دعوت اسلامی کے شعبہ ائمہ مساجد کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ گوجرانوالہ میں ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں گوجرانوالہ کے ائمہ کرام نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں ائمہ کرام کو 75 گھریلو بکس اور شعبہ تقسیم رسائل کی جانب سے 15 چھوٹی لائبریری بکس دیئے گئے۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ شعبہ ائمہ مساجد مکمل طور خود کفیل ہے جبکہ مزید آگے مزید ترقی کی طرف گامزن ہے۔(رپورٹ: عبد الرحمن عطاری مدنی، گوجرانوالہ زون)


دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان اسلام کے نگران محمد نعمان عطاری نے 28 جولائی 2021ء کو حیدرآباد ریجن سنجھورو کابینہ کا دورہ کیاجہاں انہوں نے نیومسلم آبادیوں کا وزٹ کیا اور مدنی حلقے لگائے۔ نگران شعبہ فیضان اسلام محمد نعمان عطاری نے مقامی اسلامی بھائیوں کونیکی کی دعوت دی۔

بعد ازاں محمد نعمان عطاری نے مقامی ذمہ داران سے ملاقاتیں کیں اور انہیں نیو مسلم آبادیوں میں فیضان نماز کورس شروع کروانے کا ذہن دیا جبکہ نیو مسلم آبادیوں میں مسجد کی تعمیرات کا جائزہ لیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان اسلام کے نگران محمد نعمان عطاری نے 27 جولائی 2021ء کو تھر زون کی کنری کابینہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے نیو مسلم آبادیوں کا وزٹ کیا اور مدنی حلقے لگائے۔ نگران شعبہ فیضان اسلام محمد نعمان عطاری نے مقامی اسلامی بھائیوں کونیکی کی دعوت دی۔

بعد ازاں محمد نعمان عطاری مقامی ذمہ داران سے ملاقاتیں کیں اور دینی کاموں کے حوالے سے کلام کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں گلستان جوہر  کےعلاقے بختاور کالونی کراچی میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں علاقہ نگران اسلامی بہن اور ذیلی سطح کی اسلامی بہنوں کی شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ’’اسلاف کی دین کی خاطر قربانی دینے‘‘کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے خواتین کی دین کی سربلندی کے لئے قربانی دینےکے واقعات بتائے اور اپنی ذمہ داریوں کے تقاضے پورے کرنے کا ذہن دیا۔ ساتھ ہی بیان کی دلچسپ اور بہتر انداز میں تیاری کرنے کے طریقے بتاتے اور ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کو بہتر بنانے کی ترغیب دلائی نیز علاقائی دورے میں ہر ذمہ دار اسلامی بہن کو شرکت کرنے کا ذہن دیا اورآخر میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کو مکتبۃ المدینہ کےمطبوعہ رسالے تحفتاًپیش کئے ۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت ڈویژن نگران پنڈی بھٹیاں نے تھانہ پنڈی سٹی میں S.H.O سے ملاقات کی۔

ڈویژن نگران نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کی اور شجر کاری مہم کے حوالے سے کلام ہوئی۔ ڈویژن نگران نے تھانے میں مدرسۃ المدینہ بالغان شروع کروانے کا ذہن دیا۔


شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ اوکاڑہ زون کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ

Thu, 29 Jul , 2021
3 years ago

دعوت اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت 28 جولائی 2021ء کو اوکاڑہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں زون اور کابینہ سطح کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے کلام کیا۔ ریجن ذمہ دار نے اسٹور اور کارخانےکا وزٹ کرتے ہوئے نگران زون سے مشاورت کی۔ (رپورٹ: اللہ دتہ عطاری، رکن کابینہ فیصل آباد زون)


 دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ دنوں بلدیہ ٹاؤن کابینہ کے علاقے مواچھ گوٹھ سجن گوٹھ میں ڈویژن سطح پر مدنی مشورہ ہوا جس میں 14 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ڈویژن نگران اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کی دوران تربیت ذمہ داراسلامی بہنوں کو گھریلو صدقہ بکس رکھوانے اورمحاسبہ کارکردگی اور رسالہ کارکردگی وقت مقررہ پر دینے کا ذہن دیا ۔ہفتہ وارسنتوں بھرےاجتماع کی پابندی کرنےاور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی دعوت بھی دی ۔


دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کے تحت کالے منڈی میں قائم  مدنی مرکز فیضان مدینہ حافظ آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں معلمین مدرسۃ المدینہ بالغان، ڈویژن ذمہ داران اور اراکین کابینہ نے شرکت کی۔

رکن زون مکرم عطاری نے حسن اخلاق اور جھوٹ کے موضوع پر کلام کیا اور ماہانہ کارکردگی، مدارس المدینہ کی اپڈیٹ ریکارڈ، گھریلو صدقہ بکس اور مدنی عطیات بکس رکھوانے کے حوالے مدنی پھول بیان فرمایا۔ (رپورٹ: محمد اعظم عطاری،رکن کابینہ اطراف حافظ آباد)


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار جہانزیب عطاری نے راجہ آصف لطیف (ڈپٹی کنرزویٹر فارسٹ ہنگول نیشنل پارک) ، عبد الرحمن (ڈپٹی کنرز ویٹر وائلڈ لائف ہنگول نیشنل پارک )اور عبد العزیز (وائلڈ لائف لسبیلہ)سے ملاقات کی۔

جہانزیب عطاری نے شجر کاری مہم کے حوالے سے انہیں آگاہ کیا اور فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ سے تعاون کرنے کی درخواست کی۔ راجہ آصف لطیف نے دعوت اسلامی کے اس نیک کام کو سراہاجبکہ ان سب شخصیات نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ (رپورٹ: جہانزیب عطاری، شعبہ میڈیا اینڈ رابطہ ڈسٹرکٹ لسبیلہ بلوچستان)


دعوتِ اسلامی کے تحت  پچھلے دنوں گلزار ہجری کابینہ کراچی میمن نگر سیکٹر 15 A میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کاانعقاد ہواجس میں مقامی اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

صاحبزادیِ عطار سلمھاالغفار نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو مدرسۃ المدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) میں پڑھنے کی ترغیب دلاتے ہوئے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینےکاذہن دیا۔

اجتماع کے بعد ایک اسلامی بہن کے یہاں شادی کے سلسلے میں ان کےلئےدعائیہ سہرا پڑھا اس کے بعد ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں تعویذات عطاریہ کے بستے کے دینی کام کے لئے اور آن لائن ناظرہ قراٰن کورس کے حوالےسےنکات بتائے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار محمد وقار عطاری نے نگران کوئٹہ کابینہ کے ہمراہ سول سیکریٹریٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے  S.N.G.A.D عتیق خان سے ملاقات کی۔

ذمہ داران نے شعبہ FGRF کے تحت ہونے والے شجر کاری مہم کے حوالے سے درخواست جمع کرائی۔آئندہ ہفتے سول سیکرٹریٹ شجر کاری کا سلسلہ ہوگا جس میں مختلف اہم افسران بیورو کریسی اور دیگر ذمہ داران پودے لگائیں گے۔


آج رات بلوچستان کے شہر اوتھل میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں رکن شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری بیان فرمائیں گے۔

اسی سلسلے میں دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار جہانزیب عطاری اور رکن کابینہ شعبہ رابطہ بالعلماء مولانا شاہد عطاری مدنی نے S.H.O اوتھل جان محمد جاموٹ سے ملاقات کی۔

ذمہ داران نے انہیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی اور سیکورٹی کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں دیا۔ اس موقع پر اوتھل تھانے کے محرر محمد ہاشم بھی موجود تھے۔