پاکستان بھر کی
ذمہ داراسلامی بہنوں کابذریعہ کال اور واہ کینٹ میں مدنی مشوروں کاسلسلہ

دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات
کے تحت گزشتہ دنوں پاکستان بھر کی ذمہ داراسلامی
بہنوں کابذریعہ کال اور پنڈی اسلام آباد ، واہ
کینٹ اور جنوبی لاہور زون میں مدنی مشوروں کاسلسلہ ہوا جن میں تمام ریجن ذمہ
دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے سفری جدول، دو سطح کے کال
مدنی مشورے، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع اور
دیگر دینی کاموں پر عمل کرنے کا ذہن دیانیزشعبے کی ترقی کے حوالے سے مدنی پھول پیش کئے اور تقرریاں
مکمل کرنے کاہدف دیاجس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات
کے تحت گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن میں بذریعہ ٹیلیفون مدنی مشورےکاسلسلہ ہوا جس میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کی ذمہ دار اور ریجن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے سفری جدول، دو سطح
کے ٹیلیفونک مدنی مشورے اور ماہانہ کارکردگی شیڈول کا جائزہ لیتے ہوئے ان دینی کاموں کی مضبوط ترکیب بنانے کا ذہن دیا نیز تقرریاں مکمل کرنے کی ترغیب دلائی اور شعبہ کی ترقی کے حوالے سے مدنی پھول پیش کئےجس پر ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

دعوتِ اسلامی کےشعبہ علاقائی دورہ للبنات کےزیر
اہتمام فیصل آباد ریجن میں مدنی مشورہ
ہوا جس میں ریجن اور زون سطح کی ذمہ داراسلامی
بہنوں نے شرکت کی ۔
عالمی مجلس مشاورت کی رکن اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو اپنے محارم کو
مدنی قافلوں میں سفر کروانے کی تعداد کوبڑھانے
اور ذیلی سطح تک اس کی ترغیب دلانےکاہدف
دیا اوراس کی کارکردگی فالو اپ کرنے کا بھی ذہن دیا نیزماتحتوں سے رابطے رکھنے اور تقرری مکمل کرنے پر توجہ دلائی جبکہ اسلامی بہنوں کے سوالات
کے جوابات بھی دیئے۔
شعبہ دارالسنہ
کی عالمی سطح اور پاک سطح کی ذمہ
داراسلامی کا بذریعہ کال مدنی
مشورےکاانعقاد

دعوتِ اسلامی کے شعبہ دارالسنہ للبنات کےتحت گزشتہ دنوں شعبہ دارالسنہ کی عالمی سطح اور پاک سطح کی ذمہ داراسلامی کا بذریعہ کال مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں پاکستان
نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی دینی کاموں
کو کرنےکےحوالےسے مدنی پھول دیئےاور دار السنہ للبنات کےتحت ہونےوالےکورسسز کاجدول
تیار کرنےکاذہن دیا ۔

دعوتِ کےشعبہ فیضانِ مرشد کےتحت
گزشتہ دنوں پاکستان
کے شہر راولپنڈی میں بذریعہ کال مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں پاکستان اور ریجن
سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
پاکستان نگران اسلامی بہن نےمدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو محرم
الحرام میں ہونے والےدینی کاموں سے متعلق اَپڈیٹ معلومات فراہم کیں نیز ہفتہ وا ر سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنےاورمحرم الحرام کے
مدنی مذکروں کو دیکھنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں
نےاچھی اچھی نیتوں کےساتھ دینی کاموں میں حصہ لینے کی نیتیں پیش کیں۔
راولپنڈی
واہ کینٹ کابینہ کے ذیلی حلقہ صدیق اکبر میں علاقائی دورہ کاسلسلہ

دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے تحت پچھلےدنوں پاکستان کے شہر راولپنڈی واہ کینٹ کابینہ کے ذیلی حلقہ صدیق اکبر میں علاقائی دورہ کاسلسلہ ہواجس میں پاکستان نگران
اسلامی بہن نےمقامی اسلامی بہنوں کوہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے کی
دعوت پیش کی جس پر انہوں نےاجتماع پاک میں
شرکت کرنے کی نیتوں کااظہارکیا۔
راولپنڈی کینٹ کابینہ کے ذیلی حلقے صدیق اکبر میں سنتوں بھرے اجتماع کاانعقاد:
پاکستان شعبہ
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ ماہانہ مدنی مشورےکاانعقاد

دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں پاکستان شعبہ مشاورت ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ ماہانہ مدنی
مشورےکاانعقادہوا جس میں پاکستان نگران اسلامی بہن نے’’نرمی کے مدنی پھول‘‘ کےموضوع پر مختصر بیان کیا اس کے بعد ماہانہ دینی کاموں کی کارکردگی ،شعبہ جات کی مختلف انفرادی و اجتماعی کارکردگیوں کا جائزہ لیااور اضافے پراسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی نیز غیرفَعال ذمہ داراسلامی بہنوں کو فَعال
بنانے، ماتحت دو سطح کے ساتھ مدنی مشورہ لینے کاہدف دیا ۔مزیدپاکستان سطح کی شعبہ ذمہ داراور ریجن مشاورتوں کے سفر ی شیڈول میں بہتری لانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئےاور ذمہ داری تبدیل
ہونے سے متعلق نکات بیان
کئے۔

