Under
the supervision of Dawat-e-Islami, a Madani Mashwarah was held in Slough, London Kabinah (London Region, UK) in previous days. Division Nigran Islamic sister had the privilege of attending this great Mashwarah.
Kabinah Nigran Islamic sister followed up the Kaarkardagi (performance)
of
the attendees
[Islamic sisters], did their Tarbiyyah and appreciated over the
outstanding performance. Moreover, she explained the Madani pearls regarding
the special ‘Du’a for wellness Ijtima’ which is going to be held in August
2021.
Under the supervision of ‘Majlis Islah-e-A’maal for Islamic sisters’, an
Islah-e-A’maal Ijtima’ was held in Sandwell, UK in previous days. 18 Islamic
sisters had the privilege of attending this spiritual Ijtima’.
The female preacher of Dawat-e-Islami delivered a Sunnah-inspiring, provided
the
attendees
(Islamic sisters) the information regarding the booklet, ‘Nayk A’maal’
and gave them the mindset of making accountability of their deeds regularly and
becoming the practicing individuals of ‘Nayk A’maal’.
Monthly Madani Mashwarah of Zimmadar Islamic sisters held in Birmingham
Region, UK
Under
the supervision of ‘Majlis area visit’
and ‘Majlis Mahfil e Na’t’, a monthly Madani
Mashwarah of responsible Islamic sisters was held in Birmingham Region, UK in
previous days. Zimmadar Islamic
sisters from Kabinah Mashwarat had the privilege of attending this great
Mashwarah.
Region Mashawarat Zimmadar Islamic sister (Majlis area visit) explained the points and the method of calling towards
righteousness and did their Tarbiyyah regarding the Kaarkardagi
(performance).
Moreover, she provided the points on of improving the religious activities of
the department.
مفتی نسیم مصباحی صاحب کےلئے
امیرا ہل سنت کاپیغام،مفتی صاحب کی والدہ اوربھتیجی کے لئے دعائے صحت فرمائی
ہند کے معروف عالمِ دین حضرت علامہ مولانا مفتی نسیم مصباحی صاحب مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی کی بھتیجی سفر کے دوران بائیک سے گرنے کے باعث زخمی ہوگئیں اور اس وقت لکھنؤ کے ایک مقامی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ مفتی نسیم مصباحی صاحب نے بانیِ دعوتِ اسلامی امیرِا ہل سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے نام پیغام جاری کیاجس میں امیراہلِ سنت سے دعا کی درخواست کی۔
پیغام موصول ہونے پرامیرِ اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے مفتی صاحب کے نام دعائیہ پیغام جاری کیا۔ تفصیلی پیغام نیچے ملاحظہ فرمائیں
پیغامِ عطار
سگِ مدینہ محمد الیاس عطار قادری رضوی عفی عنہ کی جانب سے حضرت علامہ مولانا مفتی نسیم مصباحی صاحب اطال اللہ عمرکم
السلام
علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آصف خان مدنی نے آپ حضور کا صوتی پیغام فاورڈ کیا ، اللہ
