دعوتِ اسلامی کی جانب سے12 اکتوبر2021ء کوکراچی ریجن میں قائم دارالسنّہ للبنات میں فیضان آن لائن اکیڈمی کی اسلامی بہنوں کےدرمیان تربیتی اجتماع کاانعقادہوا اس موقع پر صاحبزادئی عطار سَلَّمَھَا الْغَفَّار اور عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہنیں بھی موجود تھی۔ صاحبزادئی عطار سَلَّمَھَا الْغَفَّار نے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی زیادہ بکنگ کرنے والی اسلامی بہنوں کےدرمیان شیلڈ تقسیم کیں اور فیضان آن لائن اکیڈمی کے اسٹاف کی بہتر کارکردگی پرانہیں تحائف دیئے جبکہ عالمی مجلسِ مشاورت نگران اسلامی بہن نے طالبات کو دینی ماحول سے قریب کرنے سے متعلق اہداف دیئے۔


شعبہ ڈونیشن بکس  للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں گلستان جوہر اورکراچی ایسٹ زون 1میں ماہانہ مدنی مشوروں کاسلسلہ ہوا جن میں کابینہ تاڈویژن مشاورت تک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ و ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشخصیات سے رابطے مضبوط رکھنے، ڈونیشن بکس ہر ماہ پابندی سے کھلوانے، کارکردگی شیڈول پر عمل کرنےاور پابندی سے جمع کروانے کا ذہن دیانیز رسید بک بھی سمجھا ئی۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال (اسلامی بہنوں )کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں گلستان جوہر کابینہ میں کابینہ سطح کا ماہانہ مدنی مشورہ منعقد ہواجس میں کابینہ مشاورت کی اسلامی بہن نےشرکت کی ۔

کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے’’سستی کے نقصانات ‘‘ کے موضوع پر بیان کیااور اسلامی بہنوں کو دینی کام کی اہمیت بتاتےہوئےبر وقت کارکردگی کو بہتر بنانے کا ذہن دیانیز ماہِ ربیع الاول میں منعقد ہونےوالےمحافلِ نعت پر کلام کرتے ہوئے اس کےلئےاہداف دیئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت گزشتہ دنوں  لیاقت آباد حسین آباد کابینہ میں سہہ ماہی مدنی مشورہ منعقد ہواجس میں کابینہ تا علاقائی سطح تک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کومحافلِ نعت کے حوالےسے مدنی پھول دیئےاورشخصیات اجتماعات منعقد کرنے،اداروں میں درس و کورسز کروانےکےحوالےسےنکات بتائے نیزنیک اعمال کے رسائل اور ہفتہ وار رسائل شخصیات میں پڑھوا کر کارکردگی کی انٹری کرنےکا ذہن دیا۔ 


دعوتِ اسلامی کےشعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے زیر اہتمام 9 اکتوبر 2021 ء  بروز ہفتہ کراچی ایسٹ زون 2 حسین آباد کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورہ منعقد کیا گیاجس میں کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے کابینہ مشاورت اسلامی بہنوں کو تقرری پوری کرنے سےمتعلق اہداف دیئےاور مفتشات کے حوالے سے مدنی پھول دیئےنیز ٹیلی تھون کے لئےکوششِ کرنے اور مدرسات کو کورسسز کے ذریعےٹیسٹ پاس کروانے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے جلد اہداف کو پورا کرنے کی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن (اسلامی بہنوں )کے تحت 9 اکتوبر 2021 ء بروز ہفتہ کراچی ایسٹ زون 2 حسین آباد کا بینہ میں ماہانہ مدنی مشورہ منعقد ہواجس میں کابینہ مشاورت ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے شعبےکےدینی کام کرنےکے حوالے سے اسلامی بہنوں کو نکات بتائے نیزتقرری مکمل کرنےکے حوالے سے اہداف دیئے اس کےعلاوہ مدنی مذاکرہ کارکردگی آن لائن جمع کرنےسے متعلق مدنی پھول دیئے اور ٹیلی تھون کے لئےکوششِ کرنے اور کفن دفن ٹیسٹ دینے کا ذہن دیاجس پرذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 7  اور9اکتوبر 2021 ء کو گلستان جوہر کابینہ جوہر اسکوائر اور حسین آباد میں ماہانہ مدنی مشوروں کاسلسلہ ہواجن میں کابینہ تا علاقائی سطح کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ و زون نگران اسلامی بہنوں نے’’ سُستی کے نقصانات ‘‘کے موضوع پر بیانات کرتے ہوئےانہیں سستی کے اسباب اور اس سے بچنے کے طریقے بتائے۔ ربیع الاول کے نکات سمجھاتے ہوئے اسلامی بہنوں کوشرعی پردے کرنےکاذہن دیانیزمحافلِ نعت ، چراغاں اور تقسیم رسائل کے اہداف پر کلام ہوا۔ اجتماعِ میلاد کے لئے دعوت دینے اور ساتھ ہی بلڈنگ ذمہ دار بنانے کی ترغیب دلائی۔

