کراچی
گلشن اقبال کابینہ ڈویژن بہادر آباد میں اشعار کی تکرارسیشن کا انعقاد

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کے تحت کراچی گلشن اقبال کابینہ ڈویژن بہادر آباد میں
اشعار کی تکرارسیشن کا انعقاد کیا گیاجس میں کم و بیش 22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے’’ اعلیٰ حضرت
رحمۃاللہ
علیہ
کی سیرت ‘‘
کے موضوع پر مختصر بیان کیا۔ اس کے بعد طالبات
کی دو ٹیم مکی اور مدنی کے درمیان مختلف سیگمنٹ پر مشتمل اشعار کی
تکرار کا مقابلہ ہوا۔آخر میں نمایا ں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم کو تحائف دئیے
گئے مزیدسیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو رسائل تقسیم کئے گئے،اسلامی
بہنوں نے شعبہ تعلیم کی اس کاوش کو پسند کیا اور اگلے سیشن میں بھی شرکت کی
نیتیں کیں۔
.jpg)
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃالمدینہ کے زیرِ اہتمام کراچی ایسٹ زون 1 میں
زون سطح کا مدنی مشورہ ہوا جس میں متعلقہ شعبے کی کابینہ مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون ذمہ داراسلامی بہن نے اسلامی بہنو ں کو شعبے کےدینی کام میں معاون اہم نکات بتائےاور ماہ ربیع الاول میں ہونےوالے
دینی کاموں کےبارےمیں مدنی پھول دیئے۔ ساتھ ہی اہداف بھی دیئے نیز ماہ اکتوبر2021ء
میں شروع ہونے والے تجوید القراٰن کورس کے
اپ ڈیٹ مدنی پھول سمجھائے، شرعی و تنظیمی
احتیاطوں کے مطابق سجاوٹ کرنےکا ذہن دیا ،
اس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں
کا اظہار کیا۔
٭دوسری
طرف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃالمدینہ کے تحت 8 اکتوبر
2021ء کوکراچی ایسٹ زون 2 میں قائم مدرسہ حمیدیہ میں تربیتی سیشن کا انعقاد ہوا جس میں گلزار ہجری اور گلستان جوہر کابینہ کی مدرسات نے شرکت کی۔
معاون
مفتشات نے اسلامی بہنوں کومدنی قاعدہ و قراٰن پاک پڑھانے کےحوالےسے نکات بتائے اور زون نگران اسلامی بہن نے ’’سستی
سے بچنے کے طریقے‘‘ کےموضوع پر بیان
کیا ۔ ساتھ ساتھ مدرسات کو 3 ماہ کا آن لائن تجوید القراٰن کورس کرنے کی ترغیب بھی دلائی جس پراسلامی بہنوں نے
تجوید القراٰن کورس کے ساتھ فرض علوم ٹیسٹ کی تربیت لینے اور ٹیسٹ دینے کی نیتیں
کیں۔

دعوتِ
اسلامی کے فنانس ڈیپارٹمنٹ للبنات کے تحت گزشتہ دنوں ڈرگ کالونی ڈویژن شاہ فیصل نمبر2 میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں متعلقہ شعبے
کی کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اس میں زون نگران اسلامی بہن نےسنتوں
بھرا بیان کیا اور ماہنامہ فیضان مدینہ سے رکن شوریٰ کے انٹرویو کا مختصر اور
دلچسپ خلاصہ پیش کیا نیز شعبے میں ہونےوالےدینی کاموں کے تنظیمی نکات پر کلام ہواجس پراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کےساتھ
شعبےکےدینی کام کو روزانہ کی بنیاد پر وقت دینے کی نیتوں کا اظہار
کیا۔
٭دوسری
جانب دعوتِ اسلامی کے شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کے تحت 8 اکتوبر2021 ء بروز جمعہ کوئٹہ
زون ،ملیر کابینہ ڈویژن سعودآباد اور جناح
اسکوائر میں اسلامی بہنوں کے تربیتی سیشنز
کاانعقادہواجن میں کابینہ کی جملہ ذمہ دار
مشاورت اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو ای- رسید کے نظام، ڈونیشن جمع کروانے کی احتیاطیں، ٹیسٹ سے متعلق نصاب کی دوہرائی ، مینول- رسید پُر کرنے کا
طریقہ بتایانیز رسید برائے ذمہ دار فل
کرنے کا طریقہ بھی سمجھایا ۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کے تحت 7
اکتوبر 2021 ء بروز جمعرات کراچی ایسٹ زون 1 ملیر کابینہ ڈویژن سعودآباد میں قائم
ایک پرائیویٹ مدرسہ میں نیکی کی دعوت کاسلسلہ ہو اجس میں شعبہ
