
’’ماہنامہ فیضانِ مدینہ‘‘ دعوت اسلامی کا ہر
مہینے شائع ہونے والا میگزین ہے۔ اس میں ہر مہینے 40 سے زائد مختلف اور دلچسپ مضامین شامل کئے جاتے ہیں۔ اس کی سالانہ بکنگ
کروانے والوں کےلئے ہمارے پیرو مرشد امیر
اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے بہت
سی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
ستمبر 2021ءمیں بھی اسلامی بہنوں نے ماہنامہ فیضان
مدینہ کی بکنگ کروائی جن کی کارکردگی درج
ذیل ہے:
ادارتی اور غیر ادارتی شعبہ جات کی بکنگ کروانےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد:5ہزار508
انفرادی طور پر خریدے گئے ماہنامہ فیضان مدینہ کی
تعداد: 553
بکنگ کئےگئے ماہنامہ فیضان مدینہ کی تعداد: 104
ماہنامہ فیضان مدینہ کی رقم جمع کروانےوالی
اسلامی بہنوں کی تعداد: 51
ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کی نیتیں پیش کرنےوالی
اسلامی بہنوں کی تعداد: 369
ٹبہ ڈویژن
سلطان پور میں قائم جامعۃ المدینہ گرلز میں مدنی مشورےکاانعقاد

دعوتِ اسلامی کے شعبہ شب و روز (اسلامی بہنیں)کے تحت 11اکتوبر2021
ءبروزپیرشجاع آباد زون میلسى اطراف کابینہ ڈویژن ٹبہ سلطان پور میں قائم جامعۃ
المدینہ گرلز میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس
میں شعبہ ذمہ دار سمیت دیگر مقامی اسلامى بہنوں نے شرکت کى۔
مبلغہ دعوت اسلامی نےاسلامى بہنوں کو مدنى خبروں کے حوالے سے نکات بتائے نیز مدنى
خبر کیسے بنے گى اور مدنى خبر لکھنے کے حوالے سے مدنی پھول سمجھائے۔ مزیدتقرریاں مکمل کرنے اور کارکردگى شیڈول پر بھی کلام ہوا جس پراسلامى بہنوں نے اچھى اچھى نیتوں
کا اظہار کیا۔

دعوتِ اسلامی کے تحت 14 اکتوبر 2021ء بروز
جمعرات پاکستان کے شہر راولپنڈی میں بذریعہ کال مدنی
مشورےکاانعقادہوا جس میں شعبہ دارالسنہ کے
مدنی عملے کی اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔
پاکستان نگران اسلامی بہن نے شعبےکےدینی
کاموں کےحوالےسےاسلامی بہنوں کو نکات بتائےاور دارالسنہ کے مدنی عملے کو تقرری
مکمل کرنےکاہدف دیا نیز مدنی مرکز کی طرف سےدیئےگئےشیڈول کےمطابق دینی کام
کرنےکاذہن دیا۔
٭دوسری جانب دعوت ِ اسلامی کے شعبہ فیضان مرشد کےتحت
14 اکتوبر2021 ءبروز جمعرات پاکستان کےشہر راولپنڈی میں مدنی مشورے کاانعقادہواجس میں پاکستان
ریجن و زون سطح کی نگران اسلامی بہنوں نے
شرکت کی ۔
پاکستان نگران اسلامی بہن نے شعبے میں دینی کاموں کو کیسے بڑھایا جائے اورتقرری مکمل کرنےکے حوالےسے نکات بتائےاور ذمہ داراسلامی بہنوں کو سفر ی شیڈول
کے اہداف دیئے۔
٭دعوت ِ اسلامی کے تحت 13 اکتوبر 2021ء بروز
بدھ راولپنڈی کینٹ کابینہ کے ذیلی حلقے بینکرز میں ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کاانعقاد
ہواجس میں پاکستان نگران اسلامی بہن نے ’’
شانِ مصطفیٰ ﷺ‘‘کے موضوع پر بیا ن کیا۔
گواجرانوالہ
، حافظ آباد ، جنوبی و شمالی لاہوراور شیخوپورہ زونز میں مدنی مشورو ں کا سلسلہ

