16 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام 28 جولائی2021ء کو یوکے
بریڈفورڈ (Bradford)ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں
کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن،
کابینہ ،ڈویژن نگران اور مدرسات نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز نیو کورس ”حُبِّ اہلِ بیت رضوان اللہ علیھم اجمعین“کے
نکات سمجھائے گئے اور بریڈفورڈ کے تمام علاقوں میں یہ کورس کروانے کے اہداف دئیے
گئے۔