پاک پیارے حبیب صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ
وسلم کے صدقے میں آپ جناب کی امی جان اور بھتیجی کو شِفائے کاملہ
نافعہ عطا فرمائے ۔ انہیں صحتوں، راحتوں، عافیتوں، عبادتوں، ریاضتوں اور دینی
خدمتوں بھری طویل زندگی عطا فرمائے۔
در در کی ٹھوکروں، اسپتالوں کے دھکوں اور
ڈاکٹروں کے پھیروں اور دواؤں کے خرچوں سے نجات بخشے۔ اللہ پاک اپنی حفظ و امان میں رکھے ،عافیت نصیب فرمائے ،عافیت
نصیب فرمائے ،عافیت نصیب فرمائے۔ اللّٰہم انی اسئلک مافی فی الدنیا والاخرہ
اللہ
پاک حضور کو بھی صحت نصیب کرے، آپ کی دینی
خدمات قبول ہوں، آپ کا حافظہ مزید قوی ہو، علم و عمل میں خوب برکتیں ملیں اور آپ خوب مسلک اعلیٰ حضرت کی خدمت کرتے رہیں،
دین کی خدمت کرتے رہیں ،سنتوں کی دھوم
مچاتے رہیں، گھر میں سب کو سلام اور حضور بس ہمت رکھئے گا۔
18 ذوالحج کو خلیفہ سوم، دامادِ رسولﷺ حضرت عثمان
غنی رضی
اللہ عنہ کا یومِ شہادت ہے۔ آپ کا نام عثمان، کنیت ابو عمر
اور لقب ذوالنورین تھا۔ سلسلہ نسب پانچویں پشت میں نبی کریم ﷺ سے جا کر ملتا ہے ( عثمان بن عفان بن ابوالعاص بن امیہ بن عبد شمس
بن عبد مناف) ۔ آپ کی نانی جان’’ام حکیم البیضاء‘‘
جناب عبدالمطلب کی بیٹی تھیں جو حضورﷺ کے والد ماجد حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ کی سگی بہن تھیں۔ اس رشتہ کے لحاظ سے آپ کی والدہ
حضورﷺ کی پھوپھی کی بیٹی تھیں۔
پیدائش و قبولِ
اسلام: آپ کی ولادت
عام الفیل کے چھ سال بعد ہوئی۔آپ ان خوش قسمت لوگوں میں سے ہیں جنہوں نے ابتداء میں
اسلام قبول کیا۔ ابن اسحاق کے قول کے مطابق آپ نے حضرت ابوبکر صدیق کی دعوت پر اسلام
قبول کیا۔ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ ، حضرت
علی المرتضیٰ رضی
اللہ عنہ اور حضرت زیدبن حارثہ رضی اللہ عنہ کے بعد مردوں میں چوتھے آپ ہیں جو مشرف بہ اسلام
ہوئے۔
نکاح:آپ سخاوت، محاسنِ اخلاق، حلم و وقار،
تقوی وطہارت اور حسنِ معاشرت میں اعلیٰ مقام پر فائز تھے۔تاریخِ انسانیت میں ایک منفرد
مقام اللہ تعالی نے حضرت
عثمان غنی کو عطا فرمایا کہ سوائے آپ کے کسی نبی کی دو بیٹیاں کسی امتی کے نکاح میں
یکے بعد دیگرے نہیں آئیں۔ غزوہ بدر کے فوراً بعد جب حضورﷺ کی پیاری صاحبزادی اور حضرت
عثمان غنی کی اہلیہ حضرت رقیہ رضی اللہ عنہا کا وصال ہو گیا تو حضرت عثمان ان کی جدائی میں
بہت غمگین رہا کرتے تھے۔ حضورﷺ نے اپنی دوسری صاحبزادی حضرت ام کلثوم رضی اللہ عنہا کا نکاح آپ
کے ساتھ کر دیا۔
خدماتِ دینیہ: آپ امت مسلمہ
کے عظیم محسن ہیں۔ ہجرت کے بعد مسلمانوں کیلئے پینے کے پانی کی سخت تکلیف تھی۔ آپ
نے ایک یہودی سے منہ مانگی قیمت ادا کر کے صاف شفاف پانی کاکنواں خرید کر مسلمانوں
کیلئے وقف کر دیا۔ اس موقع پر آپ کو زبانِ رسالتِ مآبﷺ سے جنت الفروس کی خوشخبری
ملی۔ مسجد نبوی شریف کی توسیع کیلئے پچیس ہزار درہم کی ملحقہ زمین خرید کر وقف کر دی۔
غزوہ تبوک کے موقع پر مدینہ طیبہ میں مسلمان تنگدستی کا شکار تھے۔ حضورﷺ نے صحابہ کرام
کو بڑھ چڑھ کر مالی تعاون کی تلقین فرمائی تو حضرت عثمان غنی نے تین سو اونٹ مع ساز