تعلیم کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات
دعوت اسلامی نے مدرسےکی مدرسات سے ملاقاتیں کیں اورانہیں دعوت اسلامی کے بارے میں بریفنگ دیتےہوئے
انہیں مدرسے میں ہفتہ وار رسالےاور درس کو
اسٹوڈنٹ و اسٹاف میں رائج کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو سراہتے ہوئے دعوت
اسلامی کے سلیبس کے مطابق ا سٹوڈنٹس کو سنتیں اور آداب سکھانے کی نیتیں پیش کیں۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے تحت7 اکتوبر 2021 بروز جمعرات کراچی ساؤتھ زون
2 میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں کابینہ
مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’ سستی کے
نقصانات‘‘ کے موضوع پر اہم نکات دیتے ہوئے نیو اصطلاحات کے استعمال کا ذہن دیا
۔ مزیداسلامی بہنوں کو عملی طور پر دینی کام کر نے کا ذہن دیتےہوئےمحفل نعت کو شیڈول
کے مطابق کرنے کی ترغیب دلائی نیزٹیلی تھون کے اہداف مکمل کرنے کے حوالےسے نکات بتائے جس پر ذمہ
داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں
کااظہارکیا۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے تحت 9 ستمبر 2021ء کراچی ساؤتھ زون 1 کلفٹن
کابینہ کے ایک ذیلی حلقے الخیر میں اصلاح اعمال اجتماع ہوا جس میں کم و بیش 17
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔کابینہ مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال پر عمل کرنےکی
ترغیب دلاتے ہوئے پابندی سے روزانہ کم از کم 313 مرتبہ درود شریف پڑھنے کا ذہن دیاجس پرانہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
کراچی
ریجن ساؤتھ زون 2 میں ستمبر میں ہونے والے
8 دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام کراچی ریجن ساؤتھ زون 2 میں ماہ ستمبر 2021ء میں ہونے والے
اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی ملاحظہ ہوں:
انفرادی
کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 74
روزانہ
گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :5ہزار492
امیر
اہل سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا بیان/مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد: 5ہزار885
اسلامی
بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کی تعداد: 363
ان
میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 4ہزار448
ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد :576
ان
میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:25ہزار785
ہفتہ
وار علاقائی دورہ میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 1ہزار590
ہفتہ
وار رسالہ پڑھنے / سننے والی اسلامی بہنوں کی اوسطاً تعداد: 27ہزار258
وصول
ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد : 5ہزار238

دعوتِ
اسلامی کے تحت 7 اکتوبر 2021 ء بروز جمعرات کراچی ساؤتھ زون 2 میں زون سطح پر ماہانہ
مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران و زون
مشاورت ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔زون
نگران اسلامی بہن نے ’’سستی کے نقصانات‘‘ کے متعلق مدنی پھول
دیتے ہوئے اسلامی بہنوں کومدنی مرکز کی جانب سے آنےوالی نیو اصطلاحات کے استعمال کا ذہن دیا اور فرض
علوم سیکھنے سکھانے کی ترغیب دلائی ۔مزید کارکردگی
میں بہتری لانےکےحوالےسے مدنی پھول دیئے۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت کراچی ساؤتھ زون 2 گلشن اقبال کابینہ
ڈویژن بہادر آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ و ڈویژن ذمہ دار
اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنو ں
کو دینی کام کرنےکےحوالے سے نکات
