت رکھنے کا مشورہ دیا۔


دعوتِ اسلامی کےتحت  گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون 2 سائٹ ایریا کابینہ کی ڈویژن لیبر اسکوائر میں ماہانہ دینی حلقہ منعقد ہوا جس میں کراچی ریجن شعبہ کفن دفن اور کراچی ساؤتھ زون2 کفن دفن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

کراچی ریجن سطح کی شعبہ کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کرتےہوئےدینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔ نیکی کی دعوت دینے کی ترغیب دلائی جس پر کچھ اسلامی بہنوں نے ڈویژن سطح پر نیک اعمال اور نیکی کی دعوت دینےکے لئے خود کو پیش کیا۔


الحمد الله عزوجل! دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرستہ المدینہ (اسلامی بہنوں کے لئے) کے تحت پاکستان کی مختلف کابینہ میں 6 ماہ کے ناظرہ قراٰن کورس کے124 درجات جبکہ آن لائن 57 درجوں کا آغاز ہوگیا ہے ۔

اس کورس میں تجوید کے ساتھ مدنی قاعدہ و قراٰن پاک پڑ ھانے کے ساتھ ساتھ فرض علوم وضو، غسل اورنماز کے مسائل بھی سکھائے جائیں گے جبکہ کتاب رہنمائے مُدرسین سے تدریس کی تربیت بھی کی جائےگی ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت  گزشتہ دنوں حیدرآباد ریجن سیہون کابینہ کی ڈویژن بھان سید آباد میں سالانہ ٹیچرز اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں نگران کابینہ نے ’’مقصد حیات ‘‘کے موضوع پر بیان کیا۔ اس اجتماع میں مختلف اسکول سے تعلق رکھنے والی ٹیچرز اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔اجتماع کے آخر میں ایک ٹیچر اسلامی بہن نے مدرسۃ المدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) میں ہاتھوں ہاتھ داخلہ کے لئے نام لکھوایا اور دوسری کئی ٹیچرز نے ہفتہ وار وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےاوراپنے اداروں میں ڈونیشن بکس رکھنے کی نیتیں پیش کی۔