٭اسی طرح دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال (اسلامی بہنوں )کے زیر اہتمام 9 اکتوبر 2021 ء کراچی ایسٹ زون 2 حسین آباد میں ماہانہ مدنی مشورہ منعقد ہواجس میں کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔اس موقع پر زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مذاکرہ کارکردگی پر کلام کرتےہوئے اسے مزید بہتر بنانے کے طریقہ بتائے۔ ساتھ ساتھ ہی اصلاح اعمال اجتماعات میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا اور تقرریاں مکمل کرنے کا ہدف دیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ  شب و روز کے زیر اہتمام 8 اکتوبر 2021 ء کو کراچی ریجن میں بذریعہ آن لائن ماہانہ مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں شعبہ شب و روز بن قاسم زون، کوئٹہ زون،ایسٹ زون 2، ساؤتھ زون 2 اور صحرائے مدینہ زون مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کراچی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے’’ سستی کے نقصانات‘‘ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے سستی دور کرنے کے طریقے بتائے۔ ماہنامہ فیضان مدینہ اور شب و روز ویب سائٹ پراپلوڈ ہونے والے مضامین کی لکھاریوں میں اضافہ کرنے اور ان کی معلومات جمع کرنے کا ہدف دیا گیا۔ ساتھ ہی شب و روز کے مدنی مشورہ کا نظام مضبوط بنانے کی ترغیب دلائی اور اس کے طریقے بتائے گئے۔ وقت پر نیوز مجلس کو پیش کرنے اور دینی نیوز درست انداز میں بنانے کا بھی طریقہ بتایا ۔

٭اسی طرح دعوت اسلامی کے شعبہ شب روز کے زیر اہتمام 9 اکتوبر 2021 ء ایسٹ زون 2 حسین آباد میں مدنی مشورہ ہواجس میں کابینہ مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے کارکردگی فارم اور ویب سائٹ پر نیوز چیک کرنے کا طریقہ سمجھایا نیز جس دن دینی کام ہو نیوز بھی اسی دن بڑھانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے کارکردگی شیڈول وقت پر دینے کی نیتیں کیں۔


پاکستان بھر میں دُکھیاری اُمَّتْ کی غمخواری کے جذبے کے تحت ماہ ستمبر  2021ء میں لگنے والے روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی درج ذیل رہی:

دعوتِ اسلامی کے تحت لگائے گئے روحانی علاج للبنات کے بستوں کی تعداد: 134

بستوں پر آنےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد: 40 ہزار 592

دیئے گئے تعویذات عطاریہ کی تعداد:61 ہزار 606

بتائے گئےا ورادِ عطاریہ کی تعداد: 35 ہزار 385

سلسلہ عالیہ قادریہ عطاریہ میں بیعت ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 4 ہزار 785

تقسیم کئے گئے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 2 ہزار483


دعوتِ اسلامی کے تحت  11اکتوبر 2021ءبروز پیر حیدرآباد ریجن ڈیرہ الہ یار میں بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ پاکستان نگران اسلامی بہن نے زون میں ہونےوالے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور اسلامی بہنوں کوتحریری کام میں مضبوطی لانےکاذہن دیتےہوئےانہیں ہدف بنا کر کام کرنے کی ترغیب دلائی ۔

٭پاکستان کے شہر گجرات دارالسنہ میں جاری کورس کی اسلامی بہنوں میں بذریعہ انٹر نیٹ بیان

اسی طرح دعوتِ اسلامی کے تحت 11اکتوبر2021ء بروز پیر پاکستان نگران اسلامی بہن نے گجرات دارالسنہ للبنات میں جاری رہائشی کورس میں کورس کرنے والی اسلامی بہنوں کے درمیان ’’ حسن ِ اخلاق ‘‘کے موضوع پر بذریعہ انٹر نیٹ بیان کیا اورانہیں کورس مکمل کرنےکےبعد دینی کاموں میں حصہ لینے کاذہن دیا ۔ 