بتاتےہوئے ماہانہ کارکردگی پر کلام کیااور شعبہ کے دیگر دینی کام کرنےکےحوالے سے
اسلامی بہنوں کو نکات سمجھائے۔
٭دوسری
جانب کراچی ساؤتھ زون 1 لیاری کابینہ ڈویژن
جمعہ بلوچ میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت علاقائی دورہ کاسلسلہ ہوا جس میں کابینہ
مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے ڈویژن اور علاقائی مشاورت کی اسلامی بہنوں کے ہمراہ سابقہ کونسلر خاتون سے ملاقات کی۔ انہیں دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کےبارے میں بتاتےہوئے رسالہ نیک اعمال کے پر عمل کرنے کا
ذہن دیااور انہیں تحفے میں نیک اعمال کا رسالہ بھی دیا جس پر انہوں نے نیک اعمال
کے رسالہ پر عمل کرنے کی اچھی نیت کااظہارکیا
۔

دعوت
اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس کے تحت کراچی ریجن کوئٹہ زون میں مدنی مشورےکاانعقاد کیاگیا جس میں شعبہ
ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت
کی ۔
زون ذمہ دار اسلامی بہن نےشعبے کے دینی کاموں کےحوالے سے نکات سمجھائےاور ای- رسید کو پُر کرنے کا طریقہ کار سکھایانیزاسلامی
بہنوں کو شعبے کو مضبوط کرنے اور ہر ماہ وقت پر ڈونیشن بکس کھولنے کا ذہن دیا۔
شیڈول اور کارکردگی فارم سمجھایا۔ مزید ڈونیشن بکس ہر منسلک کے گھر رکھنےکی ترغیب
دلائی ۔ ہفتہ وار رسالہ کارکردگی ذیلی سافٹ ویئر پر انٹر کرنے کا ذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار
کیا۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے تحت
7 اکتوبر 2021 ءکراچی ریجن کوئٹہ زون میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں کابینہ سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
زون
ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں
شریک اسلامی بہنوں کو شعبے کے دینی کام
کرنےکےحوالےسے مدنی پھول بیان کئےنیز نیک
اعمال کے رسالے کو عوام کو کس طرح آسانی
سے سمجھایا جائے اس پر کلام کیا۔ مزیدہر منسلک سے نیک اعمال کے رسائل سو فیصد وصول
کرنے،اصلاح اعمال کے بینر زبنوانے اور ان کافالو اپ کرنے کا ذہن دیا۔ بعدازاں اصلاح
اعمال کے اجتماعات کومضبوط کرنے کا ہدف دیاجس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی
اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
٭کراچی
ساؤتھ زون 1 رنچھور لائن کابینہ ڈویژن سولجر بازار میں اصلاح اعمال اجتماع
کاانعقاد
شعبہ
اصلاح اعمال للبنات کے تحت پچھلے دنوں کراچی
ساؤتھ زون 1 رنچھوڑ لائن کابینہ ڈویژن
سولجر بازار میں اصلاح اعمال اجتماع ہواجس
میں کم و بیش 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے
بیان کیا۔ اذان کا جواب دینے والے نیک عمل، اشراق و چاشت اور کچھ باطنی امراض سے
متعلق بتایاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں ۔آخر میں کئی اسلامی بہنوں نے آئندہ اپنے گھر پر اصلاح اعمال اجتماع منعقد کرنے کی
خواہش کا اظہار کیا۔
٭دوسری
جانب دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے تحت 8 اکتوبر2021ء کوبذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں 7 زون مشاورت
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبےکےدینی
کاموں کوکرنےکےحوالےسے نکات بیان کرتے ہوئےاسلامی بہنوں کوآئندہ کےلئے اہداف دیئے، ساتھ ہی تقرر ی مکمل کرنےکی ترغیب دلائی ۔
٭اسی طرح دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے زیر
اہتمام 09اکتوبر 2021ء بروزہفتہ تمام ریجن ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں
5 ریجن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ پاکستان سطح ذمہ داراسلامی بہن نے ’’سستی کے نقصانات‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور ساتھ ہی
