کراچی ساؤتھ زون 2 بلدیہ ٹاؤن  کابینہ اسپیشل پرسنز خواتین کےلئے سنتوں بھرے اجتماع کاانعقاد

Fri, 30 Jul , 2021
3 years ago

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز کے تحت  گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون 2 بلدیہ ٹاؤن کابینہ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہواجس میں اسپیشل پرسنزخواتین نےشرکت کی۔

کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اسپیشل پرسنزخواتین کےلئے اشاروں میں اصلاحی بیان کیا اورانہیں سنتیں آداب سکھائے نیز انہیں پابندی سےاجتماع میں شرکت کرنےاور دیگر اسپیشل پرسنزخواتین کو دینی ماحول سےمنسلک کرنے کی ترغیب دلائی ۔

اسی طرح اسپیشل پرسنز ڈپارٹمنٹ کے تحت بلدیہ ٹاؤن کابینہ میں علاقائی دورے کاسلسلہ بھی ہوا جس میں کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اسپیشل پرسنز کو سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت پیش کرتےہوئے اُنہیں اجتماع پاک کےبارے میں آگاہی دی جس پر اسپیشل پرسنزخواتین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی نیت پیش کی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں امریکہ اور کینیڈا کی کابینہ و ڈویژن نگران اسلامی بہنوں  کا بذ ریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں نارتھ امریکہ ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور نرمی کے فضائل پر کلام کیا۔رسالہ کارکردگی اور ماہانہ کارکردگی آن لائن جمع کروانے کی ترغیب دلائی ۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام 28 جولائی2021ءکو یورپین یونین کی اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ناروے ، جرمنی ،آسٹریا ، اٹلی اور اسپین کی اصلاح اعمال ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ اصلاح اعمال پر مقرر رکن عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے عاملات نیک اعمال بڑھانے کے مختلف طریقے تفصیل سے بیان کئے اس کے ساتھ ساتھ "اصلاح اعمال اجتماع کرنے کے مختلف انداز "پر کلام کیا جبکہ مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی جانب سے شعبے سےمتعلق پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیئے ۔


دعوت اسلامی کے شعبہ فیضانِ اسلام کے زیر اہتمام 28 جولائی2021ء کوساؤتھ افریقہ اور بنگلہ دیش کی  مدرسۃ المدینہ(اسلامی بہنوں کے لئے)کی کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں(جو کہ اب فیضان اسلام کا ادارتی کام بھی دیکھیں گی) کامدنی مشورہ ہوا۔

رکن عالمی مجلس مشاورت شعبہ فیضان اسلام کی ذمہ دار اسلامی بہن نے فیضان اسلام شعبے کا تعارف پیش کیا اور فیضان اسلام کی معاون جو کہ فیضان اسلام کی مفتشہ بھی ہے انہوں نے کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کو کارکردگی کا طریقہ کار اور فیضان اسلا م کی اہل اسلامی بہن بننے کے لئے جو نصاب ہے وہ explain کیا مزید ان کے ریجن میں جتنی نیو مسلمز ہیں ان کی معلومات لینے کے حوالے سے بات ہوئی ۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام   پچھلے دنوں بنگلہ دیش چٹاگرام ریجن موہنگر زون پنچلش کابینہ میں آن لائن اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو امیر اہل سنت کے عطا کردہ نیک اعمال کے رسالے کے حوالے سے مدنی پھول دیئےنیز اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ اپنے اعمال کاجائزہ لینے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کی ترغیب دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں CTG ریجن کی کاکس بازار(Cox's Bazar) زون کے چونڈونائش پور وسووا میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو امیر اہل سنت کے عطا کردہ نیک اعمال کے رسالے کے حوالے سے مدنی پھول دیئےنیز اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ اپنے اعمال کاجائزہ لینے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کی ترغیب دلائی ۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں بنگلہ دیش راجشاہی ریجن رنگپور زون پیرپور ذیلی میں آن لائن اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو امیر اہل سنت کے عطا کردہ نیک اعمال کے رسالے کے حوالے سے مدنی پھول دیئےنیز اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ اپنے اعمال کاجائزہ لینے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کی ترغیب دلائی ۔


دعوت اسلامی کے شعبہ دار المدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم برطانیہ کے تحت اسٹوک میں مدنی مشورہ ہوا جس میں متعلقہ شعبے کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران برمنگھم ریجن یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے شعبےمیں مزید ترقی کے حوالے سے کلام کیا اور مدنی پھول ارشاد فرمائے۔ (رپورٹ: شہزاد عطاری، ذمہ دار ویسٹ مڈلینڈز یوکے کابینہ)


دعوت اسلامی یوکے اسٹچفورڈ برمنگھم کے زیر اہتمام جامعۃ المدینہ اسٹچفورڈ کیمپس میں open dayکا سلسلہ ہوا جس میں جامعۃ المدینہ کی طرف سے فراہم کردہ سہولت کو دیکھنے اور عالم کورس میں داخلے کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لئے کثیر افراد نے شرکت کی۔

مزید معلومات کے لئے نیچے دیئے گئے پتہ اور نمبر پر رابطہ کریں:

Addrees: Jamia-tul-Madina Richmond Road Stechford Birmingham B33 8TN

Contact: +44 7766 263196


دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کےتحت  FGRFکے زون ذمہ دار اور شیخ ایاز یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے ساتھ میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ میں

Plantation Day کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ یونیورسٹی میں 100 پودے لگانے کا طے ہوا۔

اسی طرح شعبہ FGRFکے زون ذمہ دار نے D.Oایجوکیشن شکار پور سے ملاقات کی۔ زون ذمہ دار نے ڈسٹرکٹ شکار پور کے G.H.S.Sکی لسٹ حاصل کی اوریکم اگست 2021ء کو ان کے آفس میں Plantation Day منانے کا طے ہوا۔ (رپورٹ: شعبہ تعلیم پاکستان)


دعوت اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت27 جولائی 2021ء کو لیہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ و ڈویژن سطح کےذمہ داران نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے کلام کیا اور نئے اہداف طے کرتے ہوئے مقدس اوراق جمع کرنے لئے رکشوں پر کلام کیا۔ (رپورٹ: اللہ دتہ عطاری، رکن کابینہ فیصل آباد زون)


شعبہ ائمہ مساجد دعوت اسلامی کے تحت 27 جولائی 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران شعبہ ائمہ مساجد حافظ محمد فیضان عطاری مدنی اور خود کفالت ذمہ داران نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عقیل عطاری مدنی نے مساجد کی خود کفالت کو فوکس کرنے اور ان کی ماہانہ آمدن و ذرائع آمدن کاباقاعدہ الگ الگ مسجد کےاعتبار سے کارکردگی بنانے پر کلام کیا۔ مدنی مشورے میں ملک بھر میں دعوت اسلامی کے تحت قائم مساجد کو 100فیصد خودکفیل کرنے پر مشاورت کی جبکہ رکن شوریٰ نے خودکفالت کے نظام کو بہتر سےبہتر بنانے پر گفتگو کی اور تربیت کے اصلاحی مدنی پھول بھی بیان فرمائے۔ (رپورٹ: محمد عابد عطاری مدنی، معاون رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی)