مفتی شیخ
محمد بن علی المرعی کے انتقال پر ان کے لواحقین کے نام امیر اہل
سنت کا تعزیتی پیغام

یَمن کے
بہت بڑے عالم مفتی شیخ محمد بن علی المرعی رحمہ اللہ (رئیس جامعہ دار العلوم الشرعیہ،یمن) شبِ عید
الفطر1441ھ کو انتقال فرماگئے۔ امیر اہلِ
سنّت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے شیخ
صاحب کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور ان کےلواحقین سے تعزیت کی۔ آپ دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رئیس جامعہ دار العلوم الشرعیہ کے لئے
مغفرت اور بلندیِ درجات کے لئے دعائیں کیں۔

یَمن کے
مشہور مذہبی اسکالر شیخ حبیب عمر کے بڑے بھائی جان
روحانی و سماجی شخصیت مفتی شیخ سید علی المشہور حسینی حفظہ
اللہ 3شوال
المکرم1441ھ کو تقریباً80 سال کی عمر میں انتقال کرگئے اور شیخ حبیب عمر حفظہ اللہ کی زوجہ محترمہ کے والد محترم شیخ حبیب احمد بن حسین عیدروس بھی رحلت فرماگئے۔ امیر اہلِ سنّت علامہ محمد الیاس
عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مرحومین کے انتقال پر اظہار افسوس کیا
اور ان کےلواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے صبر و ہمت سے کام لینے کی تلقین فرمائی۔ آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے دونوں مرحومین
کے لئے مغفرت اور بلندیِ درجات کے لئے دعائیں کیں۔

لاہور کے
علاقے گرین ٹاؤن فیز میں دعوت اسلامی کے ایک پرانے اسلامی بھائی محمد انور عطاری فجر کی نماز کی ادائیگی کے
دوران انتقال کرگئے جنہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا۔مرحوم امیر اہل سنت
دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے عقیدت رکھتے تھے اور ان کے مرید بھی تھے جبکہ
باقاعدگی سے صدائے مدینہ بھی لگاتے تھے۔ امیر اہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطار
قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مرحوم کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور
ان کےلواحقین سے تعزیت کی ۔ آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےمرحوم کے لئے
مغفرت اور بلندیِ درجات کے لئے دعائیں کیں۔
مولانا غلام
محمد سیالوی کے انتقال پر ان کے لواحقین کے نام امیر اہلِ سنت کا تعزیتی پیغام

معروف عالم دین ،چیئر مین پنجاب قراٰن بورڈ، چیئر مین شعبہ
امتحانات تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان ،رکن اسلامی نظریاتی کونسل اور مہتمم شمس
العلوم جامعہ رضویہ کر اچی مولانا ابو الظفر غلام محمد سیالوی رحمۃ اللہ علیہ 6شوال المکرم1441ھ کو تقریباً68 سال کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئے۔امیر اہلِ
سنّت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مرحوم کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور
ان کےلواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے صبر و ہمت سے کام لینے کی تلقین فرمائی۔ آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےمرحوم کے
لئے مغفرت اور بلندیِ درجات کے لئے دعائیں کیں۔

ٹھٹھہ شریف کابینہ کےنگران حافظ
محمد عابد عطاری پچھلے دنوں ہائی بَلڈ پریشر اور شوگر کے سبب انتقال کرگئے۔امیر اہلِ سنّت
علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مرحوم کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور
ان کےلواحقین سے تعزیت کی ۔ آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےمرحوم کے لئے
مغفرت اور بلندیِ درجات کے لئے دعائیں کیں۔

