حیدرآباد
زون شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت سنتوں بھرےاجتماع کا انعقاد
10 اکتوبر 2021ء حیدرآباد کابینہ ڈویژن پریٹ
آباد میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت اہل ثروت خاتون کے گھر پر سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مبلغۂ دعوت اسلامی نے ’’محبت رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ
وسلم‘‘ کے
موضوع پر بیان کیااور اجتماع پاک میں شریک اسلامی بہنوں کوسنت ِرسول علیہ الصلوة وسلام پر
عمل کی اہمیت و فضیلت بتاتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنےاور تقسیم رسائل کرنےکی ترغیب دلائی ۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ کفن و دفن (اسلامی
بہنوں)
کے تحت 10 اکتوبر 2021ء کو لاڑکانہ کابینہ
ڈویژن باقرانی میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں
مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے غسل میت دینے
کی فضیلت بتاتےہوئے غسل میت کاطریقہ بیان کیااور اسلامی بہنوں کواپنے ڈویژن میں ہونےوالےکفن دفن تربیتی اجتماع
میں شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پرانہوں نے کفن
دفن اجتماع میں شرکت کرنے کی نیتیں پیش کیں۔
دعوتِ اسلامی کے تحت 10 اکتوبر2021ء حیدرآباد ریجن لاڑکانہ زون کی ڈویژن
باقرانی میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں زون تا علاقہ سطح کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
زون
نگران اسلامی بہن نے’’ نیکی کی دعوت کے فضائل‘‘ کےموضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کوعلاقوں میں دینی
کام بڑھانے کا ذہن دیااور حوالےسےنکات بتائےجس پر علاقائی نگران اسلامی بہنوں نے اپنے علاقوں میں دینی کام بڑھانے کی نیتیں پیش کی۔آخر میں تقسیم رسائل کا بھی سلسلہ رہا ۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت
12 اکتوبر2021ء بروز منگل ملتان زون ڈویژن حسن پروانہ اور کینٹ
کابینہ میں علاقائی دوروں کاسلسلہ ہوا جن میں پاکستان سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے دیگر ذمہ دار اسلامی
بہنوں کےہمراہ ملکر مختلف شخصیات خواتین کو نیکی کی دعوت
دی جن میں previous
MPA ، بوتیک
آنر، ڈسٹرکٹ پریزیڈنٹ، جنرل سیکرٹری موجود
ہےان سے ملاقاتیں کیں۔اس موقع پرانہیں دعوت اسلامی کےبارے
میں بتاتےہوئے مدنی مذاکرہ دیکھنےکاذہن
اور مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتب و رسائل تحفتاً دئیں ۔
دعوتِ
اسلامی کی جانب سے12 اکتوبر2021ء کوکراچی ریجن میں قائم دارالسنّہ للبنات میں فیضان آن لائن اکیڈمی کی اسلامی بہنوں کےدرمیان تربیتی اجتماع
کاانعقادہوا اس موقع پر صاحبزادئی عطار سَلَّمَھَا الْغَفَّار اور عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہنیں بھی موجود تھی۔ صاحبزادئی
عطار سَلَّمَھَا الْغَفَّار نے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی زیادہ بکنگ کرنے والی اسلامی بہنوں کےدرمیان شیلڈ تقسیم کیں اور فیضان آن لائن اکیڈمی کے اسٹاف کی بہتر کارکردگی پرانہیں تحائف دیئے جبکہ عالمی مجلسِ مشاورت نگران اسلامی بہن نے طالبات کو دینی ماحول سے قریب کرنے
سے متعلق اہداف دیئے۔
شعبہ
ڈونیشن بکس للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ
دنوں گلستان جوہر اورکراچی ایسٹ زون 1میں ماہانہ
مدنی مشوروں کاسلسلہ ہوا جن میں کابینہ تاڈویژن مشاورت تک کی ذمہ
دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
و ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشخصیات سے
رابطے مضبوط رکھنے، ڈونیشن بکس ہر ماہ پابندی سے کھلوانے، کارکردگی شیڈول پر عمل کرنےاور پابندی سے جمع کروانے کا ذہن دیانیز رسید بک بھی سمجھا ئی۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال (اسلامی
بہنوں )کے
زیر اہتمام گزشتہ دنوں گلستان جوہر کابینہ میں کابینہ سطح
کا ماہانہ مدنی مشورہ منعقد ہواجس میں
کابینہ مشاورت کی اسلامی بہن نےشرکت کی ۔
کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے’’سستی کے
نقصانات ‘‘ کے موضوع پر بیان کیااور اسلامی بہنوں کو دینی کام کی اہمیت بتاتےہوئےبر وقت کارکردگی کو بہتر بنانے کا ذہن
دیانیز ماہِ ربیع الاول میں منعقد
ہونےوالےمحافلِ نعت پر کلام کرتے