و سامان کے پیش کئے۔ اس موقع پر حضورﷺ نے ارشاد فرمایا کہ ’’آج کے بعد کوئی عمل عثمان
کو نقصان نہیں دے گا‘‘ تفسیر خازن اور تفسیر معالم التنزیل کی روایات کے مطابق آپ
نے ایک ہزار اونٹ مع ساز و سامان حضورﷺ کی خدمت میں پیش کئے۔ اسی غزوہ کے موقع پر آپ
نے ایک ہزار نقد دینار پیش کئے تو نبی کریم ﷺ نے ہاتھ اٹھا کر تین دفعہ دعا کی ’’اے
اللہ میں عثمان سے
راضی ہوں تو بھی راضی ہو جا‘‘۔ دورصدیقی میں جب قحط سالی کی صورت پیدا ہوئی تو آپ
نے ایک ہزار اونٹوں پر آنے والا غلہ محتاجوں میں تقسیم فرمادیا حالانکہ تاجر کئی گنا
زیادہ قیمت پر خریدنے کیلئے تیارتھے۔
غزوہ بدر کے موقع پر آپ کی اہلیہ حضرت رقیہ سخت
بیمار تھیں۔ ان کی تیمار داری کی وجہ سے آپ شریک نہ ہو سکے لیکن حضورﷺ نے آپ کو بدری
صحابہ میں شمار کرتے ہوئے مال غنیمت میں سے حصہ عطا فرمایا۔ اسی طرح بیعت رضوان کے
موقع پر مقام حدیبیہ میں حضورﷺ نے دوران بیعت اپنے ایک ہاتھ کو حضرت عثمان کا ہاتھ
قرار دیا۔آپ کا شمار ان دس جلیل القدر صحابہ کرام میں ہوتا ہے جنہیں نبی کریمﷺ نے
دنیا میں جنت کی بشارت دے دی تھی۔
فتوحات:
آپ نے پوری امت کو ایک قرأتِ قرآن پر جمع کیا۔ حضرت عمر کے دورِ خلافت میں شروع
ہونے والے فتوحات کے سلسلے کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔ آپ کے دور میں طرابلس، شام،
افریقہ، جزیرہ قبرص، جزیرہ روڈس، قسطنطنیہ، آرمینیا، خراسان، طبرستان اور کئی ایک
مزید علاقے فتح ہوئے۔ آپ نے مدینہ پاک میں نہری نظام کو مضبوط کیا۔ سیلاب سے بچاؤ
کیلئے ڈیم تعمیر کئے۔ کنویں کھدوائے۔ آپ حد درجہ شرم و حیا کرنے والے تھے۔ ترمذی اور
ابن ماجہ میں حضرت مرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضورﷺ آنے والے
وقت کے فتنوں کا ذکر فرمارہے تھے۔ ایک شخص سر پر کپڑا ڈالے ہوئے پاس سے گزرا تو آپ
نے اس کی طرف اشارہ کر کے فرمایا کہ’’فتنوں کے دور میں یہ شخص راہ ہدایت پر ہوگا‘‘
حضرت مرہ فرماتے ہیں کہ میں نے سر اٹھا کر دیکھا تو وہ حضرت عثمان غنی تھے۔ حضرت مرہ
فرماتے ہیں کہ میں نے پھر پوچھا: یا رسول اللہ:کیا یہ شخص اس وقت راہ ہدایت پر ہو گا تو آپ نے
فرمایا’’ہاں یہی‘‘۔ ترمذی شریف میں حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کی روایت ہے کہ حضورﷺ نے حضرت عثمان کی طرف اشارہ
کر کے فرمایا کہ فتنوں کے دور میں اس شخص کوشہید کر دیا جائے گا‘‘حضرت عمر نے قاتلانہ
حملے میں زخمی ہو نے کے بعد اور اپنی شہادت سے پہلے خلیفہ کے انتخاب کیلئے چھ افراد
کی کمیٹی بنائی تھی۔ ان میں حضرت عثمان، حضرت علی، حضرت طلحہ، حضرت زبیر، حضرت عبدالرحمان
بن عوف اورحضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہم شامل تھے۔ حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کی شہادت کے بعد تین دنوں میں گفت و شنید اور افہام
و تفہیم کے بعد حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کوخلیفہ
سوم منتخب کیا گیا۔
آپ نے تقریباًبارہ سال تک امورِ خلافت
سر انجام دیئے۔ آخری دور میں ایک یہودی النسل عبداللہ بن سبا نے کوفہ، بصرہ اور مصر کے فسادی