شعبے کےدینی کاموں کےکرنےسےمتعلق مدنی پھول بھی سمجھائے نیز ذیلی سطح تک یہ نکات پہنچانے کاہدف دیا اور عاملات نیک اعمال میں اضافہ کرنے کی ترغیب بھی دلائی ۔
پاکستان بھر میں
قائم اسلامی بہنوں کے مدارس المدینہ کی کارکردگی پر ایک رپورٹ
.jpg)
عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی جہاں اسلامی
بھائیوں میں عشقِ رسول، محبتِ صحابہ و اہل بیت و اولیائے کرام اوران کی سیرتِ
مبارکہ پر عمل کی ترغیب دلانے کے لئے کم و بیش 80سے زائدشعبہ جات میں نیکی کی دعوت عام کررہی ہے۔اسی طرح
اسلامی بہنوں کے33شعبوں
میں بھی یہ سلسلہ جاری ہے۔ان میں سے ایک شعبہ ’’ اسلامی بہنوں
کے مدرسۃ المدینہ‘‘ بھی ہے جس کے تحت اسلامی بہنوں
کے مدرسۃ المدینہ لگائے جاتے ہیں جن کا
دورانیہ 60منٹ ہوتاہے جس میں تجوید کے ساتھ قراٰن کی تعلیم دی جاتی ہے۔ اِن مدارس
میں قراٰنِ کریم سکھانے کے ساتھ ساتھ نماز، غسل اور وضوکے ضروری احکام سے آگاہ
کرنا، سنتیں اور آداب سکھانا اور نیک اعمال کے رسالے کے ذریعے جائزہ کرنا اور
کروانا بھی شامل ہے۔
الحمد للہ! اسلامی
بہنوں کے مدرسۃ المدینہ اسکولز، کالجز اور اکیڈمیز وغیرہ میں بھی لگائے جاتے ہیں جن میں پروفیشنل
طبقے سے تعلق رکھنے والی خواتین کو علمِ دین اور تعلیم قراٰن سے آراستہ کیا جاتا
ہے۔اسی طرح گھروں میں بھی شرعی پردے کا خیال رکھتے ہوئے مدرسۃ المدینہ لگایا جاتا ہے جس کا دورانیہ 35
منٹ ہوتاہے، اس میں شرکت والی گھریلو
خواتین تجوید کے ساتھ قراٰن کی تعلیم حاصل کرسکتی ہیں۔
اگست 2021ء کی رپورٹ کے مطابق اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ
کے تحت فی الوقت پاکستان بھر میں 6ہزار 315مدرسے قائم ہیں جن میں4ہزار 606 مدرسات 56
ہزار 77اسلامی
بہنوں کو قرآن پاک کی تعلیم دے رہی ہیں۔
اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے تحت دو ذیلی شعبے قائم
ہیں: (1)شعبہ کورسز (2)معاون مفتشات
اسلامی بہنوں کے مدرسۃا لمدینہ کورسز کا تعارف
بڑی عمر کی اسلامی بہنوں کو رہائشی اور غیر رہائشی کورسز
کروائے جاتے ہیں اور جس میں کامیاب ہونے والی اسلامی بہن کے ذریعے نئے اسلامی بہنوں کے
مدرسۃ المدینہ کا آغاز کروایا جاتا ہے ۔
اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کورسز کے تحت ہونے والے کورسز کے نام و تفصیل
٭مدنی
قاعدہ کورس: یہ
کورس 26 دن تک روزانہ 2 گھنٹے جاری رہتا ہے۔ اس کورس میں وہ اسلامی بہنیں شرکت
کرسکتی ہیں جنہوں نے مدنی قاعدہ تجوید کے ساتھ پڑھا ہوا ہو۔
٭ناظرہ قرآن: اس
کورس کی روزانہ 2 گھنٹے کلاسیں ہوتی ہیں جس کی مدت 6 ماہ ہے۔ اس کورس میں
وہ اسلامی بہنیں شرکت کرسکتی ہیں جنہوں نے مدنی قاعدہ تجوید کے ساتھ پڑھا ہوا ہو یا
مدنی قاعدہ کورس میں پاس ہو۔
٭تجوید القرآن کورس: اس کورس کی
مدت 90 دن ہے جس کی روزانہ 2 گھنٹے کلاسیں ہوتی ہیں۔ تدریسی ٹیسٹ میں کمزور اسلامی
بہنوں کو یہ کورس کروایا جاتا ہے۔
٭معلمہ مدنی قاعدہ کورس:یہ 12
دن کا رہائشی ہوتا ہے جس میں تدریسی ٹیسٹ میں
کمزور اسلامی بہنیں شرکت کرتی ہیں۔
٭ذوق قرآن کورس: اس
کورس کا دورانیہ 1 گھنٹہ 26 منٹ ہوتا ہے جو 20 دن تک جاری رہتا ہے۔ یہ کورس ہر
اسلامی بہنیں کرسکتی ہیں۔
٭فہم قرآن کورس: اس
کورس کا دورانیہ ایک گھنٹہ 12 منٹ ہوا ہے جو 30 دن تک جاری رہتا ہے۔ یہ کورس پوش
ایریا میں شخصیات اسلامی بہنوں کو کروایا جاتا ہے۔
٭مفتشہ کورس:یہ
7دن کا رہائش کورس ہوتا ہے جس میں ناظرہ ٹیسٹ پاس کرنے والی اسلامی بہنیں شرکت
کرسکتی ہیں۔
اسلامی بہنوں کے
مدرسۃ المدینہ کورسز کی مارچ 2019تا ستمبر 2021کی کارکردگی و تقابلی جائزہ
2019 میں پاکستان میں تقریبا
کورسز کے کل مقامات: 1008
کورس کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد
کم وبیش: 17240رہی ۔
2020
