
دعوتِ اسلامی کے فنانس ڈیپارٹمنٹ کے تحت 7 اگست 2021 ء کولیاقت آباد
کابینہ کراچی میں ماہانہ مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں کابینہ نگران و مشاورت اور
ڈویژن نگران و مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نےشعبہ جات کےنظام میں
بہتری لانےاور اپنےماتحت شعبہ جات پر تقرریاں مکمل کرنے کا ذہن دیا جس پر عزیز آباد ڈویژن نگران اسلامی بہن نے ایک اسلامی بہن کو تربیت کے لئے پیش کیا۔باقی
ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کو 26 دن میں تقرریاں مکمل کرنےکا ہدف دیا ۔مزید اسلامی
بہنوں کو ای -رسید اور ٹیسٹ دینے کا ذہن بھی دیا ۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ
کورسز کے تحت لیاقت آباد کابینہ کی ڈویژن عزیزآباد کراچی میں 5، 6 اور 7 اگست2021ء کو تین دن پرمشتمل کورس بنام ’’حب اہل بیت ‘‘کا انعقاد کیا گیا
جو کہ 11 مقامات پر منعقد ہواجن میں کم و بیش 180 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کورس کے دوران مدرسات نے اہل بیت سے محبت، سادات کرام کی تعظیم اور محرم
الحرام کی فضیلت کے بارے میں بتایا۔ اسلامی بہنوں نےکورس سے ملنے والی دینی
معلومات کو پسند کیا اور مزید علم دین حاصل کرنے کے لئے ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع
میں شرکت کرنے، مدرسۃ المدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) اور جامعۃ المدینہ گرلز میں داخلے کی نیتوں
کااظہارکیا۔

دعوتِ اسلامی کے تحت 7 اگست 2021 ء بروز ہفتہ
کراچی ساؤتھ زون 2 ماڑی پور کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں ساتھ کابینہ مشاورتوں
اور دو ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت
کی ۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے محرم الحرام سے متعلق اہم نکات بتائےاورموجودہ
صورتحال کے باعث ذمہ دار اسلامی بہنوں کوہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں s.o.ps پر عمل کرنے اور کروانے کے حوالے سے بھرپور ترغیب دلائی نیزدیگر دینی کاموں میں بہتری لانے کا ذہن
دیا ۔مزیددینی کاموں کی کارکردگیوں کو
بہتر بنانے کے اہداف دئیے جس پر ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے اچھی نیتیں پیش کیں۔
.jpg)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) کے
تحت 5 اگست 2021 ء کواورنگی ٹاؤن کابینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں 3 ذمہ دار اسلامی بہنوں
نے شرکت کی ۔
مبلغہ دعوتِ اسلامی نے اسلامی بہنوں کے مدرسۃالمدینہ کےدرجے کی مضبوطی کے حوالے سےتربیت کی نیز کورس
میں کامیاب ہونے والی طالبات کو نیو مدارس کھلوانے کا ذہن دیا ۔اس کےعلاوہ کارکردگی شیڈول پر عمل کرنےاور اسے بر وقت جمع کروانےکاذہن دیا۔مزید
ناظرہ قراٰن پاک رہائیشی کورس میں داخلے بڑھانےکاہدف دیا۔اس
کےعلاوہ تفتیش کے نظام کو مضبوط بنانے پر کلام ہوااور ماہانہ مدنی مشورہ لینے پر بھی مدنی پھول دئیے جس پر ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے اچھی اچھی نیت کی۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے
تحت 6 اگست 2021 ءبروز جمعۃ المبارک کراچی ریجن ساؤتھ زون 2میں ماہانہ مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں میں 4 کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے کابینہ مشاورت
کی اسلامی بہنوں کی گزشتہ ماہ کی کارکردگی
کاجائزہ لیا۔اس کے علاوہ محافلِ نعت پر کلام کیا اوران شعبوں کے تحت تقسیم رسائل کے متعلق اہم
نکات بتائے نیز نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ محارم اسلامی بھائیوں
کو مدنی قافلوں میں سفر کروانے کے اہداف بھی دیئے اور کارکردگی کو بہتر بنانے کا
ذہن دیتے ہوئے اس کے متعلق بھی نکات بتائے۔ ماہانہ ڈویژن دینی حلقےکو مضبوط کرنے کی ترغیب دلائی جس پرذمہ دار اسلامی بہنوں نے شعبہ علاقائی دورےکو
بہتر سے بہتر بنانے کے لئے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔
کراچی ایسٹ زون 1 کورنگی کابینہ کے تمام ڈویژن میں
علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کا سلسلہ
اسی طرح شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے تحت گزشتہ دنوں 2021 ء میں کراچی ایسٹ زون 1
کورنگی کابینہ کے تمام ڈویژن میں علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس
میں 231 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس میں
نئی اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرتےہوئےانہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ شب و روز للبنات کے تحت جولائی 2021 ءمیں مختلف شعبہ جات کے تحت
ہونے والے دینی کاموں کی نیوز کی تعدادتقریباً 20 رہی۔ شعبوں سے ملنے والی تفصیل
درج ذیل ہے۔
نگران زون کی خبروں کی تعداد :2
نگران کابینہ کی خبروں کی تعداد :3
علاقائی دورہ کی خبروں کی تعداد:1
اصلاح اعمال للبنات کی خبروں کی تعداد:4
کفن دفن للبنات کی خبروں کی تعداد:4
مدرستہ المدینہ اسلامی بہنوں کی خبروں کی تعداد :2
ڈونیشن بکس للبنات کی خبروں کی تعداد:2
فنانس ڈپارٹمنٹ کی خبروں کی تعداد:1

