دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃالمدینہ للبنات کے تحت پچھلےدنوں پاکستان کی مکتبۃالمدینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کابذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ منعقد کیاگیا جس میں 5ریجن مکتبۃالمدینہ ذمہ داراور لاہور ریجن کی آرڈر بُکراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں شریک ذمہ داراسلامی بہنوں کو ان کی انفرادی کارکردگی بتائی گی اور اِنہیں تقرریاں مکمل کرنے کی ترغیب دلائی نیز شعبہ تقسیم رسائل کے ذریعے مکتبۃالمدینہ پر موجوداسلامی بیانات کتاب اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے اسٹاک کو ختم کرنے کاہدف دیاگیا جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کےتحت  گزشتہ دنوں عالمی مجلس مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کامدنی مشورہ ہواجس میں عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے اپنی مشاورت کی اسلامی بہنوں کے ساتھ محرم الحرام 1442 ھ کے دینی کاموں سےمتعلق مدنی پھولوں پر تبادلہ خیال کیا اور مختلف کابینہ میں ذکر شہادت اجتماع کرنے کاذہن دیا نیزاس کا شیڈول اور تیاری پر بھی نکات طےہوئے ۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ داران کی بلوچستان کے شہر بیلہ کی ایک محفلِ نعت میں شرکت ہوئی جہاں انہوں نے علمائے کرام سے ملاقاتیں کیں۔ ذمہ داران نے انہیں دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کا تعارف پیش کیا اور جامعۃ المدینہ کے وزٹ کی دعوت دی۔

اسی طرح جنڈ میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں امام صاحبان کی آمد ہوئی۔ اجتماع کے بعد علمائے کرام کو جامعۃ المدینہ کا وزٹ کروایا گیا اور وہاں طلبہ کو دی جانے والی تعلیم کے متعلق بریفنگ دی گئی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے ذمہ داران نے ڈائریکٹر فاریسٹ عمران بھٹو سے ملاقات کی اور شجر کاری مہم پر بریفنگ دی۔

اسی طرح ذمہ داران دعوت اسلامی نے ٹنڈو جام ایگری کلچر یونیورسٹی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سول سائنس ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین عنایت راجپر اور پروفیسر ڈاکٹر شوکت عرفان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے یکم اگست 2021ء کو یونیورسٹی میں 500 پودے لگائے جانے کا پلان بنایا۔

بعد ازاں شعبہ تعلیم اور شعبہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کے ذمہ داران سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس سے ملاقات کی۔ اسٹوڈنٹس نے یکم اگست 2021ء سے 15 اگست2021ء تک پودے لگاکر شجر کاری مہم میں اپنا کردار ادا کرنے کا عزم کیا۔ (رپورٹ: جنید عطاری، ریجن ذمہ دار شعبہ تعلیم حیدرآباد)


دعوت اسلامی کے شعبہ نیک اعمال کے زیر اہتمام 28 جولائی 2021ء کو لیہ زون کی مقامی مسجد میں نیک اعمال اجتماع ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران شعبہ اصلاح اعمال پاکستان حاجی سہیل عطاری مدنی نے ”تلاوت قرآن“ کےموضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور رسالہ نیک اعمال پر عمل کرتے ہوئے پابندی سے پُر کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: شعبہ اصلاح اعمال پاکستان)


دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام 28 جولائی 2021ء کو شجاع آباد میلسی کابینہ میں شجر کاری ہوئی جس میں اسسٹنٹ کمشنرمیلسی عبد الرزاق علی ڈوگر نے شرکت کی۔

