دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن  للبنات کے تحت گزشتہ دنوں قائد آباد کابینہ کےجامعۃالمدینہ گرلز میں تین دن پر مشتمل کورس بنام ’’کفن دفن تربیتی اجتماع ‘‘ کاانعقاد ہوا جس میں درجہ اولیٰ تا ثالثہ کی طالبات ،ناظمہ اور معلمات نے شرکت کی ۔

رکن کابینہ ذمہ داراسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو غسل میت دینے،کفن کاٹنےاورپہنانےکاطریقہ بتایا نیز ’’ کتاب تجہیز و تکفین‘‘ سے طالبات کو ٹیسٹ دینے اور شعبے کےتحت ہونےوالےدینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر طالبات نے نہ صرف نیت پیش کی بلکہ ٹیسٹ کے لئےنام بھی لکھوائے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کے تحت گزشتہ دنوں واہ کینٹ زون کے واہ کینٹ  بستے پر تربیتی سیشن کا انعقاد ہواجس میں واہ کینٹ کابینہ کی بستہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے بستے کی کارکردگی کاجائزہ لیااوراسلامی بہنوں کو شعبے کے اَپڈیٹ مدنی پھول سمجھائے نیز ماہانہ کارکردگی اور مدنی بہار کارکردگی وقت پر جمع کروانےکاذہن دیا ۔مزید نگران اسلامی بہنوں کے ساتھ رابطہ مضبوط رکھنے کا ذہن دیاجس پراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کے تحت گزشتہ دنوں   پنڈی اسلام آباد زون کی پیپلز کالونی کے علاقے ویسٹریج 3 میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں پیپلز کالونی کے بستے کی بستہ ذمہ دار اسلامی بہنوں، ویسٹریج 3 کی علاقہ نگران اور دیگر شعبہ جات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پنڈی اسلام آباد زون سطح کی شعبہ روحانی علاج ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو شعبہ روحانی علاج کے تنظیمی ترکیب کے مدنی پھولوں سے آگاہ کیااور نئے بستوں پرجاکر تربیت کے لئے ترغیب دلائی نیز دیگر دینی کاموں کے ساتھ ساتھ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ اور اجتماع پاک میں شرکت کرنے کا ذہن دیاجس پرہاتھوں ہاتھ 6 اسلامی بہنوں نے شعبہ روحانی علاج کی تربیت لینے کی نیت کی اور کوائف بھی جمع کروائےمزید اسلامی بہنوں نے بھی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں اسلام آباد ریجن کے زون مظفر آباد مقام جلال آبا د میں  مدنی مشورہ ہوا جس میں نیلم، جہلم ،وہلی کی ذمہ دار سمیت دارالسنہ میں ہونے والے 12 دن کے کورس کی طالبات نےشرکت کی ۔

عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں کوکرنےکےحوالےسےنکات بتائےاوردینی کاموں میں بہتری لانے کی ترغیب دلائی نیزہفتہ وارسنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنےکا ذہن دیا ۔ آخر میں تحائف بھی تقسیم کئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال  للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون1 نیا آباد میں مدنی مشورےکاانعقاد ہواجس میں4 اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

اصلاحِ اعمال کی کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو شعبےمیں بہتری لانےکےحوالےسے تربیتی نکات بتائے اورکارکردگی جدول سمجھاتے ہوئے کارکردگی میں بہتری لانےکاذہن دیا نیز اصلاح اعمال اجتماعات منعقد کرنےکےاہداف دیئےاور روزانہ رسالہ نیک اعمال کےذریعےاپنےاعمال کا جائزہ لینےکی ترغیب دلائی جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے کارکردگی بہتر بنانے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام جمعرات کی شب دنیا بھر میں مختلف مقامات پر ہفتہ وار اجتماعات منعقد کئے جاتے ہیں جن میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی سنتوں بھرے بیانات فرماتے ہیں جبکہ اجتماعی ذکرو دعا کا سلسلہ بھی ہوتا ہے۔ اجتماع کے بعد عاشقان رسول علمِ دین حاصل کرنے اور نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے لئے مدنی قافلے میں بھی سفر کرتے ہیں۔

اسی سلسلے میں29 جولائی 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ شاہ جہانگیر روڈگجرات میں ہفتہ وار اجتماع منعقد ہوگا جو کہ مدنی چینل پر براہِ راست نشر کیاجائے گا۔ اس ہفتہ وار اجتماع میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی اسد عطاری مدنی ”پودا لگاؤ اجر کماؤ“ کےموضوع پر خصوصی بیان فرمائیں گے۔ اجتماع کا آغاز بعدِ عشاء تقریباً 9:45 پر ہوگا۔

تمام عاشقان رسول سے گزارش کی جاتی ہے کہ اپنے اپنے علاقے میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کریں۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ زون2 صدیق آباد  کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں زون و کابینہ مشاورت سمیت کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو سنتوں بھرے اجتماع میں بیان بہتر انداز میں کرنے کے طریقے بتاتے ہوئے بیان پوری تیاری کے ساتھ اور دلچسپ انداز میں کرنے کا ذہن دیا ساتھ ہی اعلانات کرنے کی بھی تربیت کی نیز مکتبۃ المدینہ کے لٹریچر کا اچھے انداز میں تعارف کروانے کا بھی طریقہ بتایا ۔ 


دعوت اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام 21مقامات پر اسپیشل پرسنز کے لئے اشاروں میں اجتماعات منعقد ہوئے ان میں اسپیشل پرسنز اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ریجن ماہ جون 2021 ءمیں ہونے والےدینی کاموں کی کارکردگی درج ذیل ہے:

کفن دفن تربیتی اجتماعات کی تعداد: 214

ان اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 3 ہزار175

غسل میت کی تعداد: 397

ایصال ثواب اجتماعات کی تعداد: 159

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنےوالی لواحقات کی تعداد:129


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں گلستان جوہر کابینہ کراچی میں ماہانہ مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں کابینہ مشاورت اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے’’ نرمی‘‘ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئےاسلامی بہنوں کو نرمی اختیار کرنےاورتقویٰ اپنانے ذہن دیا۔ساتھ ہی علاقوں میں دینی کاموں کو مضبوط کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال اوراہداف دیئے نیز مدنی مشوروں کے نظام کو بہتر بنانے کا بھی طریقہ بتایا ۔

اسی طرح ذمہ دار اسلامی بہنوں کو علاقائی دورے میں شرکت کرنے، نیک اعمال کا رسالہ پُر کرکے جمع کروانے اور جائزہ تحریک میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ مدرسۃالمدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) کے تحت کوئٹہ زون کی قلات کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں مدرسۃالمدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) کی ذمہ داروطالبات اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نےمدنی قاعدہ کورس کرنے والی اسلامی بہنوں کے ٹیسٹ لئے نیز کامیاب مدرسات کو مدرسۃ المدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) پڑھانے اور مختلف دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے، رہائشی کورسز کرنے کا ذہن دیا جس پراسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ دینی کام کرنے فرض علوم کورس کرنے اور دوسروں کو سکھانے کی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات  کے تحت کراچی ساؤتھ زون 1 محمود آباد کابینہ کے مختلف بیوٹی پارلرز میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہواجس میں کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مختلف پارلرز کی ہیڈ اسلامی بہنوں کو اپنے پارلر میں دینی حلقہ رکھوانے کا ذہن دیااور انہیں ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے،مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی نیز مختلف مقامات پر صدقہ بکس رکھوائے اور مکتبۃالمدینہ کے رسائل رکھوانے کا ذہن دیا ۔