دعوتِ اسلامی کے تحت8 اگست 2021ء کو فیصل
آباد ریجن میں ذمہ داراسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہواجس میں زون نگران اور
اراکین ریجن اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن نگران اسلامی بہن نے ’’تقسیم کاری‘‘
کے موضوع پر بیان کیااورمحرم الحرام کے دینی کاموں کےحوالےسے مدنی پھول دیئےنیز
ذمہ داری تبدیل ہونے کے متعلق نکات دیئےاور ’’آیئے دینی کام سیکھیں‘‘ کورس کروانے
اور وقت پر ماہانہ کارکردگی جمع کروانے کا ذہن دیا۔ اس کےعلاوہ اراکین ریجن اسلامی
بہن نے اپنے اپنے شعبہ پر کلام کیا۔ اس
کےعلاوہ شعبے میں بہتری لانےکےحوالےسےزون
نگران کے ساتھ ڈسکس کی۔ مزید شعبہ جات کی تقرریاں مکمل کرنے کا ہدف دیا۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ شب روز للبنات کےتحت 11 اگست 2021 ء کو
بذریعہ کال مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ریجن کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان سطح کی
ذمہ داراسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کواسلاف میں ’’قربانی کا جذبہ‘‘ کے
موضوع پر بیان کیااور دعوت اسلامی کے
شعبے شب و روز کی اہمیت بتائی ۔اس کےعلاوہ
تمام شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں سے مدنی خبریں وصول کرنے اور مدنی خبریں تیار کرنے کےحوالے سے نکات
بتائے نیز ذمہ دار اسلامی بہنوں کو اپنے دینی
کاموں کی مدنی خبریں بر وقت دینے کا ذہن دیا اوراس کے بعد دعوتِ اسلامی کی ویب
سائٹ پر مدنی خبریں پڑھنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔
عالمی مجلس مشاورت اور بین الاقوامی امور کی
اسلامی بہنوں کا کراچی میں مدنی مشورہ

دعوتِ
اسلامی کے تحت 9 اگست 2021 ء بروزپیر
عالمی مجلس مشاورت اور بین الاقوامی امور کی اسلامی بہنوں کا کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں بیرون ملک اور بیرون
شہر کی اسلامی بہنوں نے بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کی ۔
عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی طرف سےکئےجانےوالےسوالات
کےجوابات دیئے اور ریجن میں ہونے والے دینی کاموں کےبارےمیں نکات بتائےنیز اس مدنی
مشورے میں دعوت اسلامی کےدینی کاموں میں ترقی کے حوالےسے باہمی مشاورت سےآئندہ کےلئے نکات بنائے گئے۔
کراچی ساؤتھ سینٹرل 1،ساؤتھ سینٹرل 2 اور راولپنڈی میں بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشوروں کاسلسلہ

دعوتِ اسلامی کے تحت 10 اگست
اور 11 اگست
2021 ء بروز منگل،بدھ کراچی ساؤتھ سینٹرل
1،ساؤتھ سینٹرل 2 اور راولپنڈی میں بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشوروں کاسلسلہ ہوا جن میں ریجن تا کابینہ سطح کی اسلامی
بہنوں نے شرکت کی ۔
پاکستان
نگران اسلامی بہن نے مدنی مشوروں میں شریک اسلامی بہنوں کوتقسیم کاری کے فوائد بتائے اور سافٹ ویئر کےذریعے تقرری مکمل کرنےکاطریقہ کار بتایا نیز نئی ڈویژن
میں دینی کاموں کا آغاز کرنے اوروہاں تقرری
مکمل کرنےکاہدف دیاجس پر اسلامی بہنوں
نےاچھی نیتوں کااظہارکیا ۔
لیا ری کابینہ کے علاقے ہنگورہ آباد کے ذیلی حلقے میں
تربیتی سیشن کاسلسلہ

دعوتِ اسلامی کےزیر اہتمام11 اگست 2021ء کو لیا
ری کابینہ کے علاقے ہنگورہ آباد کے ذیلی حلقے میں تربیتی سیشن کاسلسلہ ہواجس میں عالمی
مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے شرکت
کی اور وہاں پر موجود اسلامی بہنوں کو انفرادی کوشش کر کے مقامی اسلامی بہنوں کو
پابندی سےہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کروانےکاہدف دیانیز گھر درس دینے اور
دینی کاموں میں بہتری لانےکا ذہن بھی دیا ۔
اسی طرح عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے لیا ری کابینہ کے علاقے ہنگورہ آباد کے ذیلی حلقےفیضانِ اُمِّ
عطا ر میں گھر گھر جا کرنیکی کی دعوت دی اور مقامی
اسلامی بہنوں کو ہفتہ وا ر سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا ۔
پاکستان بھرسے جولائی2021ء کی ماہانہ دینی کاموں کی کارکردگی ایک نظر میں

اسلامی بہنوں
کے دینی کاموں کا اجمالی جائزہ درج
ذیل ہے:
اس ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد:6ہزار73
روزانہ گھر درس دینے والی
اسلامی بہنوں کی تعداد:67ہزار825
روزانہ امیراہل سنت برکاتہم العالیہ کا بیان/
مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:85ہزار525
مدرسۃ
المدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) کی تعداد:4ہزار88
مدرسۃ المدینہ (اسلامی
بہنوں کےلئے) میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:47ہزار252
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعا ت کی تعداد:8ہزار966
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعا میں شرکت کرنےوالی
اسلامی بہنوں کی تعداد :2 لاکھ 32 ہزار783
ہفتہ وار علاقائی دورہ میں شرکت کرنےوالی
اسلامی بہنوں کی تعداد:19ہزار165
ہفتہ
وار رسالہ پڑھنے / سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:5لاکھ 22ہزار266
وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد:52ہزار638