دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) کے
تحت کراچی ریجن کا ماہانہ مدنی مشورہ ادریس گارڈن کراچی میں منعقد ہواجس میں شعبے کی زون مشاورت اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدرسۃالمدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) میں اضافہ کرنےکے حوالےسےاہداف دیئے نیز اسلامی
بہنوں کی طرف سےکئےگئےسوالات کےجوابات دیئے اور جون2021ء میں نیو مدارس المدینہ
کھلنے پر تحائف بھی دیئے ۔مزیدہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی پابندی کرنے کی ترغیب دلائی ۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت نگران کابینہ سکھر نے ڈپٹی کمشنرسکھر
جاوید سے ملاقات کی۔
ملاقات
میں یکم اگست 2021ء سے شروع ہونے والی شجر کاری مہم کے حوالے سے میٹنگ ہوئی جس میں
نگران کابینہ نے Plantation
Day پر تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے دعوت
اسلامی کے اس اقدام کو بہت پسند کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔ ڈپنی کمشنر نے اپنے آفس میں شجر کاری کرنے کی
نیت بھی کی۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ ایام گوادر زون حُبّ کابینہ میں آن لائن مدنی
مشورے کا انعقاد ہواجس میں زون تا ذیلی سطح کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن
نگران اسلامی بہن نے کابینہ مشاورتوں اور ڈویژن و علاقہ نگرانوں کی تقرری جلد مکمل کرنے کا ذہن دیا ساتھ ہی ہر
علاقے میں درس و بیان کے حلقے لگانے کا ذہن دیتے ہوئے معلمات و مبلغات کی تعداد
بڑھانے کا ہدف دیانیز دینی کاموں میں بہتری لانےکے حوالے سے نکات بتائےجس پر
اسلامی بہنوں نےاچھےجذبات کااظہارکیا۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کراچی ریجن کے ذمہ دار حاجی یعقوب عطاری، یحییٰ
نور عطاری اور غلام محبوب عطاری نےڈپٹی کمشنر ایسٹ آصف جان صدیقی سے ملاقات کی۔
حاجی
یعقوب عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے متعلق بریفنگ دی اور یکم
اگست 2021ء سے شعبہ FGRFکے تحت شروع ہونے والی شجر کاری مہم میں
شرکت کرنے کی دعوت دی۔
کراچی ریجن میں شعبہ کفن دفن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کراچی ریجن میں شعبہ کفن دفن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن مشاورت اور زون سطح
کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن
نگران اسلامی بہن نے کفن دفن کے شعبے کے ذریعے نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے لئے ایصالِ ثواب کے اجتماع منعقد کرنے کا ذہن
دیا نیز تقسیم رسائل کی ترغیب دلاتےہوئے اس کا ہدف دیاجبکہ ایصال ثواب اجتماع میں بیان کے لئے ہر سطح کی
ذمہ دار اسلامی بہن کو موقع فراہم کرنے کی
ترغیب دلائی ۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار محمد وقار عطاری نے کوئٹہ میں جماعت
اہلسنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ پیر سائیں خالد القادری صاحب سے ملاقات کی اور
ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔
محمد
وقار عطاری نے پیر سائیں خالد سلطان القادری صاحب کو ملک بھر میں یکم اگست 2021ء سے شعبہ FGRFکے تحت شروع ہونے والی شجر کاری مہم پر
بریفنگ دی اور اس میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نےرحیم یار خان میں A.Cیوسف
چھینہ، صدر تاجران ایسو سی ایشن خانپور سلیم بھلر، رپورٹر ARY
فیاض بلوچ سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا۔
ذمہ
داران نے انہیں یکم اگست 2021ء سے شعبہ RGRFکے تحت شروع
ہونے والی شجر کاری مہم میں شرکت کرنے اورملک پاکستان کو سرسبزو شاداب بنانے کے
لئے اس مہم میں بڑھ چڑھ حصہ لینے کی دعوت دی۔
سُرجانی ٹاؤن کابینہ میں 4 مقامات پر 26 دن پر مشتمل مدنی قاعدہ کورس کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کےشعبہ شارٹ کورسز کے زیراہتمام کراچی ساؤتھ زون 2 سُرجانی ٹاؤن کابینہ میں 4 مقامات پر 26 دن پر مشتمل مدنی قاعدہ کورس ہوا جن میں سے 2 مقامات پر رزلٹ کے سلسلے میں اسلامی
