لیاری ڈویژنز اور
محمود آباد کابینہ کراچی میں اصلاح اعمال اجتماعات کاسلسلہ
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال (اسلامی
بہنیں )کے
تحت 16 اکتوبر 2021ء کو(لیاری
کابینہ ڈویژن موسیٰ لین میں قائم مدرسے(محمدی اور فیضان اولیاء نیزبہار گلی نمبر 9 ،حنفیہ ،جمعہ بلوچ)اور محمود
آباد کابینہ علاقہ
بلوچ کالونی)
میں اصلاح اعمال اجتماعات کاانعقاد ہوا جن میں تقریباً 542 اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔
آغاز درود
خوانی و نعت رسول ﷺ سے ہو ا۔ اس کے بعد
مبلغات دعوت اسلامی نے ’’وقت کی قدر‘‘
کے موضوع پر بیانات کئے اور اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے مطابق
زندگی کےشب و روز گزارنے کا ذہن دیا۔ علاوہ ازیں نیک اعمال کے رسائل تقسیم ہوئے اور اسلامی بہنوں
نے اچھی اچھی نیتیں بھی پیش کیں۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال (اسلامی
بہنیں )کے
زیر اہتمام 15 اکتوبر 2021ء کوڈویژن محمودآباد کراچی میں اصلاح اعمال اجتماع
ہوا جس میں تقریباً 31 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’وقت کی قدر‘‘
کےموضوع پر بیان کیا۔درود پاک کا ورد اور تصور مدینہ بھی ہوا۔آخر میں دینی حلقہ لگا کر ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں
شرکت کرنےاور مدنی مذاکرہ دیکھنےکی دعوت دی گئی۔
فیصل
آباد ریجن کی زون ذمہ داراسلامی بہنوں کا
بذریعہ کال مدنی مشورے کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شب و روز (اسلامی
بہنیں )کے
تحت 22 اکتوبر2021ء کو فیصل آباد ریجن کی زون ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ کال مدنی
مشورے کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان سطح شعبہ شب و روز ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی
بہنوں کو کابینہ پر تقرری مکمل کرنے کا
ہدف دیا اور انہیں ڈیلی مدنی خبریں وصول کرکے انہیں چیک کرنے کا
ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی
نیتوں کا اظہار کیا۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ(اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام 19اکتوبر2021ء بروز منگل واہگہ ٹاؤن کابینہ کےعلاقے قائداعظم انٹر
چینج کی الرحمن سوسائٹی میں علاقائی دورےکاسلسلہ
ہوا جس میں پاکستان ذمہ دار اسلامی بہن نے
دیگر ذمہ داراسلامی بہنوں کےہمراہ ملکرمقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دی جس میں ان کوہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی اورانہیں مکتبۃ المدینہ کے مطبوعہ رسائل بھی پیش کئیں۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 18اکتوبر2021ء
بروز پیر میاں میر کابینہ کےعلاقے تاج پورہ میں محفل نعت کاانعقادہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
پاکستان شعبہ محفل نعت ذمہ دار اسلامی بہن نے’’ عشق
رسول ﷺ ‘‘کے موضوع پر بیان کیااورعلم دین حاصل کرنے کے فضائل بھی بیان کئے۔ مزید اسلامی بہنوں کو اسلامی
بہنوں کے مدرسۃ المدینہ میں پڑھنے کی ترغیب دلائی نیز انہیں ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کروانے کا ذہن بھی دیا جس
پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش
کیں۔ آخر میں مکتبۃ المدینہ کےمطبوعہ رسائل بھی تقسیم ہوئیں۔
دعوت اسلامی کے تحت 21اکتوبر 2021ء کو کوئٹہ زون خضدار کابینہ میں دینی حلقہ منعقد
ہوا جس میں 22 اسلامی بہنو ں نے شرکت کی۔مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور دینی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے شعبہ
جات کے حوالےسے بریفنگ دیتےہوئےہفتہ وار سنتوں بھرت اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی اور مدنی مذاکرہ دیکھنےکا ذہن دیا نیز ٹیلی تھون میں
حصہ لینے کی بھی ترغیب دلائی جس پراسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 20اکتوبر2021ء بروز بدھ کراچی ساؤتھ
زون 1 گلشن کابینہ میں ہفتہ وارسنتوں بھرے
اجتماع کاانعقادہوا جس میں کثیر تعداد میں
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون نگران اسلامی بہن نے’’ درودشریف‘‘ کے موضوع پر بیان
