دعوتِ اسلامی کے تحت 7 اگست 2021ء  کوجنوبی لاہور زون میں ماہانہ مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں زون مشاورت ،کابینہ نگران اور کابینہ مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو دینی کاموں کو بڑھانے اورشیڈول مضبوط کرنے کا ذہن دیانیز کارکردگی جدول وقت پر جمع کروانے کی بھی ترغیب دلائی ۔ اس کےعلاوہ ہفتہ وار سنتو ں بھرےاجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنےاور مدنی مذاکرہ دیکھنےکاذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے فنانس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام حیدرآباد زون کی ماہ جولائی 2021ءمیں ہونے والے دینی کاموں کی رپورٹ ملاحظہ  ہوں:

ای-رسید اکاؤنٹ بنانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 18

رسالہ’ ’ چندہ کرنے کی شرعی و تنظیمی احتیاطیں ‘‘سے ٹیسٹ دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 12

اس کے علاوہ جنرل رسید بک کی تقسیم وصولی کا سلسلہ بھی رہا نیزمدرسۃ المدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) کے آڈٹ کا بھی پورے زون میں سلسلہ جاری ہیں۔زون آڈٹ کی تعداد:75


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات  کے زیر اہتمام 6 اگست2021ء کوحیدرآباد زون سجاول کابینہ کی ڈویژن چوہڑ جمالی میں مدرسۃالمدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) میں اصلاح اعمال اجتماع کیا گیا جس میں 16 ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے’’فیضان نماز‘‘ کےموضوع پر بیان کیا اور جنت کے طلبگاروں کے لئے مدنی گلدستہ میں سے سورۂ ملک کی فضیلت بتاتےہوئےاس کو پڑھنےکی ترغیب دلائی نیزاسلامی بہنوں کی طرف سےکئے جانےوالےسوالات کےجوابات دیئےاور رسالہ نیک اعمال کےذریعےاپنےاعمال کا جائزہ لینے کاذہن دیتےہوئےانہیں عاملات نیک اعمال میں اضافہ کرنےکا ہدف دیاجس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے عمل کرنے کی نیتیں پیش کی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت 6اگست 2021 ء بروز جمعہ بمقام زون کراچی ساؤتھ 2 کی کابینہ سائٹ ایریا میں جامعۃ المدینہ گرلزصدر الشریعہ میں زون سطح پر مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ کے دینی کاموں کےحوالےسےمدنی پھول سمجھائے اور ان میں بہتری لانےکاذہن دیا نیز کفن دفن اجتماعات منعقد کرنےکےاہداف دیئےجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 6 اگست 2021 ء بروز جمعہ کراچی ساؤتھ زون 1 لیارى کابینہ کی ڈویژن نیاآباد میں ایک اسلامی بہن کے چالیسویں کے سلسلےمیں محفلِ نعت کا سلسلہ ہوا جس میں ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نےسنتوں بھرا بیان کیااور محفلِ نعت میں  شریک اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں آنے کى دعوت دی ۔ اس کے بعد کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے دعا کروائی ۔

اسی طرح 6 اگست 2021 ء کوکراچی ساؤتھ زون 1 لیارى کابینہ کی ڈویژن موسیٰ لین میں شادى کے سلسلے میں محفلِ نعت کا انعقاد ہواجس میں ڈویژن سطح کی ذمہ داراسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اس کے بعد امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کا لکھا ہوا دعائیہ سہرا بھی پڑھا گیا نیز اسلامی بہنوں کوہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کى دعوت بھی دی جس پراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 5 اگست 2021 ء بروز جمعرات کراچی ساؤتھ زون 1 لیارى کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ ذمہ دار اور ڈویژن نگران و ڈویژن مشاورتوں  کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے دینی کاموں میں ترقی کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔ اس کے علاوہ تقسیم کارى کی اہمیت بیان کرتے ہوئے دینی کاموں کوتقسیم کرنے کا ذہن دیا۔مزید اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع کی پابندی کرنےاورمدنی مذاکرہ دیکھنے کاذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات  کے تحت 5اگست 2021 ءبروز جمعرات کراچی ساؤتھ زون 2 نیو کراچی کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں چارڈویژن مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے کے تحت ہونے والےسابقہ دینی کاموں کا فالواپ کیااور علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت، محفلِ نعت اور محارم کو مدنی قافلوں میں شرکت کروانے کے حوالے سے نکات بتائےنیز شعبے کو مضبوط کرنے کے لئے اہداف دیئے جس پراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 5 اگست 2021 ءبروز جمعرات کراچی ساؤتھ زون 2 نیو کراچی کابینہ کی ڈویژن سلیم سینٹر میں ماہانہ مدنی مشورے کاانعقادہواجس میں چھ شعبہ مشاورتوں اور تین ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے تقسیم کاری کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے محرم الحرام میں ہونےوالے تربیتی سیشن کےمتعلق نکات بتائے نیزملک کی موجودہ صورتحال کے سبب ذمہ داراسلامی بہنوں کو ہر بدھ کو ہونے والے سنتوں بھرے اجتماعات میں ایس او پیز پر عمل کرنے اور کروانے کی ہدایات دیں نیز دینی کام کی کارکردگیوں کو بہتر اور مضبوط بنانے کے لئے مختلف اہداف دیئے جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے فنانس ڈیپارٹمنٹ کے تحت 5 اگست 2021 ءبروز جمعرات سُرجانی کابینہ  میں ماہانہ مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں ریجن مشاوررت ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’تقسیم کاری‘‘ کے موضوع پر بیان کیا ۔مزید تقسیم کاری کا مقصد بیان کرتے ہوئے بتایا کہ تقسیم کاری کا مقصد دعوت اسلامی کے دینی کام کو بہتر بنانا ہےاور ذمہ داراسلامی بہنوں کو دینی کام میں مصروف عمل رکھنے کےحوالےسےمدنی پھول دیئے۔ اس کے بعد ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو ای رسید کے نظام کو بہتر انداز پر Bottom Level پر اتارنے کے متعلق تربیت کی۔ 