بہنوں کےمدرسۃ المدینہ میں محفل نعت ہوئی جن میں ریجن سطح کی فنانس مشاورت کی شعبہ ذمہ دار ،مدرسۃ المدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) کی
کابینہ سطح کی ذمہ دار اور دیگر ذمہ داراسلامی
بہنوں نے شرکت کی ۔
ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’علم دین کی فضیلت‘‘ کے موضوع پر بیان کیا۔ دوران بیان طالبات کو مزید آگے چھ
ماہ کا ناظرہ قراٰن کورس کرنے کا ذہن دیا۔اس کے بعد ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے طالبات کو رزلٹ
اور تحائف پیش کئے۔ آخر میں طالبات نے اپنےتاثرات پیش کرتےہوئےمزید چھ ماہ کا ناظرہ قراٰن کورس
کرنے اور اپنے علم کو بڑھانے کےلئے مدرسۃ المدینہ (اسلامی
بہنوں کےلئے) میں پڑھانے کی نیتیں پیش کیں۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار حاجی ضیاء الرحمن عطاری نے گجرات
میں D.C
مہتاب
وسیم، D.P.Oعمر
سلامت، سٹی D.S.Pپرویز
گوندل، D.S.Pٹریفک،
اسسٹنٹ کمشنر، چیف آفیسر بلدیہ اور سیکورٹی انچارج ضلع گجرات سے ملاقات کی۔
حاجی
ضیاء الرحمن عطاری نے قربانی کی کھا لیں جمع
کرنے کے لئے N.O.C
جاری کرنے اور عید کے دنوں میں
فیضان مدینہ کی صفائی کروانے پر شکریہ ادا کیا جبکہ یکم اگست 2021ء سےشعبہ FGRFکے تحت شروع
ہونے والی شجر کاری مہم میں بھر پور شرکت کرنے کی دعوت دی۔
اورنگی
ٹاؤن کابینہ میں قائم جامعات المدینہ گرلز میں3 دن کا کفن دفن تربیتی کورس
دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت اورنگی ٹاؤن کابینہ
میں قائم جامعات المدینہ گرلز میں3
دن کا کفن دفن تربیتی کورس ہوا جن میں جامعۃ
المدینہ گرلز اصطار مدینہ کی 230،جامعۃ
المدینہ گرلز گلزار عطارکی 300،جامعۃ
المدینہ گرلز انوار طیبہ کی 65طالبات و معلمات و ناظمات نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے کفن دفن کاشرعی
طریقہ بتایا اور مستعمل پانی کےبارے میں
آگاہی دیتےہوئے پانی کےاسراف سے بچنے
کاذہن دیا ۔دوران تربیت شعبہ کفن دفن کا تعارف کروایا اور کتاب ’’تجہیزو تکفین کا طریقہ ‘‘کے مطالعے کا طالبات کو ذہن دیا نیزٹیسٹ دینے کی
ترغیب بھی دلائی جس پر انوار طیبہ کی تقریبا 65 طالبات نے دو
ماہ میں کتاب پڑھنے کی نیت کی جبکہ 595 طالبات نے ٹیسٹ دینےکی نیت کی اور 30 نے کفن
دفن کی ذمہ داری لینےکی نیت کیں۔
دعوت اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات اور
تقسیم رسائل کے تحت چند
روز قبل کراچی ساؤتھ زون میں
بذریعہ کال ماہانہ مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں 4 کابینہ مشاورت ذمہ داراسلامی
بہنوں نے شرکت کی ۔
زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مکتبۃ المدینہ
اور تقسیم رسائل کے
شعبے کی اہمیت بتاتے ہوئے بتایا کہ مکتبۃ المدینہ اور تقسیم رسائل بھی نیکی کی دعوت عام کرنے کا ایک بہت بہترین ذریعہ ہیں۔ اس کے بعد انہوں نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو کارکردگی بہتر
بنانے کا ذہن دیا نیز دیئے گئے اہداف کا فالواپ کرتے ہوئے ہدف مکمل ہونے پر
ان کی حوصلہ افزائی کی اور اسلامی بہنوں
کی طرف سے کئےجانے والےسوالات کےجوابات دیئے جبکہ ماتحت سے نرمی و شفقت سے دینی کام لینے کا ذہن بھی دیا ۔ مزیدجس جگہ اس شعبے پر تقرر مکمل نہیں ہے ان کو
جلد مکمل کرنے کا ہدف دیا جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے ہدف لیتے ہوئے اسے پورا کرنے کی نیتیں پیش کیں۔
کراچی ایسٹ زون 1کورنگی کابینہ کے تمام ڈویژن میں
علاقائی دورہ کا سلسلہ
دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے تحت پچھلےدنوں کراچی ایسٹ زون 1کورنگی کابینہ
کے تمام ڈویژن میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جن میں کابینہ تا ڈویژن مشاورت ذمہ دارسمیت 224 اسلامی بہنوں نے شرکت
کی ۔
عوام اسلامی بہنوں کو گھر گھر جاکر نیکی کی دعوت دی گئی
اور ان پر انفرادی کوشش کی کرتے ہوئےانہیں ہفتہ سنتوں بھرے اجتماع کی بہاریں بتائی
گئیں جس پر عوام اسلامی بہنوں نے اجتماع پاک میں شرکت کرنے کی اچھی نیتیں پیش کیں۔