دعوتِ اسلامی کے تحت 28 جولائی 2021 ء بروزبدھ کراچی ساؤتھ زون 1 کھارادر کابینہ کی
ڈویژن ٹاور میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
عالمی مجلس مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’فیضان عثمان غنی رضی اللہٰ عنہ‘‘ کے موضوع پر بیان کیا۔ دوران بیان اس حوالے سے اسلامی بہنوں کی تربیت کی
کہ ہمارے اسلاف نے کس طرح دین کی خاطر اپنی جان و مال کی قربانیاں پیش کیں اسی طرح ہمیں بھی اپنے مال
کی قربانی اور دین کے کاموں کے لئے زیادہ
سے زیادہ وقت دینا چاہیے۔ اس کے
علاوہ اسلامی بہنوں کو روزانہ کم از کم 313 مرتبہ دُرود پاک پڑھنے
کی ترغیب دلائی اور گھر درس دینے کا ذہن بنایا ۔ آخر میں اسلامی بہنوں نے اچھی
اچھی نیتیں پیش کیں۔
دعوتِ اسلامی کے تحت 28 جولائی 2021 ء بروز بدھ لیارى کابینہ کی ڈویژن موسیٰ لین کے علاقہ بغدادى
میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
عالمی
مجلس مشاورت کی رکن اسلامی بہن نے سنتوں
بھرے اجتماع سے پہلے گھر گھر جاکر مقامی اسلامی بہنوں کو نیکى کى دعوت دی اور
سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
عالمی
مجلس مشاورت کی رکن اسلامی بہن نے منعقد
ہونے والے اجتماعِ پاک میں ’’فیضانِ عثمانِ غنی رضی اللہ عنہ ‘‘کے
موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینےکاذہن دیا۔آخر میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیتےہوئے دینی کاموں
کو بہترین انداز میں کرنے کاجذبہ دلایا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اِصلاحِ اعمال للبنات کے
تحت 29جولائی2021ء بلدیہ ٹاؤن کابینہ کی ڈویژن نیو سعید آباد میں مدنی مشورے کاانعقادہوا
جس میں 6 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اصلاحِ
اعمال اور ہفتہ وار مدنی مذاکرہ کی کارکردگی بہتر سے بہتر بنانے کے بارے میں نکات
پیش کئے نیز ان شعبوں کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کارکردگی بہتر بنانے کےطریقے بھی
بتائےجس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنی کارکردگی بہتر بنانے اور اپنے شعبے پر
خاص توجہ دینے کی اچھی اچھی نیتیں پیش کی۔
بلدیہ ٹاؤن کابینہ کی ڈویژن مہاجر کیمپ کے علاقے تُرک
کالونی میں اصلاحِ اعمال اجتماع
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اِصلاحِ اعمال للبنات کے تحت 29جولائی2021ء کراچی ساؤتھ زون 2
مہاجر کیمپ ڈویژن علاقہ تُرک کالونی میں
اِصلاحِ اعمال اجتماع منعقد کیا گیاجس میں 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں علاقہ مشاورت ذمہ دار اسلامی
بہن نے ’’نماز کے فضائل‘‘ پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو نمازوں کی پابندی
کرنے کا ذہن دیا۔
ڈویژن
مشاورت اِصلاحِ اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے نیک اعمال رسالے کےسوالات کےبارےمیں رہنمائی کیں اور کس طرح نیک اعمال
میں اضافہ کیا جا سکتا ہےاس کےطریقہ بھی بتائےجس
پر اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں نے
روزانہ رسالہ نیک اعمال کے ذریعے اپنے اعمال
کا جائزہ کرنے اور دوسروں کو بھی نیک
اعمال کی عامِلہ بنانے کی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت 29
جولائی 2021ء بروز جمعرات کو بِن قاسم زون میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں زون سطح تک کی ذمہ دار و مدرسات اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
پاکستان سطح کی شعبہ شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے تقرریاں مکمل کرنے اور مدرسات کو فی علاقہ 2 مدارس المدینہ کا ہدف دیا نیز زون تا علاقہ اپنی
حدود میں تمام ڈویژن کوکور کرتے ہوئے مدنی مشورہ لینےکاہدف دیا اور کارکردگی شیڈول
پر عمل کی نیت کروائی۔آخر میں اسلامی
بہنوں کو تحائف بھی پیش کئے ۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے تحت 29 جولائی 2021 ءکوکراچی ایسٹ زون
2 گلستان جوہر کابینہ میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں کابینہ تا ذیلی سطح کی
اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