میں ایک نئے کورس بنام”63دن کا تجوید القرآن کورس “کا آغاز کیا گیا ۔ یہ
کورس پاکستان میں 18 مقامات پر ہوا جس میں 240 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
لاک
ڈاون کی وجہ سے اسلامی بہنوں کے بالمشافہ
کورسز اور رہائشی کورسز کا سلسلہ نہیں رہا
۔مگر اس شعبہ نے کوشش کرکے آن لائن کے
ذریعے ایسے کورسز کو مکمل کروایا جو کورس لاک ڈاؤن سے پہلے بالمشافہ جاری تھے اس کے ساتھ ساتھ آن لائن 90دن کا تجوید القرآن کورس اور دیگر
کورسز کا بھی سلسلہ رہا ۔
2020میں پاکستان میں تقریبا کورسز
کے کل مقامات :961
کورس کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد
:11526
2021 میں دو نئے کورس بنام ”ذوق
قرآن کورس“ اور ” فہم قرآن کورس “کا آغاز کیا گیا۔
پاکستان
میں ذوق قرآن کورس2182مقامات پر ہوا جس میں
تقریبا 44932 اسلامی بہنوں نے شرکت کی اور
پاکستان میں فہم قرآن کورس67مقامات پر ہوا جس
میں تقریبا752اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
2021میں پاکستان میں تقریبا کورسز
کے کل مقامات :3443
کورس کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:61123
کل کورس کی تعداد:5412
کورس کروانے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:89889
اسلامی
بہنوں کے مدرسۃا لمدینہ کے تحت مارچ
2019سےستمبر2021 تک ان کورسز کے ذریعے کثیر تعداد میں ایسی باصلاحیت اور فعال مدرسات
ملیں جن کے ذریعے تقریبا 2722سے زائد نئے مدرسۃالمدینہ بالغات کا اضافہ ہوا
ہے۔
معاون مفتشات تعارف
معاون مفتشات اسلامی بہنوں کے ذریعے اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ و کورسز کے درجات کی تفیش کروائی جاتی ہے اس کے ساتھ ساتھ اجیر اور غیر اجیر
اسلامی بہنوں کے ٹیسٹ بھی دلوائے جاتے ہیں ۔
معاون مفتشات کے ذریعے بھی شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ
المدینہ میں کافی بہتری آرہی ہے وہ اسطرح
کے کورسز کا کثیر تعداد میں ہونا تھا مگر کورس کرنے والی اسلامی بہنوں کے ٹیسٹ مکمل
نہیں ہوا کرتے تھے جس کی وجہ سے کافی آزمائش کا سامنا کرنا پڑتا تھا اُس وقت پورے پاکستان میں صرف 6معاون مفتشات کی ترکیب تھی
پھر ٹیسٹ مجلس بنات سے وقت لے کر ریجن سے
مفتشات بننے کے قابل اسلامی بہنوں کے نام
لیے گئے انکی تربیت کا سلسلہ رہا۔ یو ں کرتے کرتے الحمد للہ عزوجل اِس وقت پورے پاکستان میں تقریبا 36 معاون مفتشات تیار ہوچکی ہےان 36
اسلامی بہنوں میں 53 زون تقسیم کیے ہےاور6 ماہ کے ہدف پر ان شاء اللہ ہر زون میں
مفتشہ بنانے کی نیت ہے اورمجلس کے طے شدہ طریقہ کار کے مطابق کورسز کے ختم ہونے سے
پہلے 36معاون مفتشات میں اسلامی بہنوں کے درجات کی تقسیم کاری کر کے دیے گئے شیڈول کے
مطابق اور طے شدہ تاریخوں میں اتنے ہی دنوں میں ٹیسٹ مکمل کروانے
کی کوشش کی جاتی ہیں۔
اس
کے علاوہ معاون مفتشات کے ذریعے کمزور طالبات کی مدنی قاعدہ اور ناظرہ قرآن کی
دوبارہ تربیت و تیاری کروائی جاتی ہے
۔جس کے نتیجے میں کافی اسلامی بہنیں کامیاب بھی ہوتی ہیں، اور
تدریسی خدمات بھی انجام دینا شروع کردیتی
ہیں۔
معاون مفتشات کی 3ماہ کی اجمالی کارکردگی
معاون مفتشات نے اجیر /غیر اجیر مدرسات اور اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ وکورسز کی تفتیش کی تقریبا
:1069
ٹیسٹ میں( اجیر /غیر اجیر ) کامیاب ہونے والی مدرسات کی تعداد :411
ٹیسٹ میں (اجیر /غیر اجیر )مدرسات اور اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے ناظرہ ٹیسٹ کے درجات کی کارکردگی :1026
ٹیسٹ میں (اجیر /غیر اجیر)کامیاب ہونے والی مدرسات کی
تعداد: 345
کمزور طالبات کی مدنی قاعدہ اور ناظرہ قرآن کی انفرادی تربیت: 253
کمزور طالبات کی مدنی قاعدہ اور ناظرہ قرآن کی اجتماعی تربیت: 892