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس (اسلامی
بہنوں )
کے تحت 8تا10 اکتوبر 2021ء کےدرمیان(گواجرانوالہ ، حافظ آباد
، جنوبی لاہور، شمالی لاہور اور شیخوپورہ
)زونز
میں مدنی مشورو ں کا سلسلہ ہواجن میں ڈویژن
تا ریجن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
شرکت کی ۔
پاکستان ذمہ داراسلامی بہن نےمدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
ماہانہ کارکردگی و کارکردگی شیڈول کا
جائزہ لیا اور انہیں آئندہ کے لئے
اہداف دیئے۔ مزید گھریلو صدقہ بکس رکھوانے
کا بھی ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی
اچھی نیتیں پیش کیں۔
٭دوسری
طرف 9 اکتوبر 2021ء بروز ہفتہ لاہور ریجن
کی خانقاہ ڈوگراں ڈویژن میں اجتماع میلاد کاانعقاد
کیاگیا جس میں پاکستان ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی بہن نے بیان کیا۔آخر میں شخصیات
سے ملاقات کی ۔ان کو ڈونیشن دینے اور مدرسۃالمدینہ آن لائن میں پڑھنے کا ذہن دیا
۔
ملتان
زون شاہ رکن عالم کابینہ رنگیل پور میں اجتماع و ذکرونعت کا انعقاد

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات (اسلامی بہنوں )کے
تحت 13 اکتوبر 2021ءبروز بدھ ملتان زون شاہ رکن عالم کابینہ رنگیل پور میں اہل
ثروت خاتون کے گھر اجتماع و ذکرونعت کا
انعقاد ہواجس میں تقریباً 200 اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
پاکستان ذمہ دار اسلامی بہن نےسنتوں بھرا بیان کیا اورانہیں
دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات سے
آگاہ کرتےہوئے دینی کاموں میں حصہ لینےکاذہن دیا اور سالانہ ٹیلی ٹھون کی مد میں اپنا حصہ شامل کرنے کی ترغیب دلائی جس پراسلامی بہنوں نے اچھی
اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔آخر میں تقسیم رسائل کا بھی سلسلہ ہوا۔
٭اسی
طرح دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 13 اکتوبر 2021ء واپڈا ٹاؤن میں
جشن میلادالنبی صلی
اللہ علیہ وسلم کےسلسلے محفل نعت کا انعقاد ہوا جس میں کم و بیش 100 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
تلاوۃِ
قراٰنِ پاک و نعتِ رسول ﷺ سے محفل کاآغاز ہو ا۔اس کےبعد پاکستان
ذمہ
دار اسلامی بہن نے شخصیات اسلامی بہنوں کو شرعی پردہ کرنےکاذہن دیتےہوئےحجاب والا برقع پہنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا۔ آخر میں کتب و رسائل کے تقسیم کا بھی سلسلہ ہوا ۔

دعوت
ِ اسلامی کے تحت 13 اکتوبر2021 ء بروز بدھ پاکستان کے شہر راولپنڈی میں بذریعہ کال مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں ملتان
ریجن کی زون وکابینہ سطح تک کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
پاکستان
نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورےمیں شریک اسلامی بہنوں کو سافٹ ویئر میں ڈیٹا انٹری کرنےکا طریقہ بتایا نیز کابینہ
نگران اسلامی بہنوں کواپنی ماہانہ آٹھ دینی کاموں کی 0 کارکردگی سافٹ ویئر میں خود انٹر کرنےاور زون نگران اسلامی بہنوں کواسکا فالو اپ کرنےکاہدف دیا نیزاسلامی بہنوں کوسالانہ ٹیلی تھون کےلئےکوششِ
کرنےکاذہن دیا ۔
٭دوسری
جانب 13 اکتوبر 2021ء بروز بدھ پاکستان کے شہر راولپنڈی میں پاکستان نگران اسلامی بہن نے ملتان ریجن کی احمد پور شرقیہ زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال مدنی مشورہ لیااور اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کاجائزہ لیتےہوئےانہیں آئندہ کےلئےاہداف دیئے۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے تحت ماہ ستمبر 2021ءسے12 اکتوبر 2021 ءتک
پاکستان بھر میں 129 نئے مدارس المدینہ کا اضافہ ہواجن میں 1ہزار260 نئی اسلامی بہنوں
نے تجوید درست کرنے کے ساتھ ساتھ ضروری دینی علوم سیکھنے کے لئے داخلہ لیا۔