کیا جبکہ صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار نےاسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون جمع کرنےکا ذہن دیا اور انہیں تقسیم رسائل کرنےکی نیتیں بھی کروائی ۔
٭دوسری جانب دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 21اکتوبر 2021ء کو کوئٹہ و جناح کابینہ میں مختلف مقامات پر ماہانہ دینی حلقوں کا انعقاد ہوا جن میں کم وبیش 71 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے ’’ علم دین سیکھنے اور سکھانے‘‘ کےموضوع پر ترغیبی بیانات کئے نیز اسلامی بہنوں
کو رسالہ نیک اعمال سمجھاتے ہوئے اس کےخانہ پُر کرنےکی ترغیب
دلائی نیز دینی کاموں کو بہتر بنانے اور ٹیلی
تھون کے لئے کوشش کرنےکا بھر پور ذہن دیا جس پراسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
دعوتِ اسلامی کے تحت 18اکتوبر 2021ء کو تھانہ
بولا خان کابینہ میں محفل نعت کاانعقاد کیا گیا جس میں 50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغہ
دعوت اسلامی نے ’’ آ قاﷺ کی ولادت مبارک ‘‘ کےموضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو دعوت اسلا می کی دینی و فلاحی خدمات کےحوالےسے بتاتےہوئےانہیں ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے
اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن (اسلامی بہنیں ) کے تحت 17
اکتوبر2021 ء کو صحرائے مدینہ زون شاہ مرید کابینہ کراچی میں کفن دفن اجتماع
کاانعقادہوا جس میں 21 اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔اس موقع پر مبلغۂ دعوت اسلامی نے اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کوغسل میت دینے اور کفن
پہنانےکا عملی طریقہ سکھایا نیز اسلامی بہنوں کی طرف سے کئے جانےوالے سولات کےجوابات بھی دیئے۔اسلامی بہنوں نے اچھے تاثرات
دیئے۔
شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کےتحت قائد آباد کابینہ میں مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ
المدینہ کے زیر اہتمام 16 اکتوبر 2021ءبروز ہفتہ کراچی ریجن بن قاسم زون قائد آباد
کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں طالبات
اور مدرسات سمیت 20 اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے بیان کیا اور مدرسات اسلامی بہنوں سے دینی کاموں کی سابقہ کارکردگی پر فالو اپ لیا نیز تجوید پر توجہ دینے
اور شیڈول پر عمل کرنے پر کلام کیا ۔ مزید
اسلامی بہنوں کے داخلے لینے اور اُنہیں تجوید کے ساتھ قراٰن پاک پڑھانے پر بھی مدنی
پھول دیئے جِس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کےزیر اہتمام 16 اور 18 اکتوبر 2021 ء کوگلزار
ہجری کابینہ میں محافلِ میلاد کا انعقادہوا جن میں طالبات سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔
زون نگران اسلامی بہن نے’’سیرت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم ‘‘ کےموضوع پر بیانات کرنے کے ساتھ ساتھ صدقے کے فضائل بتائےاور
اسلامی بہنوں کوٹیلی تھون جمع کرنےکی ترغیب دلائی۔مزید طالبات نے آقا ﷺ کی ثناء
خوانی کرتے ہوئے نعتیں پڑھیں نیز کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدرسات کو تحائف دینے کے ساتھ طالبات کو بھی بہترین
کارکردگی پر تحائف اور رسائل پیش کئے۔
قائد آباد کابینہ میں موجود ایک نجی اسکول میں
شعبہ تعلیم کے تحت میٹ اپ
دعوتِ اسلامی کے شعبہ
تعلیم (اسلامی
بہنیں )کے زیر اہتمام 16 اکتوبر 2021
ء بروز ہفتہ بن قاسم زون قائد آباد کابینہ مجید کالونی ڈویژن کے ایک پرائیویٹ
اسکولMathematics City Grammar
School Campus میں میٹ اپ ہوا جس میں
کم و بیش 17 ٹیچرز نے شرکت کی۔
مبلغہ ٔ
دعوت اسلامی نے ’’ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت‘‘ کے واقعات بتائے اور ٹیچرز کو پابندی سےنماز اور درود پاک پڑھنے کا ذہن دیا گیا۔مزید
اس موقع پر دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے
تحت ہونے والے آن لائن سیشنز attend کرنے کی دعوت پیش کی گئی جِس پر ٹیچرز نے آمادگی کا اظہار کیا ۔
آخر میں رسائل بھی تحفتاً دیئے گئے جس پر ٹیچرز نے خو شی کا اظہار کیا۔
Dawateislami