شعبہ تعلیم کے اسلامی بھائیوں نے اسسٹنٹ کمشنر کوخوش آمدید کہا اور دعوت اسلامی کے شعبہ FGRF کا تعارف پیش کرتے ہوئے ملکی سطح پر شجر کاری مہم کے حوالے سے بریفنگ دی۔بعد ازاں شعبے کی جانب سے انہیں مکتبۃ المدینہ کی کتاب ”صراط الجنان“ تحفے میں پیش کی گئی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے چیف آرگنائزر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی محمد کاشف اعوان سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ذمہ داران نے عید الاضحیٰ کے موقع پر فیضان مدینہ اور دیگر مقامات پر دعوت اسلامی  کے تحت ہونے والی اجتماعی قربانی کے مقام پر بروقت صفائی کروانے اور مکمل تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا جبکہ دعوت اسلامی کے جانب سے شجر کاری مہم میں شرکت کرنے کے لئے دعوت نامہ پیش کیا۔

اسی طرح ذمہ داران نے چیف آفیسر ضلع کونسل غلام دستگیر سے ضلع کونسل میں شجر کاری مہم کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی جبکہ 29 جولائی 2021ء کو ضلع کونسل میں شجر کاری کرنے کے لئے پلاننگ بھی کی گئی۔

بعد ازاں شعبہ FGRFکے ذمہ دار اور شعبہ رابطہ برائے تاجران کے نگران کے ساتھ پودے خریدنے کے حوالے سے مدنی مشورہ ہوا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرستہ المدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) کے تحت کراچی ایسٹ زون 2 بڑابورڈ ڈویژن کے مدرسۃ المدینہ میں تربیتی سیشن ہوا جس میں پاکستان مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدرستہ المدینہ کی سابقہ کارکردگیوں کا جائزہ لیا اور متفرق تحریری کام چیک کئے۔

مدرسۃالمدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کو اپنی حاضری کی پابندی کرنے اور دینی کاموں کو کرنے کی رغبت دلاتے ہوئےہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنےکی ترغیب دلائی ۔مزید دینی حلقے میں پابندی سے شرکت کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت نگران کابینہ سکھر نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ سکھر چیمبر آف کامرس کے صدر محمد دین سے ملاقات کی۔ ملاقات میں یوم شجر کاری کے حوالے سے میٹنگ ہوئی جس میں انہیں Plantation Day کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

صدر چیمبرآف کامرس محمد دین نے دعوت اسلامی کے اس قدام کو بہت پسند کیا اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ساتھ چل کر علاقے میں شجر کاری کے لئے جگہوں کا تعین کیا۔ صدر چیمبرآف کامرس نے20 پودے لگانے اور اسے درخت بنانے کی نیت کی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون 2 اورنگی ٹاؤن کابینہ کی ڈویژن بنگلہ بازار میں ایک وکیل اسلامی بہن کی والدہ کے انتقال پرتعزیت کاسلسلہ ہواجس میں شعبہ رابطہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے تعزیت کی اورایصال ثواب کا ذہن دیتے ہوئے مکتبۃ المدینہ کےمطبوعہ رسائل تقسیم کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے والدہ کے چہلم پر تقسیم رسائل نیت کی۔ آخر میں ان کی والدہ کے لئے دعا ئےمغفرت بھی کی ۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت نگران کابینہ سکھر نے سکھر میونسپل ایڈمنسٹریٹر علی رضا سے ملاقات کی۔

ملاقات میں یکم اگست 2021ء سے شروع ہونے والی شجر کاری مہم کے حوالے سے میٹنگ ہوئی جس میں نگران کابینہ نے Plantation Day پر تفصیلی بریفنگ دی جبکہ سکھر کے تمام پارکس اور میونسپل کی تمام املاک میں شجر کاری کے لئے اجازت حاصل کی۔ اسسٹنٹ ڈائیریکٹر پارک اور ایڈمنسٹریٹر نے تمام اسٹاک پودے دعوت اسلامی کو دینے کی نیت کی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج  للبنات کے تحت پچھلے دنوں کراچی ساؤتھ زون 2 اورنگی ٹاؤن کابینہ کےتینوں بستوں پر تربیتی سیشن ہواجن میں زون مشاورت شعبہ روحانی علاج ذمہ دار اسلامی بہن نے روحانی علاج کے 30 مدنی پھول پڑھ کر سنائے اور یہ مدنی پھول بستوں پر نافذ کرنے کا ذہن دیا۔