گروہوں کو جمع کیا اور اسلام کے خلاف ایک گہری سازش کی۔ آپ پر طرح طرح کے الزامات
کی بوچھاڑ کی گئی۔ آپ نے ہر سوال کا معقول جواب دیا۔
وصال: ذوالحج کے مہینہ
میں اکثر صحابہ کرام حج کی ادائیگی کیلئے مکہ شریف چلے گئے تھے۔ سازشیوں کو موقع مل
گیا اور آپ کے گھر کا محاصرہ کر لیا۔ کئی دنوں تک آپ اور آپ کے اہل خانہ کو بھوکا
پیاسا رکھا گیا۔ ساتھیوں نے مقابلے کی اجازت مانگی تو آپ نے فرمایا کہ’’میں اپنے نبی
کے شہر مدینے کو خون سے رنگین نہیں کرنا چاہتا‘‘ آپ نے تمام مصائب و آلام کے باوجود
حضورﷺ کی وصیت کے مطابق خلعت خلافت نہیں اتاری۔ اس طرح بروز جمعۃ المبارک بمطابق
18 ذو الحج 35 ہجری میں قرآن کی تلاوت کرتے ہوئے انتہائی درد ناک انداز میں آپ کو
شہید کر دیا گیا۔ آپ کی قبر مبارک مسجد نبوی شریف کے پاس جنت البقیع میں ہے۔
اللہ پاک ان کی قبر
پر کروڑ کروڑ رحمتیں نازل فرمائے ۔
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم
امیراہل
سنّت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی جانب سے
عطاکردہ
ہفتہ
وار رسالہ
حضرتِ عثمان بھی جنّتی جنّتی
اِس رسالے کی چندخصوصیات:
٭دیدہ زیب ودِلکش سرورق (Title) وڈیزائننگ (Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیشِ نظرجدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے
’’علاماتِ ترقیم‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭اُردو،
عربی اور فارسی عبارتوں کو مختلف رسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭بعض جگہ عربی عبارات مع ترجمہ کی شمولیت
٭آیات کے ترجمہ میں کنزالایمان کی شمولیت ٭حسب
ضرورت مشکل اَلفاظ پر اِعراب اور بعض پیچیدہ اَلفاظ کے تلفظ بیان کرنے کا اہتمام ٭قرآنی آیات مع ترجمہ
ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، اَحادیث،توضیحی عبارات، فقہی جزئیات کےحوالوں (References) کا خاص اہتمام ٭ اغلاط کوکم سے کم کرنے کےلئے
پورے رسالے کی کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ۔
17صفحات پر
مشتمل یہ رسالہ 2021ءمیں اردو زبان کے1st ایڈیشن میں66ہزار کی تعداد میں پرنٹ ہو چکا ہے۔
مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے16روپے
ہدیۃ پر حاصل کیجئے اوردوسرو ں کو بھی ترغیب دلائیے۔
اس رسالے کی PDF
دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔
میڈیا
ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے رکن محمد بلال عطاری نے یکم اگست 2021ء سے شعبہ FGRFکے
تحت شروع ہونے والی شجر کاری مہم اور اس کی تشہیر کے سلسلے میں پبلک نیوز کے نیوز
روم پینل میں ہاؤس اسٹاف سر سلمان قمر (پروڈیوسرسینئر ایگزیکٹیو نیوز)،
افضل بھٹی (اسائمنٹ
انچارج)،
مرزا فرحان (آفیسر
کنٹرول)،
محمد عاقب (پروڈیوسر
ایسوسی ایٹ پروڈکشن)، عبد الہادی (ٹیکنیکل
انجینئر)،قمر
(N.L.E)،
ذیشان قادری (انجینئرNon-linear) اور
ذیشان جمال (N.L.E)سے
ملاقات کی۔
رکن محمد
بلال عطاری انہیں شجر کاری مہم کے حوالے سے بریف کیااور ہاؤس اسٹاف کو پودے لگانے
سے لے کر درخت بنانے تک کی پلاننگ کے متعلق اپڈیٹ فراہم کی۔ (رپورٹ: اسرار
