دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت جولائی2021 ء میں کوئٹہ زون میں علاقہ سطح پر میں 3دن کا کورس’’ ایثار کے رنگ بڑی عید کے سنگ‘‘ منعقد ہواجس میں تقریباً70 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں ذولحجۃ الحرام کی عبادات کےبارے میں آگاہی دیتےہوئے بچوں پر شفقت کرنے کاذہن دیا نیزاسلامی بہنوں کو مدنی مذاکرہ دیکھنے اور آن لائن کورسز کےتحت ہونےوالےکورسز کرنے کی ترغیب دلائی جس پراسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت29جولائی 2021 ء  بروزجمعرات لیاری کابینہ کی ڈویژن موسٰی لین علاقہ پکچر روڈ کراچی میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ڈویژن نگران، علاقائی نگران اور دیگر ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے کامیابی کے راز اور ترقی کے مدنی پھول بیان کئےمزید نیز اسلامی بہنوں کو دینی کام کرنے کے حوالے سے تربیت کرتےہوئےبروقت کارکردگی جمع کروانےکاذہن دیا اور اہداف بھی دیئےجس پراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کرتےہوئے وقت پر کارکردگی جمع کروانے کی نیت کی۔


1 پارہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 65

آدھا پارہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 123

گھر درس دینے اسلامی بہنوں کی تعداد: 71

روزانہ 1200 مرتبہ درود پاک پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 155

روزانہ 313 مرتبہ درود پاک پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 429

مطالعہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 76

نفل روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 21

تہجد پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 39

نیک اعمال رسالہ کی جائزہ تحریک میں شامل ہونےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد: 84

ہفتہ وار رسالے کامطالعہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 2000


دعوتِ اسلامی کے تحت 30جولائی 2021 ء  بروزجمعۃ کراچی ساؤتھ زون 2 بلدیہ ٹاؤن کابینہ کے ڈویژن مہاجر کیمپ میں ڈویژن سطح پر ماہانہ مدنی مشورہ منعقد ہواجس میں 15 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں یکم اگست2021ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والی ’’شجر کاری مہم ‘‘کے متعلق کلام کیا گیا ذمہ دار اسلامی بہنوں کو اہداف دیئے گئے نیز ماہانہ کارکردگی شیڈول کےحوالےسےنکات بتائےگئےنیز ڈویژن مشاورت و علاقائی نگران اسلامی بہنوں کو اپنی مشاورت مکمل کرنے کا ذہن دیا گیا اور ڈویژن مشاورت اسلامی بہنوں کا الگ الگ علاقوں میں تقرر کیا گیا آئندہ ہفتے میں ہونےوالے دعائے شفاء اجتماع کا جدول بھی سمجھایا گیا اور اس کی تیاری کرنے کا ذہن دیا گیا۔

ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا نیز 3 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے 12، 12 پودوں کی رقم جمع کروانے کی اچھی نیتیں بھی کیں۔


دعوتِ اسلامی کےفنانس ڈیپارٹمنٹ کے تحت 29 جولائی 2021 ءکراچی ساؤتھ زون 2  نیو کراچی کابینہ میں زون سطح پرمدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں کابینہ اور ڈویژن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے’’خوف خدا ‘‘کے موضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو دینی کام کرنے کا ذہن دیا نیز شعبےکےنکات بتاتے ہوئے ای -رسید استعمال کرنے کاذہن دیااورچندہ کرنےکی شرعی احتیاطوں کے متعلق ٹیسٹ لینےکاجدول بتایا۔سالانہ رسیدوں کی مکمل وصولی، ای رسید یوزرز بڑھانے اور( Monthly Expences (کے متعلق بھی مدنی پھول دیئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃالمدینہ للبنات کے تحت 1اگست 2021ء بروز اتوار مظفرآباد زون میں مدنی مشورےکاانعقاد ہوا جس میں زون نگران اسلامی بہن اور ریجن تا ڈویژن سطح کی  ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان سطح کی ذمہ داراسلامی بہن نے سنتوں بھرے اجتماعات میں مکتبۃالمدینہ کے بستے لگانے،تقرریاں مکمل کرنے اور تقسیم رسائل کو بڑھانے کے اہداف دیئے ۔ ذیلی اور ڈویژن سطح کے کارکردگی فارمز سمجھائے ۔بستہ ذمہ دار کی تربیت کے مدنی پھولوں پر کلام ہوا جس پراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتو ں کا اظہار کیا۔


