دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے زیر اہتمام یکم اگست بروز اتوار 2021ء کو شاہ جیونہ کابینہ کی ڈویژن چھتہ بخشہ میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

زون ذمہ داراسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو شعبہ اصلاح اعمال کےحوالےاپڈیٹ مدنی پھولوں سےآگاہی دی ۔ اس کےبعد ڈویژن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن سے مشاورت ہوئی ان کو نیک اعمال، مدنی مذاکرہ، اصلاح اعمال اجتماع ،اصلاح اعمال مکتب ، قفل مدینہ اور جائزہ کارکردگی کےحوالےسےنکات بتائے نیز کارکردگی کیسے وصول کی جائے اس پر بھی کلام ہوا جس پراسلامی بہنوں نےاحساس ذمہ داری کااظہار کرتےہوئےدینی کاموں کوکرنے کی نیت کااظہارکیا۔


  دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائےشخصیات للبنات کےتحت 31 جولائی 2021ء کو پاکستان بھر کےمختلف مقامات پر( Skill Development Session ) کا انعقاد ہواجس میں پاکستان تا علاقہ سطح تک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگرانِ شوریٰ مولانا عمران عطاری سلمہ الباری نے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی بذریعہ آڈیو لنک تربیتی کی اورانہیں شخصیات سے ملاقات کا طریقہ، آپس میں رابطہ مضبوط رکھنے اور شعبہ رابطہ کےدینی کاموں کو کرنے کے اصول وضوابط بتائے۔ اختتام پر ذمہ داراسلامی بہنوں کےدرمیان کُتب و رسائل تقسیم کئےگئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ  برائےشخصیات للبنات کے تحت 29جولائی 2021ء کو جھنگ زون میں بذریعہ کال مدنی مشورے کاانعقاد ہواجس میں شورکوٹ کابینہ ، اٹھارہ ہزاری کابینہ اور شاہ جیونہ کابینہ کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

شعبہ رابطہ برائے شخصیات کی ذمہ داراسلامی بہن نے اراکین کابینہ اسلامی بہنوں کو ( Skill Development) سیشن سےمتعلق مدنی پھول دیئے۔مزید تقرریوں کو مکمل کروانے کے حوالے سے نکات بتائےجس پر اسلامی بہنوں نے بھرپور انداز میں سیشن کی دعوت دینےکا کا اظہار کیا ۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام 31 جولائی 2021ء بروز ہفتہ شیخو پورہ زون میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں ریجن تا علاقہ سطح کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبےکےدینی کاموں کےحوالےسےاہم مدنی پھولوں سے آگاہ کیا اور ماہانہ کارکردگی شیڈول کا جائزہ لیا۔ اس کےعلاوہ مختلف کارکردگی کے جائزہ فارمز پر بھی تفصیلی کلام ہوا اور کفن دفن تربیتی اجتماع منعقد کرنےکاہدف دیا نیز اسلامی بہنوں کو زیادہ سے زیادہ دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں ۔


دعوتِ  اسلامی کےشعبہ اصلاح اعمال للبنات کے تحت 31 جولائی 2021ءبروز ہفتہ سکھر زون خیرپور کابینہ کی ڈویژن کھوڑا شریف میں مدنی مشورہ ہواجس میں ڈویژن تاعلاقہ سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

ریجن ذمہ داراسلامی بہن نے شعبے کے دینی کاموں کےحوالےسےرہنمائی کی اور انہیں اپنے اپنے علاقوں کی منسلک اسلامی بہنوں کی لسٹیں بنانے اور اس کے مطابق مضبوط فالو اَپ کرنے کا ذہن دیا نیز ہر ہر علاقے میں اصلاح اعمال اجتماع منعقد کرنے کی ترغیب دلائی ۔ اس کے علاوہ ہفتہ وار اجتماع میں اصلاح اعمال مکتب کی مضبوط ترکیب بنانے کا ہدف دیا اور اسلامی بہنوں کو ماتحتوں سے مربوط رہنے کا کہا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ  برائےشخصیات کے تحت 30 جولائی 2021ء کو حیدرآباد زون بدین کابینہ کی ایک اہل ثروت شخصیت خاتون کے گھر میں دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کی دیگر شخصیات خواتین نے شرکت کی ۔

کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’تلاوت کی فضیلت‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور دینی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی چینل دیکھنے اور سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا ۔اختتام پر مکتبۃ المدینہ کے رسائل تقسیم کئے گئے۔


 دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 30 جولائی 2021ء بروز جمعہ پاکپتن ڈویژن میں مدنی مشورہ ہوا جس میں علاقائی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن نگران اسلامی بہن نے ’’ انفرادی عبادات ‘‘کے موضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کوماہانہ کاکردگی فارم اور کاردگی شیڈول بر وقت جمع کروانے کا ذہن دیا نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےاور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


 دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 30 جولائی 2021ء بروز جمعہ کو پاکپتن ڈویژن میں ڈویژن سطح پر شعبہ ڈونیشن بکس کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں علاقہ و ذیلی سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ڈویژن نگران اسلامی بہن نےماہانہ کارکردگی فارم اور کاردگی شیڈول بر وقت جمع کروانے کا ذہن دیا نیز گفٹ صدقہ بکس کی لیسٹیں جلد از جلد تیار کروانے کی ترغیب دلائی اور کارکردگی بروقت دینے کی دعوت دی جس پر ذمہ دراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی بہنوں کے تحت 29 جولائی 2021ء کوجھنگ زون، لالیاں کابینہ کی ڈویژن ونوکہ کے علاقے چک 60 میں کابینہ نگران اسلامی  کا شیڈول بنا جس میں دعوت اسلامی سے وابستہ اسلامی بہنوں سے مدنی مشورےکی ترغیب ہوئی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نےعلاقائی نگران کا تقرر کیا اورعلاقہ میں نئے مقام پر ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع شروع کرنے کاہدف دیااور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ا۔آخر میں مکتبۃ المدینہ کے رسائل بھی تقسیم ہوئے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت کراچی ساؤتھ زون 1 کابینہ محمودآباد  میں 30 جولائی 2021 بروز جمعہ کو ڈویژن سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں 9 ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن نگران اسلامی بہن نے دینی کاموں میں ترقی کرنےکےحوالےسےمدنی پھول سمجھائے اور کارکردگی میں بہتری لانے پر نکات دیتےہوئے کارکردگی میں بہتری لانے کاذہن دیانیز رسالہ نیک اعمال سےاپنے اعمال کا جائزہ کرنے کی ترغیب دلائی اور ذیلی حلقوں کو مضبوط کرنے کے حوالےسےاہداف دیئے ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 29جولائی 2021 ءبروز جمعرات کراچی ساؤتھ زون 1 رنچھوڑ لائن کابینہ  کی ڈویژن شومارکیٹ میں ماہانہ مدنی مشورہ ہواجس میں تین علاقوں کی ذمہ دارسمیت ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مشورےمیں شریک اسلامی بہنوں کودینی کاموں کو کرنےکےاپڈیٹ مدنی پھول دیئےاورکارکردگی شیڈول سمجھا یا جس پرذمہ داراسلامی بہنوں نے وقت پر شیڈول دینے کی نیتوں کااظہارکیا نیز ان کی طرف سےدینی کاموں سے متعلق کئے جانےوالےسوالات کےجوابات دیئےاور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 29 جولائی 2021 ء بروز جمعرات محمود آباد کابینہ کی  ڈویژن چنیسر گوٹھ کراچی میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں 17 ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ذمہ داراسلامی بہنوں کو دینی کاموں کو کرنےکےحوالے سے تربیت کی نیز دوران مدنی مشورہ زون نگران اسلامی بہن نے بذریعہ کا ل ہدف بنا کر کیسے کام کیا جائے کے موضوع پر بیان کیا اس کے علاوہ علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کرنےکا ذہن دیا جس پرذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