شعبہ اصلاح ِاعمال
للبنات کےتحت کوئٹہ کابینہ میں ہونےوالے دینی کاموں کی ہفتہ وار کارکردگی
تہجد پڑھنے والی
اسلامی بہنوں کی تعداد: 11
رسالہ نیک اعمال کےذریعے اپنےاعمال کاجائزہ کرنےوالی اسلامی
بہنوں کی تعداد: 60
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 8 اگست 2021 ء بروز
اتوارگوادر زون لسبیلہ کابینہ کی ڈویژ ن اُتَھل
میں شخصیت اسلامی بہن کے گھر مدرسۃ المدینہ ( اسلامی بہنوں) کے تحت آن لائن مدنی قاعدہ کورس کرنے والی
طالبات کے رزلٹ اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں 30شعبہ ذمہ دار مدرسات اور
طالبات اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
زون
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے’’ تلاوتِ
قراٰنِ مجید کی فضیلت‘‘ کےموضوع پر
بیان کیا اور دعوت اسلامی کےدینی کاموں کو کرنےکی ترغیب دلاتےہوئے طالبات کی تربیت
بھی کی نیز قراٰنِ پاک درست مخارج کے ساتھ سیکھ کربڑی اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ میں پڑھانے کی ترغیب دلائی جس پر طالبات نے مدرسۃ المدینہ میں پڑھانے کی نیتیں
پیش کی ۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کےزیر اہتمام 7 اگست 2021ء کو جوہر ٹاؤن لاہور کابینہ میں ماہانہ زون سطح کامدنی مشورہ ہوا جس میں زون ذمہ دار و کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
زون
نگران اسلامی بہن نے دینی کاموں میں بہتری
لانےکےحوالےسےاسلامی بہنوں کی تربیت کی نیز کفن دفن اجتماع منعقد کرنے
کےحوالےسےنکات بتاتےہوئے اہداف دیئے۔اس
کےعلاوہ اسلامی بہنوں کو شعبہ اسپیشل
پرسن کا تعارف بھی کروایا ۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت
4 اگست 2021ءبروز بدھ گلشن کابینہ کی کے ڈیئے مارکیٹ میں سنتوں بھرے اجتماع کاانعقاد ہواجس میں مقامی اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
عالمی مجلس مشاورت کی رکن اسلامی بہن نےبذریعہ انٹر نیٹ شرکت کی اور ’’صبر و قناعت ‘‘کے موضوع پر بیان کیا
نیز اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کےدینی کاموں میں عملی طور پر شامل ہونے اور مدنی مذاکرہ دیکھنےکاذہن دیا۔اس کےبعد دعا اور صلوٰۃ و سلام پر اجتماع
کااختتام ہوا۔
جوہر ٹاؤن لاہور ریجن میں قائم جامعۃ المدینہ گرلزمیں ماہانہ مدنی
مشورےکاانعقاد
دعوتِ اسلامی کے تحت 7 اگست 2021ءکو جوہر ٹاؤن لاہور
ریجن میں قائم جامعۃ المدینہ گرلزمیں ماہانہ مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں مقامی اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
زون نگران اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں
بہتری لانےکےحوالےسےنکات بتائے اور کارکردگی
شیڈول بروقت جمع کروانےکاذہن دیا نیز مدنی
مذاکرہ دیکھنےاور ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں باقاعدگی سےشرکت
کرنےکی ترغیب دلائی جس پرذمہ دار اسلامی
بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت 5 اگست2021ء بروز جمعرات کوداتا
صاحب کابینہ کی ڈویژن سبزہ زار کے علاقے
گنج بخش لاہور میں کفن دفن تربیتی اجتماع
کاانعقادہواجس میں زون تا علاقہ سطح
کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
زون ذمہ
دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو میت کو
غسل دینےاورکفن پہنانےکےحوالے سے مدنی
پھول دیئے نیزپانی کے اسراف سےبچنےاور
مستعمل پانی کےبارے میں بتایا۔اس کےعلاوہ اسلامی بہنوں کو کتاب ’’تجہیز و تکفین کاطریقہ ‘‘ سے ٹیسٹ دینےکی
ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہارکیا۔
دعوتِ اسلامی کے تحت 4 اگست 2021ءبروز بدھ جنوبی
لاہور زون
جوہر ٹاؤن کابینہ کی ڈویژن ٹاؤن شپ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
لاہور زون نگران اسلامی بہن نے’’سیرتِ عثمان غنی رضی اللہ عنہ‘‘ کے
موضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار رسالہ کارکردگی پڑھنے کی ترغیب دی نیز دعوت اسلامی کےدینی کاموں کےحوالےسے
بریفنگ دیتےہوئے دینی کاموں میں حصہ لینےکاذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔
دعوتِ اسلامی کے تحت 7 اگست 2021ء کوجنوبی
لاہور زون میں ماہانہ مدنی مشورے
کاانعقادہوا جس میں زون مشاورت ،کابینہ نگران اور کابینہ مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون نگران اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو دینی کاموں کو بڑھانے اورشیڈول مضبوط کرنے
کا ذہن دیانیز کارکردگی جدول وقت پر جمع کروانے کی بھی ترغیب دلائی ۔ اس کےعلاوہ ہفتہ وار سنتو ں بھرےاجتماع میں
باقاعدگی سے شرکت کرنےاور مدنی مذاکرہ دیکھنےکاذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نےاچھی
نیتوں کااظہارکیا۔
حیدرآباد زون میں فنانس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام جولائی
2021ءمیں ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی
دعوتِ اسلامی کے فنانس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام
حیدرآباد زون کی ماہ جولائی 2021ءمیں ہونے والے دینی کاموں کی رپورٹ ملاحظہ ہوں:
ای-رسید اکاؤنٹ بنانے
والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 18
رسالہ’ ’ چندہ کرنے کی شرعی
و تنظیمی احتیاطیں ‘‘سے ٹیسٹ
دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 12
اس کے علاوہ جنرل رسید بک کی تقسیم وصولی کا
سلسلہ بھی رہا نیزمدرسۃ المدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) کے آڈٹ کا بھی پورے زون میں سلسلہ جاری ہیں۔زون آڈٹ کی تعداد:75
چوہڑ جمالی میں مدرسۃالمدینہ اسلامی بہنوں کےلئے
میں اصلاح اعمال اجتماع
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے زیر اہتمام 6 اگست2021ء کوحیدرآباد زون سجاول کابینہ کی ڈویژن چوہڑ جمالی میں مدرسۃالمدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) میں
اصلاح اعمال اجتماع کیا گیا جس میں 16 ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے’’فیضان نماز‘‘ کےموضوع پر بیان کیا اور جنت کے طلبگاروں کے لئے مدنی
گلدستہ میں سے سورۂ ملک کی فضیلت بتاتےہوئےاس کو پڑھنےکی ترغیب دلائی نیزاسلامی
بہنوں کی طرف سےکئے جانےوالےسوالات کےجوابات دیئےاور رسالہ نیک اعمال
کےذریعےاپنےاعمال کا جائزہ لینے کاذہن دیتےہوئےانہیں عاملات نیک اعمال میں اضافہ کرنےکا ہدف دیاجس پر ذمہ
دار اسلامی بہنوں نے عمل کرنے کی نیتیں پیش کی۔
کراچی ساؤتھ زون2 جامعۃ المدینہ گرلزصدر الشریعہ میں زون سطح پر
مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن
دفن للبنات کے تحت 6اگست 2021 ء بروز جمعہ بمقام زون کراچی ساؤتھ 2 کی کابینہ
سائٹ ایریا میں جامعۃ المدینہ گرلزصدر الشریعہ میں زون سطح پر مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ کے دینی
کاموں کےحوالےسےمدنی پھول سمجھائے اور ان میں بہتری لانےکاذہن دیا نیز کفن دفن اجتماعات منعقد کرنےکےاہداف دیئےجس پر
اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
کراچی ساؤتھ زون 1لیاری کابینہ کی ڈویژن نیا آباد اور موسیٰ لین میں محفل نعت کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے تحت 6 اگست 2021 ء بروز جمعہ
کراچی ساؤتھ زون 1 لیارى کابینہ کی ڈویژن نیاآباد میں ایک اسلامی بہن کے چالیسویں
کے سلسلےمیں محفلِ نعت کا سلسلہ ہوا جس میں ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نےسنتوں
بھرا بیان کیااور محفلِ نعت میں شریک
اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع
میں آنے کى دعوت دی ۔ اس کے بعد کابینہ
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے دعا کروائی ۔
اسی طرح 6 اگست 2021 ء کوکراچی ساؤتھ زون 1 لیارى کابینہ کی ڈویژن موسیٰ لین میں شادى کے سلسلے میں محفلِ نعت کا انعقاد ہواجس میں
ڈویژن سطح کی ذمہ داراسلامی بہن نے سنتوں
بھرا بیان کیا اس کے بعد امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کا لکھا ہوا دعائیہ سہرا بھی پڑھا گیا نیز اسلامی
بہنوں کوہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کى دعوت بھی دی جس پراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
Dawateislami