دعوت
اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ رہائشی نگران فلک شیر عطاری نے28 جولائی 2021ء کو مدنی
مرکز فیضان مدینہ495 چک بورے والا میں مدرسۃ المدینہ رہائشی کا دورہ کیا جہاں
انہوں نے بچوں کے درمیان دینی حلقہ لگایا۔
فلک
شیر عطاری نے تعلیمی و اخلاقی حوالے سے شرکا کی تربیت کی۔ بعد ازاں نگران شعبہ
مدرسۃ المدینہ رہائشی فلک شیر عطاری نے ناظمین اور مدرسین کا مدنی مشورہ بھی لیا۔ (رپورٹ:
فلک شیرعطاری، نگران شعبہ مدرسۃ المدینہ رہائشی)
پچھلے
دنوں مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد میں ذمہ داران کی رہنمائی کا سلسلہ ہوا جس
میں اسلام آباد کے اراکین ریجن اور نگران زون نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری نے ذمہ داران کی اخلاقی اور تنظیمی
تربیت فرمائی اور مختلف دینی کاموں کے حوالے سے اہداف دیئے۔ اس موقع پر اراکین
شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری اور حاجی محمد اسد عطاری مدنی بھی موجود تھے۔ (رپورٹ:
محمد شعیب عطاری، معاون رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری)
دعوت
اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت 27 جولائی 2021ء کو شیخوپورہ روڈ پر قائم
مدنی مرکز فیضان مدینہ گوجرانوالہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکین زون، اراکین
کابینہ اور محافظین اوراق مقدسہ نے شرکت کی۔
رکن
زون محمد آفتاب عطاری اور رکن ریجن محمدرضا عطاری نے ”نرمی کے پھل“ کے
موضوع پر شرکا کی تربیت کی اور پچھلے ماہ کی کارکردگی کاجائزہ لیا اور اہداف طے
کرتے ہوئے اوراق مقدسہ کے تحفظ کے بارے
میں مدنی پھول بیان کئے۔ (رپورٹ: محمد دلشاد عطاری، گوجرانوالہ زون کارکرگی
ذمہ دار)
دعوت
اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے زیر اہتمام 27 جولائی 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ
فتح پورمیں دہرائی اجتماع ہوا جس میں لیہ زون بستہ ذمہ داران نے شرکت کی۔
نگران
شعبہ روحانی علاج محمد انور عطاری نے تعویذات لکھنے کے متعلق ضروری احتیاطیں بیان
کیں اور دہرائی کروائی۔ نگران شعبہ نے شرکا کو امت کی غمخواری کرنے کا جذبہ دلایا
اور 12 دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: سمیر
علی عطاری، آفس ذمہ دار شعبہ روحانی علاج)
دعوت
اسلامی کے شعبہ حج و عمرہ کے زیر اہتمام26 جولائی 2021ء کو لیہ میں یادِ مدینہ
اجتماع ہوا جس میں نگران زون، شعبے کے زون ذمہ داران اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت
کی۔
نگران
شعبہ حج و عمرہ قاری شوکت عطاری نے ”فضائل مدینہ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضریِ مدینہ کے آداب بتائے۔
(رپورٹ:
عبدالرزاق عطاری، رکن زون شعبہ حج و عمرہ)
سابق
ایڈیشنل کمشنررہونیو لاہور ڈویژن راؤ ریاض اعجاز خان کی فیضان مدینہ اوکاڑہ آمد
ہوئی جہاں انہوں نےمختلف ڈیپارٹمنٹ کا دروہ کیا۔
راؤ
ریاض اعجاز خان نے رکن شوریٰ حاجی رفیع عطاری سے ملاقات کی ۔ رکن شوریٰ نے انہیں
نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے متعلق اپڈیٹ فراہم
کرتے ہوئے یکم اگست 2021ء سے ملک بھر میں شروع ہونے والی شجر کاری مہم کے بارے میں
بتایا اور اس میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
اوکاڑہ میں شعبہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کے ذمہ
داران کا مدنی مشورہ
دعوت
اسلامی کے فلاحی شعبے فیضان گلوبل ریلیف
فاؤنڈیشن کے تحت 26 جولائی 2021ء کو مدنی
مرکز فیضان مدینہ اوکاڑہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران شعبہ FGRFشجاعت
علی عطاری اور اوکاڑہ کابینہ کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی رفیع عطاری نے یکم اگست 2021ء سے ملک بھر میں شروع ہونے