زون سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے کے اپڈیٹ
مدنی پھول بیان کئے اورنیکی کی دعوت دینے کے طریقے بتائےنیز ہفتہ وار رسالہ
کارکردگی بہتر کرنےکےحوالےسےنکات بتائےجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار
کیا۔آخر میں اسلامی بہنوں کو تحائف پیش کئے۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ (اسلامی
بہنوں کےلئے) کے تحت کراچی ایسٹ کورنگی
کابینہ میں رزلٹ اجتماع منعقد ہوا جس میں مدرسات اورریجن تاڈویژن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
پاکستان مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’علم تجوید کی اہمیت‘‘ کےموضوع پر بیان کیا اور شعبے میں بہتری لانے کے
متعلق مدنی پھول دیئےنیز مدرسات کو تجوید کورس کروانےکے حوالے سے تربیت کی اور تعلیمی معیارکو مزید مضبوط کرنے،ہر ماہ نئے مدارس کا آغاز کرنے کا
ذہن دیا۔
پاکستان بھر کی
ذمہ داراسلامی بہنوں کابذریعہ کال اور واہ کینٹ میں مدنی مشوروں کاسلسلہ
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات
کے تحت گزشتہ دنوں پاکستان بھر کی ذمہ داراسلامی
بہنوں کابذریعہ کال اور پنڈی اسلام آباد ، واہ
کینٹ اور جنوبی لاہور زون میں مدنی مشوروں کاسلسلہ ہوا جن میں تمام ریجن ذمہ
دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے سفری جدول، دو سطح کے کال
مدنی مشورے، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع اور
دیگر دینی کاموں پر عمل کرنے کا ذہن دیانیزشعبے کی ترقی کے حوالے سے مدنی پھول پیش کئے اور تقرریاں
مکمل کرنے کاہدف دیاجس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات
کے تحت گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن میں بذریعہ ٹیلیفون مدنی مشورےکاسلسلہ ہوا جس میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کی ذمہ دار اور ریجن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے سفری جدول، دو سطح
کے ٹیلیفونک مدنی مشورے اور ماہانہ کارکردگی شیڈول کا جائزہ لیتے ہوئے ان دینی کاموں کی مضبوط ترکیب بنانے کا ذہن دیا نیز تقرریاں مکمل کرنے کی ترغیب دلائی اور شعبہ کی ترقی کے حوالے سے مدنی پھول پیش کئےجس پر ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
دعوتِ اسلامی کےشعبہ علاقائی دورہ للبنات کےزیر
اہتمام فیصل آباد ریجن میں مدنی مشورہ
ہوا جس میں ریجن اور زون سطح کی ذمہ داراسلامی
بہنوں نے شرکت کی ۔
عالمی مجلس مشاورت کی رکن اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو اپنے محارم کو
مدنی قافلوں میں سفر کروانے کی تعداد کوبڑھانے
اور ذیلی سطح تک اس کی ترغیب دلانےکاہدف
دیا اوراس کی کارکردگی فالو اپ کرنے کا بھی ذہن دیا نیزماتحتوں سے رابطے رکھنے اور تقرری مکمل کرنے پر توجہ دلائی جبکہ اسلامی بہنوں کے سوالات
کے جوابات بھی دیئے۔
شعبہ دارالسنہ
کی عالمی سطح اور پاک سطح کی ذمہ
داراسلامی کا بذریعہ کال مدنی
مشورےکاانعقاد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ دارالسنہ للبنات کےتحت گزشتہ دنوں شعبہ دارالسنہ کی عالمی سطح اور پاک سطح کی ذمہ داراسلامی کا بذریعہ کال مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں پاکستان
نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی دینی کاموں
کو کرنےکےحوالےسے مدنی پھول دیئےاور دار السنہ للبنات کےتحت ہونےوالےکورسسز کاجدول
تیار کرنےکاذہن دیا ۔
دعوتِ کےشعبہ فیضانِ مرشد کےتحت
گزشتہ دنوں پاکستان
کے شہر راولپنڈی میں بذریعہ کال مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں پاکستان اور ریجن
سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
پاکستان نگران اسلامی بہن نےمدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو محرم
الحرام میں ہونے والےدینی کاموں سے متعلق اَپڈیٹ معلومات فراہم کیں نیز ہفتہ وا ر سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنےاورمحرم الحرام کے
مدنی مذکروں کو دیکھنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں
نےاچھی اچھی نیتوں کےساتھ دینی کاموں میں حصہ لینے کی نیتیں پیش کیں۔
Dawateislami