دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ
آن لائن کے تحت پچھلے دنوں فیصل آباد
زون کی برانچ فیضان عطار میں مدنی مشورہ
ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ و جامعۃ المدینہ آن لائن کے اساتذہ و ناظمین نے شرکت کی۔
رکن مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن نے شرکا
کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبے میں مزید بہتری کے متعلق نکات دئیے۔(رپورٹ،محمد فیضان عطاری، مجلس
مدرسۃ المدینہ آن لائن اوورسیز آفس ذمہ دار)
دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تحت 16اکتوبر2019ء کو ذمہ داران نے نگرانِ مجلس نے مدرسۃ المدینہ آن لائن فیضان عطار سرائے
عالمگیر جہلم کا وزٹ کیا اور وہاں پر ہونے والے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے
مزید بہتری کے لئے ذمہ داران کو مفید
مشورے دئیے۔(رپورٹ،محمد
فیضان عطاری، مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن اوورسیز آفس ذمہ دار)
دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ گجرات میں مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تحت ایک نئی برانچ کی تعمیرات جاری ہے۔16اکتوبر2019ء کو نگرانِ مجلس مدرسۃ
المدینہ آن لائن نے اراکنِ مجلس کے
ہمراہ گجرات میں ہونے والے تعمیراتی کا
موں کا جائزہ لیا اور جلد تعمیرات سے متعلق نکات دئیے۔(رپورٹ،محمد فیضان عطاری، مجلس
مدرسۃ المدینہ آن لائن اوورسیز آفس ذمہ دار)
دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ
آن لائن کے تحت پچھلے د نوں ذمہ داران نے نگران ِ مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے
ہمراہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ راولپنڈی میں قائم مدرسۃ المدینہ آن لائن کی
برانچ کا دورہ کیا اور وہاں پر مختلف
کاموں کا جائزہ لیا نیز مزید بہتری کے لئے نکات بھی فراہم کئے۔ (رپورٹ،محمد فیضان عطاری،
مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن اوورسیز آفس ذمہ دار)
دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ
المدینہ آن لائن کےتحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جی الیون اسلام آباد میں ذمّہ داران
کا مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکینِ مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن نےشرکت کی۔ نگران
مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن نے شر کا کی تربیت کی
اور مختلف مدنی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کے اہداف طے کئے۔(رپورٹ:محمد فیضان عطاری، مجلس مدرسۃ المدینہ آن
لائن)
دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃالمدینہ کورسزکےتحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے
والا 12روزہ معلم کورس اپنے اختتام کو پہنچا۔کورس کےآخری دن شعبہ مدنی بستہ کراچی
ریجن ذمہ دارنے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کےجملہ اخراجات
کوخودکفیل کرنےکاذہن دیتے ہوئے انفرادی کوشش کرنےکےطریقےسےمتعلق تربیت کی۔(رپورٹ، سید شفیق الرحمان عطاری،کراچی ریجن مدنی
بستہ وشعبہ خودکفالت مدرسةالمدینہ)
دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرستہ المدینہ آن لائن کے تحت10اکتوبر 2019ء بروز
جمعرات کو مدنی مرکز فیضانِ عطار سرائے عالمگیر جہلم میں قائم مدرسۃ المدینہ آن
لائن کی نئی برانچ کارکن شوریٰ مولانا اسد عطاری مدنی اور نگران مجلس مدرستہ المدینہ آن لائن
نے وزٹ کیا اور کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے مزید ترقی کے لئے دعائیں بھی کیں۔ (رپورٹ محمد فیضان عطاری، مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن اوورسیز آفس ذمہ دار۔)
10 اکتوبر 2019ء کو مدرستہ المدینہ آن لائن کی برانچ
فیضان سخی سلطان حیدرآباد میں شفٹ سطح کا مدنی مشورہ اور گیارہویں شریف کا اہتمام
کیا گیا جس میں مدرسۃ المدینہ و جامعۃ المدینہ آن لائن کے اساتذہ و ناظمین سمیت عطاری
شفٹ کے مدرسین نے شرکت کی۔ رکن مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن نے حسنِ اخلاق کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی تربیت کرتے ہوئے شعبے میں مزید بہتری کے
متعلق نکات دئیے۔ (رپورٹ محمد فیضان عطاری، مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن اوورسیز آفس ذمہ دار۔)
10اکتوبر 2019ء بروز جمعرات کو مدنی مرکز فیضان مدینہ گوجرانوالہ
میں مدرستہ المدینہ آن لائن کی نئی برانچ کا افتتاح کیا گیا جس میں مدرسۃ المدینہ و جامعۃ المدینہ آن لائن کے
ذمہ داران اور شخصیات نے شرکت کی۔ اجتماعِ پاک میں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکاکی تربیت کی۔ (رپورٹ محمد فیضان عطاری، مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن اوورسیز آفس ذمہ دار۔)
دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرستہ المدینہ
آن لائن کے تحت پچھلے دنوں اچھرہ لطیف پلازہ فیروز پور روڈ لاہور میں مدرستہ المدینہ
آن لائن کی نئی برانچ کاافتتاح کیا گیا۔
خوشی کے اس موقع پر سنّتوں بھرے اجتما ع کا سلسلہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ و جامعۃ
المدینہ آن لائن کے اساتذہ و ناظمین نے شرکت کی۔ اجتماعِ پاک میں رکن شوریٰ حاجی یعفور
رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی تربیت کی۔ (رپورٹ محمد فیضان عطاری، مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن اوورسیز آفس ذمہ دار۔)
دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرستہ المدینہ کورسز کے تحت مجلس دارالسنہ سے لیاقت
آباد بانٹوانگر کی5 مساجد اور اسکے اطراف میں علاقائی
دورے اور تعطیل اعتکاف کا سلسلہ ہواجس میں 12 روزہ معلم کورس کے طلبہ کرام نے شرکت
کی۔ کورس کے اسلامی بھائیوں نےمقامی عاشقانِ رسول پر انفرادی کوشش کرکے انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے
ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کا
ذہن دیا۔(رپورٹ،
قاری محمد تسلیم عطاری،کراچی)
دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز
فیضان مدینہ کراچی میں مجلس مدرستہ المدینہ کورسز کے تحت12 روزہ معلم کورس کا
سلسلہ ہوا۔ دورانِ کورس نگرانِ کراچی ریجن
مدارس المدینہ نے تربیتی بیان کیا اور
شرکا کو مدرس کے پڑھانے میں خامیوں اور کمزوریوں کی نشاندہی اور ان میں کس طرح
بہتری لائی جا سکتی ہے؟ اس پر نکات دئیے۔(رپورٹ، قاری محمد تسلیم عطاری،کراچی)
Dawateislami