دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال  للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون 1 گلشن اقبال کابینہ کی ڈویژن بہادر آباد میں دو مقامات پر اصلاح اعمال اجتماعات منعقد ہوئے جن میں 45 اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

علاقہ مشاورت اور ذیلی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ’’قراٰن پاک کی اہمیت و فضیلت‘‘ کےموضوع پر بیانات کئے اور رسالہ نیک اعمال میں موجود سولات سمجھاتےہوئےمدنی مذاکرہ دیکھنےاورہفتہ وارسنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنےکاذہن دیانیزروزانہ اپنےاعمال کاجائزہ لینےکی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے نیک اعمال کے رسالے پر عمل کرنے اور روزانہ اپنےاعمال کاجائزہ لینے کی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کا شعبہ اِصلاحِ اعمال  للبنات کے تحت کراچی ساؤتھ زون 2 بلدیہ ٹاؤن کابینہ کی ڈویژن مہاجر کیمپ کی جون 2021 ءکی ماہانہ کارکردگی درج ذیل ہے:

تقسیم کئےگئےنیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 388

وصول ہونے والےنیک اعمال رسائل کی تعداد: 525

اس ماہ 14،15 روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :6

اس ماہ 7،8 روزے رکھنے والی اسلامی بہنیں :88

اس ماہ 4،5 روزے رکھنے والی اسلامی بہنیں :99

رسالہ خاموش شہزادہ پڑھنے/ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 32

یومِ قفلِ مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 17

ایامِ قفلِ مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 5

اصلاح اعمال اجتماعات کی تعداد: 4

اصلاح اعمال اجتماع میں شرکت کرنےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد:43


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اِصلاحِ اعمال للبنات کے تحت کراچی ساؤتھ زون 2 بلدیہ ٹاؤن کابینہ کی ڈویژن نیو سعید آباد کی جون 2021 ءکی ماہانہ کارکردگی ملاحظہ ہوں:

تقسیم کئےگئےنیک اعمال کے رسائل: 123

وصول ہونے والےنیک اعمال رسائل: 127

اس ماہ میں 4،5 روزے رکھنے والی اسلامی بہنیں : 10

رسالہ نیک اعمال پر عمل کر کے مدنی بیٹیاں بننے والی اسلامی بہنیں : 7

اصلاح اعمال اجتماع میں شرکت کرنےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد:18


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات  کے تحت گزشتہ دنوں کوئٹہ زون قلا ت کابینہ میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں کم وبیش 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو غسل و کفن دینے کا شرعی طریقہ سکھایااورمستعمل پانی کےبارے میں بتاتےہوئےپانی کےاسراف سےبچنے کاذہن دیا نیزہفتہ وارسنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنےاوردینی کاموں میں حصہ لینےکی دعوت بھی دی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھے تاثرات کا اظہار کیا ۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام   گزشتہ دنوں یوکے لندن ریجن کی ڈویژن والتھم سٹو میں بذ ریعہ انٹرنیٹ ماہانہ ڈویژن دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں 23 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور دینی حلقے میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو چند فقہی مسائل سکھائے نیزنیکی کی دعوت عام کرنے، دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ گرلزکے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  یوکے برمنگھم ریجن میں بذ ریعہ انٹرنیٹ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات پیش کئے نیز کارکردگی جدول وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیا نیز ماہنامہ فیضان ِمدینہ کی بکنگ کروانے اور اس کے لئے بُکَرز اسلامی بہنوں کو منتخب کرنے کا بھی ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت  جولائی2021ء کے چوتھے ہفتے یوکے میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:

تقریباً374اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

تقریباً 446اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

تقریباً 522اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔

تقریباً 1ہزار354 اسلامی بہنوں نے 313 درودپاک روزانہ پڑھے۔

تقریباً 1ہزار252 اسلامی بہنوں نے 1200 درودپاک روزانہ پڑھے۔

تقریباً 479 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں یوکےکے شہر نارتھ برمنگھم (North Birmingham )میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ ہفتےیوکےلندن ریجن کے مختلف مقامات پر بذ ریعہ انٹرنیٹ  ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش 433اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے”جانوروں پر ظلم کرنا حرام ہے“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت  جولائی2021ء کے تیسرے ہفتے یوکے میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:

کم بیش400اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

کم بیش 363اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

کم بیش 533اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔

کم بیش 1ہزار448 اسلامی بہنوں نے 313 درودپاک روزانہ پڑھے۔

کم بیش 813 اسلامی بہنوں نے 1200 درودپاک روزانہ پڑھے۔

کم بیش 366 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے  زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کے شہر آئلفورڈ(Ilford)میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اورتربیتی اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کوغسل میت دینےکفن پہنانے اور مستعمل پانی کے بارے میں معلومات فراہم کیں نیز میت کے عیبوں کو چھپانے اور اچھائیاں بیان کرنے کی فضیلت بھی بیان کی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کے شہر آئلفورڈ(Ilford)میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے بذ ریعہ انٹرنیٹ سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال سے متعلق تفصیلات بریف کرتے ہوئے نیک اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