قاری عطاء المصطفیٰ چشتی رحمۃ اللہ علیہ 25 شوال المکرم 1441ھ کو چتور گڑھ راجستھان ہند میں رضائے الہی سے انتقال کرگئے۔انتقال کی خبر ملنے پر امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مولانا عبد المصطفیٰ چشتی صاحب (قاضی شہر چتور گڑھ راجستھان) ، احمد نوررضوی، صدام حسین عمادی سے تعزیت کی اور صبر کی تلقین کرتے ہوئے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت فرمائی۔امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ایصال ثواب کے لئے تفسیر قرطبی سے مدنی پھول پیش کئے اور سوگواروں سے اپنے چاہنے والوں کو دعوت اسلامی کے مدنی کام کرنے کی تلقین کرنے کی درخواست کی۔