اس پُر فتن دور میں رسالہ نیک اعمال  ایک اسلامی زندگی گزارنے کا بہترین نسخہ ہےجس کے ذریعے نیکیوں کی طرف رغبت حاصل ہوتی ہے۔نیک اعمال کے ذریعے اپنے شب و روز کا جائزہ لیا جا سکتا ہے کہ کیا آج کا دن نیکیوں میں گزرا یا نہیں ۔

امیر اہل سنت دامت برکاتھم العالیہ نے تمام مسلمانوں کو گویا ایک ایسا بہترین انعام و نیک بننے کا نسخہ عطا فرمایا ہے جس کے ذریعے آپ اپنے کردار، نیکیوں سے محبت،گناہوں سے نفرت،اخلاقیات،عبادت و ریاضت،تقویٰ ، توبہ و اخلاص، قفلِ مدینہ ان سب سے آپ اپنی زندگی میں تبدیلی محسوس کر یں گے اور بہت کم وقت میں نیکیوں کے خزانے جمع کر سکیں گے ان شاء اللہ عزوجل۔اس سلسلے میں پاکستان بھر سے موصول ہونےوالی کارکردگیاں ملاحظہ فرمائیے:

1- کراچی ریجن کی کارکردگی

اصلاح اعمال اجتماعات کی تعداد: 169

ان میں شرکت کرنےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد:7ہزار541

عاملات نیک اعمال اسلامی بہنوں کی تعداد:20ہزار346

2-حیدرآباد ریجن کی کارکردگی

اصلاح اعمال اجتماعات کی تعداد: 97

ان میں شرکت کرنےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد:3ہزار596

عاملات نیک اعمال اسلامی بہنوں کی تعداد:8ہزار876

3- ملتان ریجن کی کارکردگی

اصلاح اعمال اجتماعات کی تعداد: 130

ان میں شرکت کرنےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد:4ہزار309

عاملات نیک اعمال اسلامی بہنوں کی تعداد:6ہزار864

4-فیصل آباد ریجن کی کارکردگی

اصلاح اعمال اجتماعات کی تعداد: 83

ان میں شرکت کرنےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد:2ہزار98

عاملات نیک اعمال اسلامی بہنوں کی تعداد:8ہزار21

5-لاہور ریجن کی کارکردگی

اصلاح اعمال اجتماعات کی تعداد: 117

ان میں شرکت کرنےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد:4ہزار942

عاملات نیک اعمال اسلامی بہنوں کی تعداد:2ہزار207

6-اسلام آباد ریجن کی کارکردگی

اصلاح اعمال اجتماعات کی تعداد: 111

ان میں شرکت کرنےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد:3ہزار720

عاملات نیک اعمال اسلامی بہنوں کی تعداد:5ہزار984


دعوتِ اسلامی کے تحت 9 اکتوبر2021 ء کراچی ریجن بن قاسم زون قائد آباد میں ماہانہ مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں زون نگران سمیت بن قاسم کابینہ، میمن گوٹھ کابینہ، شعبہ علاقائی دورہ، مدرسۃالمدینہ اسلامی بہنوں، شعبہ شب روز، شعبہ شارٹ کورسز کی کم و بیش 7مشاورت و نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔جبکہ شعبہ ڈونیشن بکس زون مشاورت اور ٹھٹھہ کابینہ کی اسلامی بہنوں نے بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کےدینی کام کرنےکےحوالےسےاپڈیٹ نکات بتائےاورانہیں شعبہ جات کو مضبوط بنانے کا ذہن دیا۔ ساتھ ہی ماتحت اسلامی بہنوں سے شفقت و نرمی کرنے اور ان کی کارکردگی کا فالو اپ لینے کا ذہن دیا۔اس کےعلاوہ دار السنہ میں اسلامی بہنوں کو ہر ڈویژن سے ایک داخلہ کروانے کا ہدف دیا ۔

شب و روز زون مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے دعوت اسلامی کی دینی خبریں بڑھانے کا ذہن دیا اور ساتھ ہی دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے تحریری کاموں کا تعارف پیش کرتے ہوئے لکھاری اسلامی بہنوں سے رابطہ کرنے پر بھی کلام کیا۔ اس موقع پر تقرریاں مکمل کرنے کے بھی اہداف دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