دعوتِ
اسلامی کےتحت 12اکتوبر2021ء کو لاڑکانہ زون کی لاڑکانہ ڈویژن میں محفلِ نعت کا
انعقاد ہوا جس میں مقامی شخصیات خواتین نے شرکت کی ۔
زون نگران اسلامی بہن نے ’’محبتِ رسول ﷺ‘‘کے
موضوع پر بیان کیااور سنت رسول علیہ الصلوة سلام پر عمل کی اہمیت وفضیلت بتاتےہوئےاسلامی بہنوں کو سنتوں پر عمل کرنے
،نماز اور قراٰن پاک سیکھنےکی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کی۔
حیدرآباد
زون شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت سنتوں بھرےاجتماع کا انعقاد

10 اکتوبر 2021ء حیدرآباد کابینہ ڈویژن پریٹ
آباد میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت اہل ثروت خاتون کے گھر پر سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مبلغۂ دعوت اسلامی نے ’’محبت رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ
وسلم‘‘ کے
موضوع پر بیان کیااور اجتماع پاک میں شریک اسلامی بہنوں کوسنت ِرسول علیہ الصلوة وسلام پر
عمل کی اہمیت و فضیلت بتاتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنےاور تقسیم رسائل کرنےکی ترغیب دلائی ۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ کفن و دفن (اسلامی
بہنوں)
کے تحت 10 اکتوبر 2021ء کو لاڑکانہ کابینہ
ڈویژن باقرانی میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں
مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے غسل میت دینے
کی فضیلت بتاتےہوئے غسل میت کاطریقہ بیان کیااور اسلامی بہنوں کواپنے ڈویژن میں ہونےوالےکفن دفن تربیتی اجتماع
میں شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پرانہوں نے کفن
دفن اجتماع میں شرکت کرنے کی نیتیں پیش کیں۔

دعوتِ اسلامی کے تحت 10 اکتوبر2021ء حیدرآباد ریجن لاڑکانہ زون کی ڈویژن
باقرانی میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں زون تا علاقہ سطح کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
زون
نگران اسلامی بہن نے’’ نیکی کی دعوت کے فضائل‘‘ کےموضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کوعلاقوں میں دینی
کام بڑھانے کا ذہن دیااور حوالےسےنکات بتائےجس پر علاقائی نگران اسلامی بہنوں نے اپنے علاقوں میں دینی کام بڑھانے کی نیتیں پیش کی۔آخر میں تقسیم رسائل کا بھی سلسلہ رہا ۔

دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت
12 اکتوبر2021ء بروز منگل ملتان زون ڈویژن حسن پروانہ اور کینٹ
کابینہ میں علاقائی دوروں کاسلسلہ ہوا جن میں پاکستان سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے دیگر ذمہ دار اسلامی
بہنوں کےہمراہ ملکر مختلف شخصیات خواتین کو نیکی کی دعوت
دی جن میں previous
MPA ، بوتیک
آنر، ڈسٹرکٹ پریزیڈنٹ، جنرل سیکرٹری موجود
ہےان سے ملاقاتیں کیں۔اس موقع پرانہیں دعوت اسلامی کےبارے
میں بتاتےہوئے مدنی مذاکرہ دیکھنےکاذہن
اور مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتب و رسائل تحفتاً دئیں ۔