31مئی 2020ء بروز اتوار مدنی چینل پر سلسلہ
”دلوں کی راحت“براہ راست نشر کیا گیا۔ اس پروگرام میں امیر اہل سنت علامہ محمد
الیاس عطار قادری دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ، نگرانِ
شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری اور رکنِ شوریٰ ومولانا عبدالحبیب عطاری نے شرکت کی۔
دوران
سلسلہ مدنی پھول ارشاد فرماتے ہوئے امیر اہل سنت کا کہنا تھا کہ بچوں کی تربیت کے لئے کِڈز مدنی چینل بھی ایک
بہترین ذریعہ ہےجس میں بچوں کو خاکوں (اسلامک
اینی مینیٹڈ ویڈیوز) کے ذریعے سنت رسول صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم، اچھے آداب اور دینی تربیت کی جاتی ہے۔ امیر
اہل سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
عاشقان رسول کو اپنے گھروں میں بچوں کو کڈز مدنی چینل دکھانے اور اس میں مزید
بہتری کے لئے تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔
عاشقان رسول نے بذریعہ کال ”دلوں کی راحت“ سلسلےکو خوب سراہااور اپنے سوالات کئے جن
کے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جوابات ارشاد فرما ئے۔
30مئی کی شب عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مذاکرے کا سلسلہ

ہر ہفتے کی طرح 30 مئی 2020 ءکی شب عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی
مذاکرے کا سلسلہ ہوا جس میں عالمی مذہبی اسکالر امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس
عطار قادری دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
عاشقان رسول کی جانب سے کئے گئے سوالات کے حکمت بھرے جوابات دیئے۔
اس مدنی
مذاکرے میں دنیا بھر کے عاشقان رسول نے مدنی چینل اور سوشل میڈیا کے ذریعے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
مدنی مذاکرے کے چند مدنی پھول ملاحظہ کیجئے:
سوال: اللّٰہ پاک سے حُسنِ ظن یعنی
اچھا گُمان رکھنا چاہئے،کیا اس کے بارے میں کوئی حدیثِ قُدسی( یعنی فرمانِ الٰہی )ہے ؟
جواب:حدیثِ قُدسی میں ہے کہ اللّٰہ پاک نے اِرشادفرمایا :أَنَا عِنْدَ ظَنِّ عَبْدِيْ بِیْ
یعنی میں اپنے بندے کے گُمان کے قریب ہوں جو وہ میرے بارے میں رکھتا ہے،یعنی
میرا بندہ میری نسبت جو گُمان و خیال رکھتا ہے
مَیں اس کے لئے ویسا ہی ہوں اور اس کے ساتھ ویسا ہی مُعاملہ کرتاہوں جس کی وہ مجھ
سے اُمیدرکھتا ہے، اگر وہ مجھ سے مُعافی کی اُمید رکھتا ہے تو اس کو مُعافی
دیتا ہوں۔
سوال: ماہِ رمَضان کے فرض روزوں کے بعد نفل روزے
رکھنے کاکیا فائدہ ہے؟
جواب:ماہِ رمَضان کے بعد نفل روزوں کی عادتبنا
نا اچھی علامت ہے، کیونکہ دوسری نیکی پہلی نیکی کے قبول ہونے کی علامت اورپہلی نیکی کے بعد بُرائی ہونا
اس نیکی کے رَد ہونے کی عِلامت ہے ۔
سوال:اعلیٰ حضرت امام احمدرضا خان رحمۃ اللہ علیہ کایوم پیدائش کیا ہے؟
جواب: 10شوال المکرم 1272ھ ۔
سوال:ایک دن چھوڑکرروزہ رکھنا(یعنی ایک دن روزہ رکھنا اورایک دن روزہ نہ
رکھنا) کیساہے؟
جواب:افضل ہے ،اسے’’صوم ِداؤدی‘‘کہتے
ہیں،اللّٰہ پاک کے پیارے نبی حضرت داؤدعلیہ السلام اس طرح روزہ رکھتے تھے ۔
سوال:مُطالَعہ کرنے کے دوران توجہ بَٹ جاتی ہوتو
کوئی ایساطریقہ ارشاد فرمائیں کہ تمام توجہ مُطالَعہ کی جانب رہے؟
جواب:کوشش کرتے رہیں گے ،اِنْ
شَآءَاللہمنزل مل جائےگی ۔ مَنْ جَدَّوَجَدَیعنی جس نے کوشش کی اُس نے
کامیابی پائی ۔
سوال:فصلوں پراگرٹِڈی دل کا حملہ ہوتو کوئی
رُوحانی عمل بتائیں تاکہ فصلیں بچ
جائیں ؟
جواب: اللّٰہ پاک کا نام ’’یاحلیم‘‘ایک کاغذپر ایسی سیاہی(Ink) کے ساتھ لکھ کر کسی پانی کے برتن میں ڈال دیں
جو حل ہوسکتی ہو، اب وہ پانی اسپرے والی
بوتل میں ڈال کرپودوں یا فصلوں کے اوپر چھڑک لیں،اِنْ
شَآءَاللہفصلیں ٹِڈی دل کے
حملے سے محفوظ رہیں گی۔
سوال:اَعراف کیا ہے اوراس کی حقیقت کیا ہے؟
جواب:ایک قول کے مطابق جنت اوردوزخ کے درمیان جوجگہ ہےوہ’’اَعراف‘‘ہے،
اس میں مسلمان جنّات رہیں گےاورجنّت میں آتے جاتے رہیں گے۔
سوال:اِس ہفتے کارِسالہ’’گناہوں سے پاک صاف‘‘پڑھنے یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
کیا دُعا دی ؟
جواب:یا رَبَّ المُصطفےٰ ! جو کوئی رسالہ’’گناہوں
سے پاک صاف‘‘کے 14 صفحات پڑھ یا سُن لے،اُس کو گناہوں سے پاک صاف کر کےبے
حساب جنت الفردوس میں داخلہ عطا فرما۔اٰمِیْن
بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنصلَّی اللہ
علیہ واٰلہٖ وسلَّم