ہوئے اس کےلئےاہداف دیئے۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت گزشتہ دنوں لیاقت آباد حسین آباد کابینہ میں سہہ ماہی مدنی مشورہ منعقد ہواجس میں کابینہ تا علاقائی سطح تک
کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون
ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کومحافلِ نعت کے حوالےسے مدنی پھول دیئےاورشخصیات
اجتماعات منعقد کرنے،اداروں میں درس و
کورسز کروانےکےحوالےسےنکات بتائے نیزنیک اعمال کے رسائل اور ہفتہ وار رسائل شخصیات میں پڑھوا کر کارکردگی کی انٹری کرنےکا ذہن
دیا۔
دعوتِ
اسلامی کےشعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے زیر اہتمام 9 اکتوبر 2021 ء بروز ہفتہ کراچی
ایسٹ زون 2 حسین آباد کابینہ میں ماہانہ
مدنی مشورہ منعقد کیا گیاجس میں کابینہ
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے کابینہ مشاورت اسلامی بہنوں کو تقرری پوری کرنے
سےمتعلق اہداف دیئےاور مفتشات کے حوالے سے مدنی پھول دیئےنیز ٹیلی تھون کے
لئےکوششِ کرنے اور مدرسات کو کورسسز کے ذریعےٹیسٹ پاس کروانے کا ذہن دیا جس پر اسلامی
بہنوں نے جلد اہداف کو پورا کرنے کی نیتوں کا اظہار کیا۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ کفن دفن (اسلامی
بہنوں )کے
تحت 9 اکتوبر 2021 ء بروز ہفتہ کراچی ایسٹ
زون 2 حسین آباد کا بینہ میں ماہانہ مدنی
مشورہ منعقد ہواجس میں کابینہ مشاورت ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے شعبےکےدینی کام کرنےکے حوالے سے اسلامی بہنوں کو نکات بتائے نیزتقرری
مکمل کرنےکے حوالے سے اہداف دیئے اس کےعلاوہ مدنی مذاکرہ کارکردگی آن لائن جمع کرنےسے متعلق مدنی پھول دیئے اور ٹیلی تھون کے لئےکوششِ کرنے اور کفن دفن ٹیسٹ دینے کا
ذہن دیاجس پرذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 7 اور9اکتوبر 2021 ء کو گلستان جوہر کابینہ جوہر اسکوائر اور حسین آباد میں ماہانہ مدنی مشوروں کاسلسلہ ہواجن میں کابینہ تا علاقائی سطح کی
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
و زون نگران اسلامی بہنوں نے’’ سُستی
کے نقصانات ‘‘کے موضوع پر بیانات کرتے
ہوئےانہیں سستی کے اسباب اور اس سے بچنے کے طریقے بتائے۔ ربیع الاول کے نکات
سمجھاتے ہوئے اسلامی بہنوں کوشرعی پردے
کرنےکاذہن دیانیزمحافلِ نعت ، چراغاں اور
تقسیم رسائل کے اہداف پر کلام ہوا۔ اجتماعِ میلاد کے لئے دعوت دینے اور ساتھ ہی
بلڈنگ ذمہ دار بنانے کی ترغیب دلائی۔
٭اسی
طرح دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال (اسلامی بہنوں )کے زیر اہتمام
9 اکتوبر 2021 ء کراچی ایسٹ زون 2 حسین
آباد میں ماہانہ مدنی مشورہ منعقد ہواجس میں کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔اس موقع پر زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مذاکرہ کارکردگی پر کلام کرتےہوئے اسے مزید
بہتر بنانے کے طریقہ بتائے۔ ساتھ ساتھ ہی اصلاح اعمال اجتماعات میں مزید بہتری لانے کا
ذہن دیا اور تقرریاں مکمل کرنے کا ہدف دیا۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شب و روز کے زیر اہتمام 8
اکتوبر 2021 ء کو کراچی ریجن میں بذریعہ آن لائن ماہانہ مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں شعبہ شب و روز بن قاسم زون، کوئٹہ زون،ایسٹ زون 2،
ساؤتھ زون 2 اور صحرائے مدینہ زون مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کراچی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے’’ سستی کے نقصانات‘‘ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے سستی دور کرنے
کے طریقے بتائے۔ ماہنامہ فیضان مدینہ اور شب و روز ویب سائٹ پراپلوڈ ہونے والے
مضامین کی لکھاریوں میں اضافہ کرنے اور ان کی معلومات جمع کرنے کا ہدف دیا گیا۔
ساتھ ہی شب و روز کے مدنی مشورہ کا نظام مضبوط بنانے کی ترغیب دلائی اور اس کے طریقے
بتائے گئے۔ وقت پر نیوز مجلس کو پیش کرنے اور دینی نیوز درست انداز میں بنانے کا
بھی طریقہ بتایا ۔
٭اسی
طرح دعوت اسلامی کے شعبہ شب روز کے زیر اہتمام 9 اکتوبر 2021 ء ایسٹ زون 2 حسین آباد میں مدنی مشورہ ہواجس میں
کابینہ مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے کارکردگی فارم اور ویب سائٹ پر نیوز
چیک کرنے کا طریقہ سمجھایا نیز جس دن دینی کام ہو نیوز بھی اسی دن بڑھانے کی ترغیب
دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے کارکردگی شیڈول وقت پر دینے کی نیتیں کیں۔
Dawateislami