
دعوتِ
اسلامی کے تحت7 اگست 2021ء کو جنوبی لاہور زون میں ماہانہ مدنی مشورے کاسلسلہ ہوا جس میں زون مشاورت، کابینہ نگران اور
کابینہ مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون نگران اسلامی بہن نے دعوت اسلامی کے دینی
کاموں کو بڑھانے اورکارکردگی شیڈول بہتر کرنے کا ذہن دیانیزکارکردگی وقت پر جمع
کراوانے کی ترغیب دلائی ۔ اس کےعلاوہ کارکردگی فارمز بھی سمجھائے جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا ۔

دعوتِ اسلامی کے تحت 7اگست2021ء کو حیدرآباد
زون کی حیدرآباد کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ مشاورت ، ڈویژن نگران اور مشاورت نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے ’’تقسیم کاری‘‘
کے موضوع پر بیان کیا اور ذمہ داراسلامی
بہنوں کی دینی کام کوکرنےکےحوالےسےتربیت کی نیزہفتہ وار رسالہ
کارکردگی اور دینی کاموں کی کارکردگی میں اضافےکا ذہن دیا۔اس کےعلاوہ کارکردگی
شیڈول پربھی کلام ہوا اورنمایاں کارکردگی
پر صاحبزادیِ عطار
سلمھاالغفار کی طرف سےآئے
ہوئے ہوئے تبرکات پیش کئے۔
حیدرآباد زون کی لطیف آباد کابینہ میں شعبہ
رابطہ کے تحت دینی حلقہ انعقاد

دعوت اسلامی شعبہ رابطہ برائے شخصیات کےزیر اہتمام 8اگست 2021 ء کو حیدرآباد
زون لطیف آبادنمبر 11 میں ایک واپڈا آفیسر کے گھر دینی حلقہ کا اہتمام کیا گیا جس
میں گھر کی خواتین سمیت مقامی اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔
علاقائی
ذمہ دار اسلامی بہن نے نماز کے فضائل ،
برکات بیان کئے اور دینی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو نمازوں کی پابندی کا ذہن دیا نیز ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےکی ترغیب دلائی اور دینی حلقے کے اختتام پرمکتبۃ
المدینہ کی مطبوعہ کتاب و رسائل تقسيم کئے گئے۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ
اصلاح اعمال کے تحت اصلاحِ اعمال
اجتماع کا انعقاد

دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاح ِاعمال کے تحت حیدرآباد
زون کی کابینہ سجاول میں 7 اگست 2021 ءمدرسۃ
المدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) میں اصلاح
اعمال اجتماع کیا گیا جس میں 30 اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
مبلغۂ
دعوت اسلامی نے نیک اعمال کی بہاریں بیان کرتےہوئے
رسالہ نیک اعمال میں موجود سوالات کےبارےمیں اسلامی بہنوں
کو معلومات فراہم کیں۔ اس
کےعلاوہ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت
کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنےکی دعوت دی جس
میں اسلامی بہنوں نے عمل کرنے کی نیتیں پیش۔

دعوتِ اسلامی
کےشعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کے تحت 7اگست2021ء کو حیدرآباد زون کی بدین کابینہ میں
ایک شخصیت کےگھر پر دینی حلقہ منعقد کیا گیا
جس میں مقامی اہل ثروت شخصیات اسلامی
بہنوں نے شرکت کی ۔
کابینہ ذمہ داراسلامی بہن نے’’ نماز کے فضائل‘‘ کےموضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو مدرسۃالمدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے)میں ایڈمیشن
لینے کا ذہن دیا جس پرانہوں نے اچھی نیتوں
کا اظہار کیا اور ایک اسلامی بہن نے معلمہ مدنی قاعدہ کورس کرنے کی نیت پیش کی ۔ دینی
حلقے کے اختتام پر مکتبۃالمدینہ کے رسائل تقسيم کئے گئے۔
ناظم آباد کے علاقے واٹرپمپ میں قائم ادارہ
’’المعہد المشکات‘‘ میں محفل نعت

دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کے تحت 7 اگست 2021 ءبروز ہفتہ کراچی ایسٹ
زون 2 ناظم آباد کے علاقے واٹرپمپ میں قائم ادارہ ’’المعہد المشکات‘‘میں محفل نعت
منعقد ہوئی جس میں کابینہ مشاورت سمیت مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ’’نیکیوں کا جذبہ کیسے
بڑھائیں‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور محفل نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو نیکیوں پر استقامت پانےکےلئے رسالہ نیک اعمال کےذریعےاپنےاعمال کاجائزہ لینےکاذہن
دیا اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں
شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پراسلامی
بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
خضدار کابینہ اور اورنگی ٹاؤن کابینہ میں کفن
دفن تربیتی اجتماعات کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت گزشتہ دنوں
کوئٹہ زون خضدار کابینہ
اور اورنگی ٹاؤن کابینہ میں کفن دفن تربیتی اجتماعات کا انعقادہواجن میں کم و بیش 57 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
ریجن
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے کفن دفن کی تربیت کرتےہوئے
اسلامی بہنوں کو غسل دینےاور کفن پہنانےکا طریقہ سکھایا نیز اسلامی بہنوں کی طرف سے کئے جانےوالے سوالات کے
جوابات دیئے اورانہیں دینی کاموں میں حصہ لینےکاذہن دیا ۔اس علاوہ کتاب
تجہیز و تکفین کاطریقہ کےمطالعے کرنے کی
ترغیب دی ۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے تحت
5 اگست 2021 ء کوکورنگی کابینہ کی ایک ڈویژن
میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 10 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
شعبہ
اصلاح اعمال کی ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن
نے’’نماز‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور رسالہ نیک اعمال کے مقصد و اہمیت کے بارے
میں اسلامی بہنوں کو معلومات دیں نیز پابندی سے رسالہ نیک اعمال کےذریعےاپنےاعمال جائزہ لینے کاذہن دیااور ہر
ماہ نیک اعمال کا رسالہ جمع کروانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اصلاح اعمال رسالہ جمع کروانے کی نیت کی۔
اسی طرح
کا ایک اصلاح اعمال کااجتماع صحرائے مدینہ
زون تھانہ بولا خان کراچی میں آن لائن ہواجس میں ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے
غسل میت کا ٹیسٹ دینےاور شعبےکےدینی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیا ۔اسلامی بہنوں نے
آخر میں اچھے تاثرات دیئے۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے زیر اہتمام5 اگست 2021 ءکو گلستان جوہر کابینہ کراچی میں ماہانہ مدنی مشورے کاانعقادہوا جس
میں کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت
کی۔
کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے کی کارکردگی بہتر کرنےاور انفرادی کارکردگی کو بڑھانے کے حوالےسےاسلامی
بہنوں کو نکات بتائےنیز رسالہ نیک اعمال کےذریعے اپنےاعمال کا جائزہ
لینےکاذہن دیا اور اصلاح اعمال اجتماع منعقد کرنےسےمتعلق مدنی پھول دیئے جس پر ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

دعوتِ اسلامی کے تحت 7اگست2021ء بروز ہفتہ کراچی
ساؤتھ زون 1 محمود آباد کابینہ میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے اپنی کابینہ مشاورتوں کا آن لائن مدنی مشورہ لیا۔
اس دوران کابینہ نگران اسلامی بہن نے کابینہ
مشاورت ذمہ داراسلامی بہنوں کو شعبےکےدینی کاموں میں بہتری لانے اور مشاورتیں مکمل
کرنے کا ذہن دیا نیزدینی کام کورس کروانے
کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔ آخر میں تمام
ڈویژنزمیں شعبے کے مدنی پھول پہنچانے کا ہدف دیا۔

دعوتِ اسلامی کے تحت 7 اگست 2021 ء کوکراچی ایسٹ زون 1لانڈھی کابینہ کی
ڈویژن کورنگی 3 میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں کابینہ تاڈویژن مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نےتقسیم
کاری کے مدنی پھول پر بیان کرتے ہوئے اسلامی
بہنوں کے دینی کاموں کو کرنے کےحوالےسےتربيت کی نیزکار کردگی جدول پر کلام کرتےہوئےنیو کار کردگی فارم سمجھائے اورڈویژن نگران اسلامی بہنوں کو محرم الحرام کے اہم نکات سمجھائے اس کےعلاوہ s.o.p کا
خیال رکھنے کا ذہن دیا ۔
اسی طرح شعبہ تقسیمِ رسائل کے تحت 7 اگست 2021 ء کو لانڈھی کابینہ کورنگی ساڑھے 3 میں
کابينہ مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہن نے
شعبہ کی ذمہ داراسلامی بہنوں کو کارکردگی جدول بہتر بنانے اور زیادہ سے زیادہ تقسیم رسائل کرنےکا
ذہن دیا نیزماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کا طریقہ بھی سکھایا اور آئندہ کے لئے
اہداف دیئے۔
.jpg)
دعوتِ اسلامی کےشعبہ مدرسۃالمدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) کے
تحت 6 اگست 2021 ءبروز جمعہ ناظم آباد کابینہ پاک کالونی کراچی میں 26 دن پر مشتمل مدنی قاعدہ کورس کے رزلٹ اجتماع
کاانعقاد کیا گیا جس میں کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’قراٰن
کریم سیکھنے سکھانے کے فضائل‘‘ کے
موضوع پر بیان کیا اور کورس میں کامیاب طالبات کو تحائف دیئے نیز کامیاب ہونے والی طالبات کو مدرسۃ المدینہ میں پڑھانے اور ناظرہ قراٰن کورس کی تیاری کرنے کاذہن
دیاجس پر اسلامی بہنوں نےاچھی اچھی نیتوں
کااظہار کیا ۔