دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام 28 جولائی2021ء کو  یوکے بریڈفورڈ (Bradford)ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن، کابینہ ،ڈویژن نگران اور مدرسات نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز نیو کورس ”حُبِّ اہلِ بیت رضوان اللہ علیھم اجمعینکے نکات سمجھائے گئے اور بریڈفورڈ کے تمام علاقوں میں یہ کورس کروانے کے اہداف دئیے گئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے زیر اہتمام  گزشتہ ہفتے یوکے بریڈفورڈ ریجن کے مختلف علاقوں نیوکاسل، سٹاکٹن آن ٹیز اور مڈلز برو ( Newcastle, Stockton on Tees, Middlesbrough )میں بذ ریعہ انٹرنیٹ نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوت اسلامى کے زیر اہتمام 29 جولائی 2021ء کو  یوکے بریڈفورڈ ریجن کے علاقے نیوکاسل(Newcastle) میں دینی حلقے كا انعقاد كيا گیا 7 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے ”زندگی کا مقصد“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور دینی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک رہنے کا ذہن دیا ۔ مدنی مذاکرے کے سوالات اور جوابات کی دہرائی کی گئی اور شجرہ شریف پڑھنے کی فضیلتیں بھی بیان کی گئیں۔


دعوت اسلامى کے زیر اہتمام 29 جولائی 2021ء کو  یوکےساؤتھ یارکشائر (South Yorkshire)کابینہ میں دینی حلقے كا انعقاد كيا گیا جس میں 60 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور دینی حلقے میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو چندفقہی مسائل بتائے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں یوکے برمنگھم ریجن نارتھ برمنگھم (North Birmingham)میں دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش 28 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دینی حلقے میں شجرۂ عالیہ قادریہ کے شعروں کی تشریح، مدنی مذاکرہ کی دوہرائی اور اصلاحی بیان کیا گیا۔ آخر میں اجتماعی دعا کا سلسلہ بھی ہوا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام  29 جولائی2021ء کو یوکےکے شہر ناٹنگھم (Nottingham) میں اصلاح ِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے” نماز کی فضیلت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے،نمازخشوع وخضوع کے ساتھ ادا کرنےاور نیک اعمال کا رسالہ پُر کر نے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ (اسلامی بہنوں کے لئے) کے زیر اہتمام جولائی 2021ء میں یوکے برمنگھم ریجن آسٹن(Aston) میں 5 طالبات نے قراٰنِ پاک ناظرہ مکمل کیا۔ اس موقع پر ان طالبات کے امتحان کا سلسلہ بھی ہوا جن میں تین طالبات نے ممتاز جبکہ دو نے بہتر پوزیشن میں کامیابی حاصل کی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام  28 جولائی 2021ء کو یوکے کے شہر آئلسبری اور لوٹن(Aylesbury and Luton )میں اصلاح اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریباً 38اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال سے متعلق بریف کرتے ہوئے نیک اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ روحانی علاج  للبنات کے زیر اہتمام یوکے مانچسٹر ریجن میں مکتوبات و اوراد عطاریہ کے 3 بستے (Stalls) لگ رہے ہیں جہاں سے اسلامی بہنیں ہی اسلامی بہنوں کا روحانی علاج کرتی ہیں اور فی سبیل اللہ تعویذاتِ عطاریہ دیتی ہیں۔

ماہ جولائی 2021 ء میں اسلامی بہنوں کو کم و بیش 45تعویذاتِ عطاریہ دئیے گئے اور 85 اورادوظائف بتائے گئے۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام  گزشتہ ہفتے یوکے مانچسٹر ریجن میں 3 مقامات بلیکبرن، راچڈیل اور اولڈہم ( Blackburn, Rochdale, Oldham) پر اصلاح اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 44 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوت اسلامی نے ”نماز کے فضائل“کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو نمازوں کی پابندی کرنے اور رسالہ نیک اعمال کے ذریعے روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت 29 جولائی 2021ء بروز جمعرات کو بِن قاسم زون  میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں زون سطح تک کی ذمہ دار و مدرسات اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

پاکستان سطح کی شعبہ شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے تقرریاں مکمل کرنے اور مدرسات کو فی علاقہ 2 مدارس المدینہ کا ہدف دیا نیز زون تا علاقہ اپنی حدود میں تمام ڈویژن کوکور کرتے ہوئے مدنی مشورہ لینےکاہدف دیا اور کارکردگی شیڈول پر عمل کی نیت کروائی۔آخر میں اسلامی بہنوں کو تحائف بھی پیش کئے ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ  للبنات کے تحت 29 جولائی 2021 ءکوکراچی ایسٹ زون 2 گلستان جوہر کابینہ میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں کابینہ تا ذیلی سطح کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے کے اپڈیٹ مدنی پھول بیان کئے اورنیکی کی دعوت دینے کے طریقے بتائےنیز ہفتہ وار رسالہ کارکردگی بہتر کرنےکےحوالےسےنکات بتائےجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔آخر میں اسلامی بہنوں کو تحائف پیش کئے۔