بلدیہ
ٹاؤن کابینہ کراچی میں کورس بنام ’’حبِ اہلِ بیت‘‘ کا تربیتی سیشن

دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیراہتمام بلدیہ ٹاؤن
کابینہ کراچی میں کورس بنام ’’حُبِّ
اہلِ بیت‘‘ منعقد کرنےسے متعلق تربیتی سیشن ہوا جس
میں 22 ذمہ دار و مدرسات اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کابینہ مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے مدرسات و
ذمہ دار اسلامی بہنوں کو کورس منعقد کرنےسے متعلق اہم نکات بتائے اور اس کورس کے لئے
پہلے سے تیاری کرنے اور تشہیر کرنے کا ذہن دیانیزکورس ’’حبِ اہلِ بیت‘‘ کا
آغاز 9 اگست 2021ءسے ہونےکاہدف دیا۔ اس کورس کی مدت 3 دن ، وقت 1 گھنٹہ ہوگا، اس
کورس میں قراٰن و حدیث اور صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم اور بزرگانِ دین کے اقوال و واقعات سے سادات کرام سے
محبت و تعظیم کا انداز ، واقعہ کربلا نیز ماہِ محرم الحرام اور یومِ
عاشورہ کے فضائل اور اس میں کی جانے والی عبادات کے متعلق بیانات کاجدول طےپایا۔
لیاقت آباد کابینہ کراچی میں’’ایثار کے رنگ بڑی عید کے سنگ‘‘ کورس کا 5 ڈویژن میں انعقاد

دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ
کورسز کے تحت لیاقت آباد کابینہ کراچی میں’’ایثار کے رنگ بڑی عید کے سنگ‘‘کورس کا 5 ڈویژن میں انعقاد
ہوا جن کی تفصیل درجِ ذیل ہیں:
کورس کے درجوں کی تعداد: 26
کورس میں نئی اسلامی بہنوں کی تعداد: 43
کورس میں شریک کُل اسلامی بہنوں کی تعداد: 362
قربانی کی کھال دعوتِ اسلامی کو دینے والی
اسلامی بہنوں کی تعداد: 89
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے والی
اسلامی بہنوں کی تعداد: 38

دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے
تحت کراچی ساؤتھ زون 2 ماڑی پور کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں کابینہ تا ذیلی مشاورت علاقائی دورہ کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن اور زون مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شعبہ علاقائی دورہ برائے نیکی کی
دعوت،محفلِ نعت اور دینی حلقے کے حوالے سے اہم نکات دئیےنیز تقرریاں مکمل کرنے کا
ہدف دیااور ہفتہ
وار سنتوں بھرےاجتماع میں پابندی سے شرکت کرنےکاذہن دیاجس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
صدر کابینہ کی دو ڈویژن سلطانہ آباد اور لائنز ایریا
میں عید میٹ اَپ سیشن کاسلسلہ

دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون 1 صدر کابینہ کی دو ڈویژن سلطانہ آباد اور لائنز
ایریا میں عید میٹ اَپ سیشن کا سلسلہ ہواجن میں ٹیچرز، یونیورسٹی اسٹوڈنٹس اور سنی
جامعہ کی طالبات نے شرکت کی۔
مبلغات
دعوتِ اسلامی نے’’ فلسفہ قربانی اور
والدین کی اطاعت‘‘ کے موضوع پر بیانات
کئےاور اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں
شرکت کرنےاورمدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلاتےہوئےدینی کاموں میں حصہ
لینےکاذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نےاچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔
بِن قاسم زون قائد آباد کابینہ کراچی کی جون
2021 ء کی شعبہ اِصلاحِ اعمال للبنات کی
ماہانہ کارکردگی

نیک اعمال کے تقسیم ہونے والے رسائل کی تعداد :
355
وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد:
735
ماہ میں 14،15 روزے رکھنے والی
اسلامی بہنوں کی تعداد: 6
ماہ میں 7،8 روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد: 26
ماہ میں 4،5 روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد: 67
رسالہ نیک اعمال پر عمل کر کے مدنی بیٹیاں بننے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد: 17
رسالہ خاموش شہزادہ پڑھنے/ سننے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد: 38
یومِ قفلِ مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد: 45
ایّامِ قفلِ مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد: 19
اصلاحِ اعمال اجتماعات میں شرکت کرنےوالی اسلامی
بہنوں کی تعداد: 69

دعوت
اسلامی کے شعبہ شب وروز للبنات
کے زیر اہتمام 30 جولائی2021ءکو ساؤتھ افریقہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی
مشورہ ہوا جس میں 4کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ملک
سطح کی شعبہ شب و روز ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور
اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 28 جولائی2021ء کو ساؤتھ
افریقہ کے علاقے ویلکم میں ون ڈے سیشن کا
انعقاد کیا گیا جس میں 13اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ دعوت اسلامی نے وضو کا طریقہ اور غسل کے
بارے میں بیان کیا نیز سیشن میں شریک
اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی
ماحول سے منسلک رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ
دیکھنے کی ترغیب دلائی۔

دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ کے علاقے ویلکم
میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں ذمہ
دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی
کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول
سے وابستہ ہونے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں
عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
ساؤتھ
افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 29 جولائی2021ء کو ساؤتھ
افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے” حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی سیرت“ کے موضوع پر بیان
کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی مذاکرہ دیکھنے اور سننے کی ترغیب
دلائی۔
ساؤتھ
افریقہ کے شہر پیٹرماریٹزبرگ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 29 جولائی2021ء کو ساؤتھ افریقہ کے شہر پیٹرماریٹزبرگ میں
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے”ایک زمانہ ایسا آئے گا“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ
پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی مذاکرہ دیکھنے کی بھی ترغیب دلائی۔

دعوت
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے زیر اہتمام 29 جولائی 2021 ء کو ساؤتھ افریقہ
کے شہر پیٹرماریٹزبرگ نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں کو
نیکی کی دعوت پیش کی گئی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ
دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے، ہفتہ وار اجتماع
میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب
دلائی گئی۔

دعوت
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے زیر اہتمام 28 جولائی 2021 ء کو ساؤتھ افریقہ
کے شہر پالکوانے میں علاقائی دورے کا
سلسلہ ہواجس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو گھر گھر جا کر نیکی کی دی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ
دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے، ہفتہ وار اجتماع
میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب
دلائی۔