عاشقان رسول کے لئے خوشی کی خبر آگئی،آج رات
10:30 بجے مدنی چینل کا مقبول عام سلسلہ ”دلوں کی راحت“ براہ راست نشر کیا جائیگا جس
میں شیخ طریقت امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ناظرین کو اپنے قیمتی مدنی پھول ارشاد فرمائیں
گےاور عاشقان رسول کی جانب سے کئے گئے سوالات کے جوابات دینگے۔ عاشقان رسول آج رات
بذریعہ مدنی چینل اس سلسلے میں ضرور بالضرور شرکت کریں۔
کراچی طیارہ حادثہ، امیرِ اہل
سنت مولانا الیاس عطار قادری اور نگرانِ شوریٰ کا دعائیہ پیغام

22مئی بروز
جمعۃالمبارک کو لاہور سے کراچی آنے والا P.I.A کا
طیارہ A-320کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب ماڈل کالونی
میں گِر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 97 افراد جان کی بازی ہار گئےاور تقریباً
16 گھر اور متعدد گاڑیاں جل کر خاکستر
ہوگئیں۔ اس موقع پر دیگر فلاحی اداروں کے ساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی ویلفیئر کی امدادی
سرگرمیاں بھی قابلِ ذکر ہیں کارکنان نے جائے وقوعہ، جناح اور سول اسپتال میں پہنچ
کر متاثرین کی خیر خواہی کی ۔
اس افسوس ناک حادثے کی اطلاع ملنے پر عالمی اسکالر بانیِ دعوتِ اسلامی علامہ محمد
الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے اپنا دعائیہ ویڈیو پیغام جاری فرمایا جس میں آپ کا کہنا تھا کہ یا
رب المصطفےٰ جل جلالہ و صلیٰ اللہ علیہ وسلم 1441سن ہجری کے رمضان المبارک کے اٹھائیسویں
روزے جمعۃ الوداع کے دن کراچی میں جو لاہور سے آنے والا ہوائی جہاز گر کر تباہ ہوا
اس میں جتنے مسلمان فوت ہوئے ان سب کو بے حساب مغفرت سے مشرف فرما، الٰہ العالمین!
ان سب کی خطاؤں کو معاف فرما، چھوٹے بڑے
سارے ہی گناہ معاف کردے، مولیِٰ کریم! جہنم سے آزادی کا عشرہ ہے ان سب کو جہنم سے
آزادی نصیب فرما ، الٰہ العالمین! ان کے اگر کوئی زخمی زندہ بچ گئے ہیں یا مکانات
پر طیارہ گرنے کے سبب سے جو زخمی ہوئے ان سب کو رُو با صحت فرما، ان کے نقصانات کا
نعم البدل عطا فرما، الٰہ العالمین!
سب پر رحمت کی نظر فرما، فضل و کرم فرما
اور ان کے سوگواروں کو صبرِ جمیل اور صبر
جمیل پر اجرِ جزیل مرحمت فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم۔
مزید کہا کہ میں
طیارہ حادثے میں فوت ہوجانے والوں کے
عزیزوں اور سوگواروں سے تعزیت کرتا ہوں
اور صبر کی تلقین کرتا ہوں یاد رکھیئے شور
شرابہ کرنے اور غُل مچانے سے جانے والے کو پلٹ کر نہیں آنا ہے۔
امیراہلسنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنے
ہوائی سفر کے معمولات بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ میں جب بھی طیارے میں جاتا ہوں تو احتیاطی توبہ کرتا ہوں ، اگر کوئی کفر نکل گیا ہو تو ان کفریات سے توبہ
کرتا ہوں ، کلمہ پڑھتا ہوں ، سارے گناہوں سے توبہ کرتا ہوں اور طیارہ گرنے سے
محفوظ رہنے کی دعا بھی پڑھتا ہوں ۔
طیارہ حادثے کی اطلاع ملنے پر مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمدعمران
عطاری نے بھی جاں بحق ہونے والوں کے سوگواروں سے تعزیت کرتے ہوئے مرحومین کے لئے
دعائے مغفرت کی اور موت کی یاد اور آخرت
کی تیاری کرنے کا ذہن دیا۔
آج رات 8:00 مفتی محمد قاسم عطاری مدنی چینل پرسنتوں
بھرا بیان فرمائیں گے

آج رات مدنی مذاکرے سے قبل 8:00 بجے شیخ
الحدیث والتفسیر مفتی محمد قاسم عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی”نیکی کی دعوت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان
فرمائیں گے۔ یہ پروگرام براہ راست مدنی
چینل پر نشر کیا جائیگا ۔
بعد ازاں مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوگا جس میں امیر
اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ عاشقانِ رسول کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات ارشاد فرمائیں گے۔

امیرِ اہلِ سنت حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہر ہفتے کسی ایک
رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور مطالعہ کرنے والوں کو اپنی دعا وں
سے بھی نوازتے ہیں۔
اس ہفتے کا رسالہ "گناہوں سے
پاک صاف"ہے۔
رسالے کا مطالعہ کرنے یا سننے والوں کو امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنی
دعا سے بھی نوازا ہے۔ دعائے عطار کے حقدار بننے کے لئے اس رسالے کا ضرور مطالعہ کیجئے۔
دعائے عطار
یا رب المصطفےٰ ! جو کوئی رسالہ
"گناہوں سے پاک صاف" کے 14 صفحات پڑھ یا سن لے اس کو گناہوں سے پاک صاف
کر کےبے حساب جنت الفردوس میں داخلہ عطا فرما ۔ اٰمین ۔
یہ رسالہ دعوتِ
اسلامی کی ویب سائٹ سے بالکل مفت ڈاون لوڈ کیجئے
رسالہ آڈیو
میں سننے کے لئے کلک کریں
جانشین عطار اور حاجی امین عطاری کی حاجی اطہر عطاری سے ان کی والدہ کے انتقال
پر تعزیت

22مئی
2020ءبروز جمعۃالمبارک دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی اطہر عطاری
کی والدہ کا انتقال ہوگیا تھا۔ 24مئی 2020ء بروز اتوار جانشینِ امیر اہل سنت حاجی عبید رضا عطاری اور
رکن شوریٰ حاجی امین عطاری نے نواب شاہ میں ان کی رہائش گاہ پہنچ کر حاجی اطہر
عطاری و دیگر سوگواروں سے تعزیت کی اور مرحومہ کے لئے فاتحہ خوانی و دعائے مغفرت
کی۔