والی شجر کاری مہم کا جائزہ لیانیزپودے لگانے کے حوالے سے روٹس اور انتظامات کا
جائزہ لیتے ہوئے کلام کیا۔
دعوت اسلامی کے فنانس ڈیپارٹمنٹ للبنات کے تحت گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن میں بذریعہ کال مدنی مشورےکاانعقادہواجس
میں اراکین زون اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
رکن ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نےماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے، اپ ڈیٹ
کارکردگی فارم سمجھائےنیزکارکردگی شیڈول وقت پر جمع کروانے کاذہن دیا اور زیادہ سے
زیادہ ای -رسید اوپن کروانے، ٹیسٹوں کی ترکیب مضبوط بنانے کی ترغیب دلائی ۔مزید
اسلامی بہنوں کو شعبہ کے کام کو مضبوط بنانے، تقرریاں مکمل کرنے کاہدف دیاجس پر
اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کے تحت 26 جولائی 2021ء کو فنانس ڈیپارٹمنٹ کا مدنی
مشورہ ہوا جس میں متعلقہ شعبے کے اہم ذمہ داران اور ریجن ہیڈآف فنانس عدیل گوندل
نے شرکت کی۔
نگران
شعبہ مولانا ظفر بشیر عطاری مدنی نے ”حضرت سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے فضائل اور رزق حلال“ کے
موضوع پربیان کیا اور شعبے کو مزید ترقی کی طرف گامزن کرنے کے لئے خوب دل لگاکر
محنت کرنے کا ذہن دیا۔
آخر
میں ریجن ہیڈ آف فنانس عدیل گوندل اور پاکستان کوآرڈینیٹر حافظ دلاور عطاری نے شرکا کی تربیت فرمائی۔ (رپورٹ: محمد
امیر حمزہ عطاری ، پروجیکٹ مینیجر آئی ٹی
ڈپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان)
دعوتِ اسلامی کے فنانس ڈیپارٹمنٹ للبنات
کےتحت گزشتہ دنوں ملتان زون میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں جامعۃالمدینہ منظور آبادکی دورہ حدیث کی طالبات نےشرکت کی ۔
پاکستان سطح کی فنانس ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ دار اسلامی
بہن نےترغیبی بیان کیااورطالبات کو نیکی
کی دعوت کے فضائل سے آگاہ کرتےہوئے اچھی صحبت اختیار کرنے اور دینی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی ۔ مزید
ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےاور
دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیاجبکہ دعوت اسلامی میں استقامت پانے کے لئے تنظیمی ذمہ داری لینے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی
بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلز کے
زیرِاہتمام گزشتہ دنوں کراچی ریجن بہادرآباد آفس میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ناظماتِ اعلیٰ نےشرکت کی۔
عالمی
مجلس مشاورت کی رکن اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کوشعبے میں بہتری لانےکےحوالےسے تربیت کرتےہوئےمدنی
پھول بتائےاوراہداف دیئےنیزدعوتِ اسلامی کےدینی کاموں میں حصہ لینےاورمدنی مذاکرہ
دیکھنےکاذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں میانوالی کابینہ
کی ڈویژن پِپلاں میں محفل نعت اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ نگران اور عوام
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران
اسلامی بہنوں نے اجتماع
ذکر ونعت بسلسلہ چہلم میں’’دعا کی اہمیت اور قبولیت ‘‘کے موضوع پر بیان
کیانیزدعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتےہوئےدینی کاموں حصہ لینے،ہفتہ وارسنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنےکاذہن دیااور گھر کی خواتین سے تعزیت کی۔
آخر میں ایک ٹیچر پر انفرادی کوشش کرتے ہوئےانہیں
ذیلی حلقے کے دینی کاموں میں حصہ لینےکی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے
اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا اور بھر پور تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی۔