عطاری، شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ)
میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے رکن
معطر علی عطاری نے 24 جولائی 2021ء کومقامی اخبار روز نامہ آزادی کے ایڈیٹر اسد
اللہ سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔
معطر
علی عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیابالخصوص شعبہFGRFکے
فلاحی کاموں پر بریفنگ دی اور فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن کے وزٹ کی دعوت پیش کی۔(رپورٹ:
اسرار عطاری، شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ)
دعوت
اسلامی کے شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے رکن معطر علی عطاری نے 24 جولائی 2021ء کو سوات
میں الیکٹرانک میڈیا سیل G.S اینڈG.N.Nکے
بیورو چیف شہزاد انجم اور سچ T.Vکے بیورو چیف
سے ملاقاتیں کیں۔
معطر
علی عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیابالخصوص شعبہFGRFکے
فلاحی کاموں پر بریفنگ دی اور فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن کے وزٹ کی دعوت پیش کی۔(رپورٹ:
اسرار عطاری، شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ)
میڈیا
ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے رکن بابر مصطفیٰ عطاری مدنی نے 26 جولائی 2021ء کو پریس
کلب کے صدر فیاض بلوچ اور جنرل سیکرٹری راشد، سلیم بھلر اونر کاٹن فیکٹری، توقیر
ریسکیو آفس 1122، مشرف خان جتوئی، A.Cیوسف چھینہ سے
ملاقات کی۔
بابر
مصطفیٰ عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور یکم اگست 2020ء سے شعبہ FGRFکے
تحت شروع ہونے والی شجر کاری مہم میں حصہ لینے کی دعوت دیتے ہوئے مدنی رسائل تحفے
میں پیش کیا۔ (رپورٹ:
اسرار عطاری، شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ)
رکن ریجن محمد عثمان عطاری کی اینکر اجمل جامی کے والد
کے نماز جنازہ میں شرکت
اینکر
پرسن اجمل جامی کے والد محترم 26 جولائی 2021ء کو
رضائے الہٰی سے لاہور میں انتقال کرگئے۔اِنَّا لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْن
میڈیا
ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے رکن لاہور ریجن عثمان عطاری نے مرحوم کے نماز جنازہ
میں شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد محمد عثمان عطاری نےاینکر اجمل جامی سے تعزیت کی
اور مرحوم کے قبر پر ایصالِ ثواب کے لئےفاتحہ خوانی اور دعائیں کیں۔ (رپورٹ:
اسرار عطاری، شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ)
عالمی
مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں امامت کورس جاری ہےجس میں قراءت و فرض علوم
سکھانے کے ساتھ ساتھ طلبائے کرام کو بیان بھی سکھایا جاتا ہے تاکہ کورس مکمل کرنے
کے بعد اچھے انداز میں دین اسلام کے پیغام کو آگے پہنچا سکے۔
اسی
سلسلے میں دوران کورس 28 جولائی 2021ء کو حفلے کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام طلبہ
اور اساتذۂ کرام نے شرکت کی۔شرکائے کورس نے اچھے انداز میں بیانات کئے۔ (رپورٹ:
محمد شہزاد عطاری، معلم امامت کورس)