150 سے زائد کتب و رسائل سے ماخوذ اسلامی
مہینوں کےفضائل،عبادات اور اَورادو وَ
ظائف پر مشتمل کتاب
اسلامی مہینوں کےفضائل
مؤلف:محمد عدنان چشتی عطاری مدنی
سینئراسکالر المدینۃ العلمیہ(اسلامک ریسرچ سینٹر، دعوتِ اسلامی)
اِس کتاب کی چندخصوصیات:
٭150 سے زیادہ کتب و رسائل سے ماخوذ اس کتاب پر المدینۃ العلمیۃ (اسلامک ریسرچ سینٹر)کے چھ مدنی اسلامی بھائیوں نے تقریباً دوماہ کام کرنے کی
سعادت حاصل کی بالخصوص محمد عدنان چشتی عطاری مدنی، فرمان علی عطاری مدنی،اویس علی
عطاری مدنی اور سیّد عمران اختر عطاری مدنی زَادَ اللہُ عِلْمَہُم نے خوب
کوشش کی۔ کتاب پر مختلف مراحل میں کام کیا گیا ہے، چند یہ ہیں: ٭موضوع سے متعلق عربی،فارسی اور اردو کتب سے مواد جمع کیا گیا۔٭ جمع شدہ مواد کو
کتابی صورت میں ترتیب دیا گیا۔٭اس دوران عربی عبارات کا ترجمہ، تخریج، تفتیشِ تخریج
نیز تقابل بھی کیا گیا ہے۔٭حتی المقدور حوالہ اصل کتب سے ہی دیا گیا ہے۔٭لفظی غلطیوں سے بچنے کے لئے پروف ریڈنگ بھی کی گئی
ہے۔٭اس کتاب کا نام امیر اہلِ سنّت حضرت علامہ محمد الیاس عطارقادری دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے”اسلامی مہینوں کے فضائل“تجویز فرمایا ہے۔ ٭اس
کی شرعی تفتیش دارالافتاء اہلسنت کے حافظ محمد کفیل عطاری مدنی زَادَ اللہُ عِلْمَہٗ نے فرمائی ہے۔
337 صفحات پر
مشتمل یہ کتاب2019 ء سے لیکر 2 مختلف
ایڈیشنز میں تقریباً8 ہزارکی تعداد میں پرنٹ ہو چکی ہے۔
اس کتاب کی PDF دعوتِ اسلامی
کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