دعوتِ اسلامی تبلیغ قراٰن و سنت کی عالمگیر ایسی
تحریک ہے جو دنیا بھر میں ایک عظیم مقصد(مجھےاپنی اور ساری
دنیا کےلوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے) کے تحت امت ِمسلمہ کی اصلاح، فروغِ علم دین اور پیارے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی
سنتوں کو عام کرنے میں شب و روز کوشاں ہے۔
اس عظیم مقصد کو حاصل کرنے کےلئے دعوت اسلامی کے
75 سے زائد شعبہ جات کا قیام عمل میں آچکا ہے۔انہی شعبہ جات میں سے ایک شعبہ فیضان
آن لائن اکیڈمی گرلزہے جس کا آغاز یکم رجب
1434ھ بمطابق 11 مئی 2013ءمیں ہوا ۔کثیر اسلامی بہنیں اور بچیاں جو کہ اپنے ممالک،
قریبی علاقوں میں جامعات و مدراس نہ ہونے کے سبب یا کسی مجبوری کی وجہ سے قراٰن
پاک کی تعلیم حاصل کرنے سے محروم رہیں اَلحَمدُللہ عَزَّ وَجَلَّ! دعوتِ اسلامی نے ان کی ضروریات کو پورا کرنے
کے لیے فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کی صورت میں ایک نیا شعبہ بنا دیا۔
آج کی مصروف زندگی میں جو اسلامی بہنیں گھر سے
نکل کر علم دین حاصل نہیں کر سکتیں ان کے لئے اس شعبے نے علم دین کا حصول نہایت
آسان کردیا۔یہ شعبہ قلیل وقت میں ترقی کی منازل طے کر رہا ہے وہ اپنی مثال آپ
ہے۔تا دمِ تحریر شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کی ملک و بیرون ملک میں 42 برانچز کے تحت 78 مختلف ممالک کی 9 ہزار سے زائد طالبات گھر بیٹھے
اپنی سہولت کے وقت میں قراٰن پاک درست پڑھنے کے ساتھ ساتھ دیگر 28 مختلف کورسز جن
میں سر فہرست درس نظامی (عالمہ کورس) ، تفسیر قراٰن ،فقہ ،سیرتِ مصطفیٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ اورنیو
مسلم کورسز شامل ہیں ۔
اب تک ہزاروں اسلامی بہنیں، بچیاں قراٰن پاک کی تعلیم کے ساتھ ساتھ دیگر
کورسز مکمل کر چکی ہیں اور ایک کثیر تعداد اپنا تعلیمی سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃالمدینہ للبنات کے
تحت پچھلےدنوں واہ کینٹ زون اور پشاور
زون میں مدنی مشوروں کاسلسلہ ہوا جس میں ڈویژن تا ریجن سطح کی ذمہ دار ، بستہ ذمہ دار اور ماہنامہ فیضان مدینہ بکرزاسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
پاکستان ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کوسنتوں بھرے اجتماعات میں مکتبۃالمدینہ
کےبستے لگانےکاذہن دیااورماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ و تقسیم رسائل کو بڑھانے کے حوالےسےاہداف دیئے جس پراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتو ں کا اظہار کیا۔

دعوتِ اسلامی کےزیراہتمام گزشتہ دنوں پاکستان ، دارالسنہ اور ملک سطح کی ذمہ اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیاگیاجس میں عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نےمذکورہ اسلامی بہنوں
کودینی کاموں کےکرنےکےحوالےسےاَپڈیٹ نکات کےبارے
میں بریفنگ دیتےہوئےشعبہ جات میں بہتری
لانےکی ترغیب دلائی ۔ دارالسنہ گریڈنگ کے متعلق کلام کرتےہوئےان میں بہتری لانےکاذہن دیا جس پر
اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کےساتھ دینی کاموں کوبڑھانےکااظہاربھی کیا۔
لیاری کابینہ کی ڈویژن موسیٰ لین کےایک ذیلی حلقےمیں نیکی کی دعوت کاسلسلہ

دعوتِ اسلامی کےزیراہتمام گزشتہ دنوں لیاری
کابینہ کی ڈویژن موسیٰ لین کےایک ذیلی حلقےمیں نیکی کی دعوت کاسلسلہ ہواجس
میں عالمی مجلس مشاورت نگران سمیت کابینہ
مشاورت کی اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے ذمہ داراسلامی بہنوں کے
ہمراہ مقامی اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں
بھرےاجتماع میں آنے کا ذہن دیا نیزدعوت اسلامی کے دینی کاموں کی خدمات کےبارے میں بریفنگ دیتےہوئےانہیں
دینی کاموں میں حصہ لینےکی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی اچھی نیتوں
کااظہارکیا۔
پاکستان میں 3 دن پر مشتمل آن لائن ناظرہ قراٰن
کورس کی مدرسات کی تربیت کاسلسلہ

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) کے تحت پاکستان میں 3 دن پرمشتمل آن لائن ناظرہ قراٰن کورس کی مدرسات کی تربیت
کاسلسلہ ہوا جس میں تقریبا 30 اسلامی
بہنوں نے تربیت حاصل کی ۔
اس کورس میں معاون مفتشات کے ذریعے تربیت کی گئی جس میں پہلے دن مدنی قاعدہ کورس کروانےکےحوالےسے تربیت
کی گئی، دوسرے دن ناظرہ قراٰن کورس کے
حوالے سے اہم مدنی پھول دیئے گئےجبکہ تیسرے
دنکورس جدول کے حوالے سے نکات بتائے گئے ۔مزید ایک مُدرسہ کو کیسا ہونا چاہیے
اس پر بھی نکات دیئے۔