چکوال جہلم زون میں مکتبۃالمدینہ للبنات کے تحت مدنی مشورےکاانعقاد

Fri, 6 Aug , 2021
4 years ago

دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃالمدینہ للبنات کے تحت  2 اگست 2021ء بروز پیر چکوال جہلم زون میں مدنی مشورےکاانعقاد ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن اور ریجن تا ڈویژن سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان سطح کی ذمہ داراسلامی بہن نے سنتوں بھرے اجتماعات میں مکتبۃالمدینہ کے بستے لگانے،ماہنامہ فیضان مدینہ بکنگ اور تقسیم رسائل کو بڑھانے کے اہداف دیئے جس پراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتو ں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اِصلاحِ اعمال للبنات کے تحت کراچی ساؤتھ زون 2 بلدیہ ٹاؤن کابینہ میں جولائی 2021ءکے مہینے میں 5  مختلف مقامات پر اصلاحِ اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیاجس میں کم و بیش 56 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ان اجتماعات میں دعوتِ اسلامی کی مبلغات اسلامی بہنوں نے مختلف موضوعات پر بیانات کئے جن میں خصوصی طور پر ’’نماز ‘‘کا موضوع شامل کیا گیاجس کے ذریعے نماز کی اہمیت کو اُجاگر کرنے کی کوشش کی گئی نیز باطنی بیماریوں کے بارے میں بھی اصلاحی بیانات کئے گئے۔رسالہ نیک اعمال پر عمل کرنےکی ترغیب دلاتےہوئے اسلامی بہنوں کو ہر ماہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے اور نیک اعمال کا رسالہ متعلقہ ذمہ دار اسلامی بہن کو جمع کروانے کا ذہن بھی دیا گیا اور اِصلاحِ اعمال کے اجتماعات میں شرکت کر کے نیکیوں پر مزید استقامت حاصل کرنے کے کی ترغیبات دلائی گئیں جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے تحت جولائی 2021 ءکوکوئٹہ زون جناح کابینہ میں مدنی مشورہ منعقد ہوا۔اصلاح اعمال کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو شعبے میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات بتائے اور کارکردگی جدول سمجھا تے ہوے کارکردگی میں بہتری لانے روزانہ رسالہ نیک اعمال کے ذریعے اپنے اعمال کا جائزہ لینے کا ذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ(اسلامی بہنوں کےلئے) کے تحت 30 جولائی تا یکم اگست 2021ء تک کوئٹہ کابینہ میں تین دن پر مشتمل مدرسۃ المدینہ(اسلامی بہنوں کےلئے) کا درجہ لگایا گیاجس میں اسلامی بہنوں کومدنی قاعدہ پڑھایا گیا اور تیاری کروا کر ٹیسٹ دلوایا گیا ۔ کامیاب ہونے والی اسلامی بہن نے جدول کے مطابق مدرسۃ المدینہ پڑھانے کی نیت پیش کی اور کئی اسلامی بہنوں نے آن لائن مدنی قاعدہ کورس کرنے کی بھی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں ۔ 


خضدار کے ایک علاقے غوث آباد میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں کافی تعداد میں اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔  پاک سطح شعبہ شب و روز ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’ معاشرے کی اصلاح‘‘ کے موضوع پر بیان کیا۔اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو ذکر و دعا اور درود و سلام پڑھا گیا، وضو کا عملی طریقہ اور میت کو غسل و کفن دینے کا عملی طریقہ سکھایا گیا۔ آخر میں درس و بیان کا حلقہ لگایا گیا جس میں 10معلمات درس کے لئے تیار ہوئیں اور 5 مبلغات بیان کے لئے تیار ہوئی ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کے تحت 3 اگست2021 ءکو حیدرآباد  کابینہ کی ڈویژن پریٹ آباد میں نیکی کی دعوت کاسلسلہ ہواجس میں علاقہ ذمہ داراسلامی بہن نے (Tutor) ٹیوشن سینٹر پڑھانےوالی اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیااوراپنے ٹیوشن سینٹر میں دینی حلقہ رکھوانےکی ترغیب دلائی ۔ ہفتہ وار رسالہ پڑھنے کی ترغیب دلاتےہوئے ٹیوشن سینٹر میں ہفتہ وار رسالہ سے ہرہفتے درس دینے کی دعوت دی جس پر ٹیوشن ٹیچرز نے اچھے تاثرات کا اظہار کیا اور ہفتہ وار رسالے کے ذریعے درس کرنے کی نیت کی ۔آخر میں انہیں مکتبۃ المدینہ کے رسائل بھی تحفتاً پیش کئے ۔