فیصل آباد ریجن سے شعبہ اصلاح اعمال کی ماہ جون 2021ء کی ماہانہ کارکردگی ملاحظہ ہوں:

عاملات نیک اعمال کی تعداد: 7 ہزار 595

اصلاحِ اعمال اجتماعات کی تعداد: 50 مقامات

اصلاحِ اعمال اجتماعات میں شرکت کرنےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد: 845


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں اسلام آباد ریجن چکوال جہلم زون گجر خان کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں جہلم و گجر خان کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو نیک اعمال اختیار کرنے اور اس پر عمل کرنے کا ذہن دیا اور آخرت کی تیاری کی ترغیب دلاتےہوئے درس و بیان کےحلقے لگانے کے اہداف دیئے نیز دارالسنہ للبنات کےمدنی عملہ کو مکمل کرنے کی ترغیب دلائی ۔آخر میں سالانہ ڈونیشن کی اچھی کارکردگی پر تحائف بھی دیئے ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں پاکپتن زون میں قائم جامعۃ المدینہ گرلز میں تربیتی سیشن کاانعقادہواجس میں 260 طالبات نے شرکت کی۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے طالبات کے درمیان ترغیبی بیان کیا اورانہیں دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا نیز ڈونیشن جمع کرنے، دینی کام کرنے اور قربانی کی کھالیں جمع کرنے کی نیت کرنے والی طالبات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں تحائف پیش بھی کئے۔ مزید سیشن کےاختتام پرجامعۃالمدینہ گرلز کے مدنی عملے کا مدنی مشورہ بھی لیا ۔


دعوتِ اسلامی کےزیراہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن کی پاکپتن زون میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں زون مشاورت، کابینہ نگران اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے ’’نرمی کا پھل ‘‘کے موضوع پر بیان کیا ۔اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں حصہ لینے اور دینی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیانیزماہانہ ڈویژن دینی حلقے کی ہر ڈویژن میں مضبوط ترکیب بنانے کی ترغیب دلائی۔مزیدہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کو بڑھانے اور نئی ڈویژن میں دینی کام کا آغاز کرنےاور تقرریاں مکمل کرنے کاذہن دیتےہوئےاہداف دیئےنیز زون سطح پر ذمہ داراسلامی بہنوں کو اپنا نعم البدل تیار کرنے کا ذہن دیا جس پراسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔اختتام پر اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کے لئےانہیں تحائف بھی پیش کئے۔


دعوتِ اسلامی کےزیراہتمام گزشتہ دنوں واہ کینٹ گرین سٹی میں  مدنی مشورہ ہوا جس میں جامعۃ المدینہ ، دارالمدینہ کی ناظمات پرنسپل اور ناظمہ اعلیٰ شریک تھیں۔

عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے دعوت اسلامی کےدینی کاموں کی اہمیت بتاتےہوئےاسلامی بہنوں کودینی کاموں کی ذمہ داریاں لینے کےلئے تیار کیا اوراس کے اہداف بھی طے کئے اور اتحاد و اتفاق کے ساتھ دینی کام کرنے کا ذہن دیا جس پراسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے فنانس ڈیپارٹمنٹ   للبنات کےتحت گزشتہ دنوں ملتان زون کی 5کابینہ اور بہاولپور زون میں تربیتی سیشن کاسلسلہ ہواجن میں ریجن،زون،کابینہ اور ڈویژن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نےای -رسید کے حوالے سے کلام کیا اور اس کی نمایاں کارکردگی پر اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی۔ مزید ای- رسید کے نظام کو مضبوط کرنے کے حوالے سے ترغیب دلاتےہوئےاسلامی بہنوں کواہداف دیئے نیز ڈونیشن بَر وقت جمع کروانے کے حوالے سے ذہن دیا اور شعبے کےدینی کاموں میں بہتری لانے کے حوالے سے ترغیب دلائی جبکہ تقرری کو پورا کرنے کے حوالے سے کلام کرتےہوئے اہداف بھی دیئے ۔ 


دعوتِ اسلامی کے فنانس ڈیپارٹمنٹ  للبنات کےتحت گزشتہ دنوں ملتان زون میں قائم جامعۃالمدینہ شاہ رکن عالم میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان ذمہ دار اسلامی بہن نے دورۃالحدیث کی طالبات میں ترغیبی بیان کیا۔

طالبات کو نیکی کے فضائل سے آگاہ کرتےہوئےاچھی صحبت اختیار کرنے اور دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کے حوالے سے ترغیب دلائی۔ ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےاور دینی کاموں میں خدمات سر انجام دینے کا ذہن دیانیزدعوتِ اسلامی میں استقامت پانے کے لئے تنظیمی ذمہ داریاں لینےاوردینی کام کرنے کا ذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام چند دن قبل  پاکپتن زون میں قائم جامعۃ المدینہ گرلز میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیاگیاجس میں طالبات اورمقامی اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے غسل میت کا طریقہ بتاتےہوئے کفن کاٹنےاور پہنانے کا طریقہ سکھایا نیزدعوت اسلامی کےشعبہ جات کی معلومات دیتےہوئےدینی کاموں میں حصہ لینےکا ذہن دیا اور کفن دفن ٹیسٹ دینے کی ترغیب بھی دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دینے کی نیتیں پیش کیں۔


قراٰن و سنت   کی ترویج و اشاعت کے لئے دعوتِ اسلامی کتب و رسائل شائع کرتی ہے اور شائع شدہ کُتب و رسائل کو عوام وخواص تک پہنچانے کے لئےتقسیم رسائل(Distribution Of Booklet) کا سلسلہ کیا جاتا ہے۔ جون 2021ءکی تقسیم رسائل کی کارکردگی ملاحظہ فرمائیے:

شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذریعے تقسیم کئے گئے رسائل کی تعداد: 40

شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذریعے تقسیم کی گئی کتب کی تعداد :2

شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے ذریعے تقسیم کئے گئے رسائل کی تعداد: 2 ہزار26

شعبہ علاقائی دورہ کے ذریعے تقسیم کی گئی کتب کی تعداد :61

شعبہ محفل نعت کے ذریعے کئے گئے تقسیم رسائل کی تعداد: 512

شعبہ محفل نعت کے ذریعےتقسیم کی گئی کتب کی تعداد : 17

سنتوں بھرے اجتماعات میں تقسیم کئے گئے رسائل کی تعداد: 2 ہزار889

سنتوں بھرے اجتماع میں تقسیم کی گئی کتب کی تعداد : 101 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام فیصل آباد ریجن میں ماہ جون 2021ء میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی درجِ ذیل ہے:

انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 566

روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :11 ہزار 162

امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا بیان/مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 12 ہزار 86

بڑی اسلامی بہنوں کے مدرستہ المدینہ کی تعداد : 689

بڑی اسلامی بہنوں کے مدرستہ المدینہ میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 6 ہزار 889

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد : 1 ہزار 497

ہفتہ وار اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 32 ہزار 567

ہفتہ وار علاقائی دورہ للبنات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 2 ہزار 475

ہفتہ وار رسالہ پڑھنے اور سننے والی اسلامی بہنوں کی اوسط تعداد: 1 لاکھ 8 ہزار 780

وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد : 7 ہزار 171


دعوتِ اسلامی کے شعبہ بڑی عمر کی اسلامی بہنوں  کےمدرسۃ المدینہ کے تحت لاہور ریجن میں بذریعہ کال مدنی مشورہ منعقد ہواجس میں ریجن و رکن زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کودینی کام کرنےکےحوالےسےنکات بتائےاور نئی مقرر ہونے والی ناظمات کو ان کی ذمہ داریوں کےحوالےسے رہنمائی کی نیزاپنی اپنی زون میں شعبےکے تحت ہونے والے کورسز کے نظام کو مضبوط کرنے کا ذہن دیاجس پراسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ بڑی عمر کی اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے تحت ادریس گارڈن کراچی میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں کراچی ریجن و زون سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’ نرمی‘‘ کے موضوع پر مختصر بیان کیااور شعبے میں بہتری لانے کے حوالےسے متفرق نکات سمجھائے نیزگزشتہ کارکردگی کافالو اَپ کیا۔ مزید تعلیمی معیارکو مضبوط کرنے کا ذہن دیااور ہر ماہ نئے مدرسۃ المدینہ کے آغاز کرنے اور ریجن تا علاقہ سطح کے بڑی عمر کی اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کا جائزے و تفتیش کرنے کاہدف بھی دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