دعوتِ اسلامی کے فنانس ڈیپارٹمنٹ  للبنات کے تحت 5 اگست 2021 ءکوماڑیپور کابینہ کی ڈویژن مسرور کالونی کے مدرسۃالمدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) میں تربیتی سیشن ہوا جس میں کابینہ مشاورت ذمہ داراسلامی بہنوں نے تمام مدرسات سے کارکردگی وصول کی ۔آئندہ بہتر کارکردگی دینے کا ذہن دیا جس میں بڑی عمر کی اسلامی بہنوں کےمدرسۃالمدینہ کی مدرسات نے اسلامی بہنوں کو گھر میں گھریلو صدقہ بکس رکھنےاور اثاثہ جات کا مکمل ریکارڈ رکھنے کےحوالےسےبریفنگ دی۔


شعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات کے تحت شیرشاہ کراچی میں مدنی مشورےکاانعقاد

Tue, 10 Aug , 2021
4 years ago

دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات  اور تقسیم رسائل کے تحت 6 اگست 2021 ءکو شیرشاہ کراچی میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں زون مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے کابینہ مشاورت کو شعبےکے دینی کاموں کےحوالےسےنکات سمجھائےاور کارکردگی کوبہتر بنانےنیز مکتبۃ المدینہ اور تقسیم رسائل کا فالواپ کیسے کیا جائے اس کےحوالےسے مدنی پھول بھی سمجھائے۔

بروقت شیڈول جمع کروانے پر ذمہ داراسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی نیز محرم الحرام میں تقسیم رسائل کے پیکجز زیادہ سے زیادہ تقسیم کرنے کا ذہن دیا اورمکتبۃ المدینہ کی نئی کارکردگیاں سمجھاتے ہوئے مشاورتوں کو تقرریاں 26 دن میں مکمل کرنے کا ہدف دیا۔ اس کےعلاوہ مکتبۃ المدینہ کے بستے(اسٹال) پر کیا سامان رکھنا ہے اس کے تفصیلی نکات بتائے۔ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شعبے کو بہتر بنانے اور بروقت پر کارکردگی دینے تقرریاں مکمل کرنے کی نیتوں کا اظہار کیا ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 6 اگست 2021 ء  بروزجمعہ گلستان جوہر کابینہ کی ڈویژن جوہر چورنگی نوید بنگلوز کراچی میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ڈویژن تا ذیلی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ’’اسلاف کی دین کی خاطر قربانی ‘‘کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے صحابیات کی قربانیوں کا ذکر کیا اور دین کی خاطر وقت کی قربانی دینے اور دعوت اسلامی کا دینی کام بہتر انداز میں کرنے کا ذہن دیا۔ ذیلی حلقے میں دینی کام مضبوط کرنے کے طریقے بتاتے ہوئے پُرانی اسلامی بہنوں سے رابطے کرنے اور نئی اسلامی بہنوں پر کوشش کرکے درس و بیان سکھانے کی تربیت کی۔ ساتھ ہی منسلک کی فہرست اپڈیٹ کرنے، علاقائی دورے میں ہر ذمہ داراسلامی بہن کو شرکت کرنے، ہر ماہ مدنی مشورے کے نظام کو مضبوط کرنے، شیڈول و ماہانہ کارکردگی وقت پر جمع کروانے اور دینی حلقے میں خود بھی شریک ہوکر زیادہ اسلامی بہنوں کو شرکت کروانے کاہدف دیا نیز اجتماعِ ذکرِ شہادت اور دعائے شفاء اجتماع کے نکات بتاتے ہوئے ان کو اچھے انداز میں کرنے اور دوسری اسلامی بہنوں کو اس کی دعوت دینے کا ذہن دیا جس پراسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ آخر میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کو رسائل کے تحائف دئیے گئے۔