نوجوان کسی بھی قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں ۔ نوجوانوں کی اچھی تربیت  کرنا قوم کو ترقی کی طرف لے جانے والے افراد فراہم کرتا ہے۔ اسی وجہ سے کامیاب تعلیمی ادارے نوجوانوں کی کردار سازی پر خصوصی توجہ دیتے ہیں اور ان کی بہترین تربیت کے لئے مختلف کورسز کا اہتمام کرتے ہیں۔الحمدللہ عزوجل دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کے ساتھ Pass out ہونے والے طلبہ کو بھی اچھی سرگرمیوں میں مصروفِ عمل رکھنے کے لئے خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔

اسی ضمن میں دارالمدینہ کے نویں،دسویں کلاس کے موجودہ اور سابقہ طلبہ کو اساتذہ کے ہمراہ سات دن کےEducational trip پر بھیجاگیاہے۔ اس Educational trip میں طلبہ کو مدنی قافلہ میں سفربھی کروایا گیا جس میں علمِ دین کے ساتھ نماز کا عملی طریقہ ،سنتیں اور آداب بھی سکھائے گئے ۔اس پورے سفر میں جہاں اسلامی اصولوں کی روشنی میں طلبہ کی کردار سازی کی گئی، وہیں پر کامیاب زندگی گزارنے کے اصول اور کس طرح اپنی ذات کو دوسروں کے لیے مفید بنایا جاسکتا ہے یہ بھی سکھایا گیا ۔ ان شا ء اللہ العزیز طلبہ کو اس تعلیمی سفر کے مختلف تجربات و مشاہدات سے سیکھ کر عملی زندگی میں ان سے بھرپور فائدے کا موقع بھی ملے گا۔