دعوت
اسلامی کے شعبہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن
کے تحت ریسکیو آفس 1122 پاکپتن شریف میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں evening شفٹ انچارج اور ریسکیو
اہلکاروں نے شر کت کی۔
شعبہ
FGRF کے ذمہ دار فیضان علی چشتی نے بیان کرتے ہوئے کہا کہ اعمال کا
دارو مدار نیتوں پر ہے ہمیں مخلوق خداکی خدمت کرتے وقت اللہ پاک کی رضا پیش نظر ہونی چاہیئے۔ فیضان علی چشتی نے انہیں
ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت بھی دی۔ (رپورٹ: وقاص عطاری، زون ذمہ دار فیضان گلوبل ریلیف
فاونڈیشن پاکپتن شریف)
پچھلے
دنوں ریڈیو Broadcaster
، 24 چینل کے Content
Writer/Copy Editorمحمد یحیٰ عطاری نے مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر
ٹاؤن لاہور کا دورہ کیا جہاں رکن شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ محمد بلال عطاری نے خوش
آمدید کہا۔
محمد
یحیٰ عطاری نے فیضان مدینہ میں قائم مختلف ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کیا اور فیضان آن
لائن اکیڈمی میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔بعد ازاں محمد یحیٰ عطاری نے رکن شوریٰ
حاجی یعفور رضا عطاری سے ملاقات کی۔ رکن شوریٰ نے انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے
مدنی پھول ارشاد فرمائے۔
دعوت
اسلامی کےشعبہ فیضان اسلام نیو مسلم ڈیپارٹمنٹ کے ریجن ذمہ دار ملتان محمد فرمان
عطاری مدنی احمد پور شرقیہ میں مدنی مشورہ کیا جس میں نیو مسلم اسلامی بھائیوں نے
شرکت کی۔
محمد
فرمان عطاری نے دینِ اسلام کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی اور انہیں تربیتی کورس
میں داخلہ لینےکا ذہن دیا جس پر ایک اسلامی بھائی نےکورس میں داخلہ بھی لے لیا۔ (رپورٹ:
محمد نعمان عطاری، شعبہ فیضان اسلام )
یکم
اگست 2021ء سے شعبہ FGRFکے تحت ملک بھر میں شجر کاری مہم کا
آغاز ہونے جارہا ہے جس کی وجہ سے اراکین شوریٰ اور دیگر ذمہ داران مختلف مقامات کا
جائزہ لیتے ہوئے وہاں پودے بھی لگارہے ہیں۔
اسی
سلسلے میں شعبہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن رکن زون عمر شہزاد عطاری، رکن زون شعبہ
اطراف گاؤں علی احمد عطاری اور نگران پھلروان کابینہ قاری قاسم عطاری سمیت جامعۃ
المدینہ کے طلبہ کرام نے شجر کاری مہم کا حصہ بنتے ہوئے پھلروان میں پودے لگائے۔ (رپورٹ:
فضیل رضا عطاری مدنی، رکن زون شعبہ مدنی چینل عام کریں)
نگران
زون حاجی سرفراز حسین عطاری مدنی نے مختلف وکلاء کے چیمبرمیں جاکر وکلاء سے
ملاقاتیں کرتے ہوئے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی۔
نگران
زون نے انہیں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے فیضان نماز کورس کرنے کی دعوت دی جس پر
وکلاء نے خود بھی شرکت کرنے کی یقین دہانی کروائی اور دیگر دوستوں کو بھی لانے کی
نیت کی۔ (رپورٹ:
حسن رضا عطاری، رکن زون شعبہ مدنی قافلہ)
دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ شخصیات ڈسٹرکٹ نصیر آباد کے ذمہ داران نے منجھو شوری میں گل
حسن خان منجھوکے فرزند علی حسن منجھو خان سے ان کے آبائی گاؤں میں ملاقات کی۔
ذمہ
داران نے انہیں عید کی مبارک باد پیش کی اور دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کا
تعارف پیش کیا۔
پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات نال کے ذمہ داران نے سابقہ سنیٹر
بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما میر خالدبزنجو سے ملاقات کی۔
اس
موقع پر مبلغ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیاجس میں کم و بیش 50 اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔بعد ازاں ذمہ داران نے انہیں دعوت اسلامی کے دینی وفلاحی کاموں
کا تعارف پیش کیا اور دینی کاموں میں شرکت کرنے کے ساتھ ساتھ تعاون کرنے کی ترغیب
دلائی۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ نصیر آباد کے ذمہ داران نے سابق صوبائی
وزیر ممبر پیپلز پارٹی ایگزیگیٹو کمیٹی
صادق عمران کے صاحبزادے سیاسی و سماجی شخصیت بلال عمرانی سے ان کی رہائش
گاہ پر ملاقات کی۔
ذمہ
داران نے انہیں عید کی مبارک باد پیش کی اور دعوت اسلامی کے دینی وفلاحی کاموں کے
بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے فیضان مدینہ کے وزٹ کی دعوت دی۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران عبد الجبار عطاری، غلام حسین
عطاری، مجیب الرحمن عطاری اور حاجی امان اللہ عطاری نے ائیر پورٹ روڈ پر واقع
ایکسئین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پنجگور میں ظفر علی پندرانی (ریٹائرڈ فیلڈ
منیجر اسلام آباد)،
عبد الرؤف خجک (ریٹائرڈ
ایکسئین پی انڈ آر ڈیپارٹمنٹ) اورمحمد قاسم خجک سے ملاقات کی۔
دعوت
اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی اور یکم اگست 2021ء سے شروع ہونے والی شجر کاری مہم کے
بارے میں معلومات فراہم کیں جس پر انہوں نے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ جعفر آباد کے ذمہ داران کی دعوت پر
قبائلی رہنما جمال الدین بہرانی اور D.D.Oایجوکیشن ڈیرہ
اللہ یار نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کا دورہ کیا جہاں انہیں مختلف
ڈیپارٹمنٹ کاوزٹ کروایا گیا۔
شخصیات
نے عالمی مدنی مرکز سے دنیا بھر میں ہونے والے دینی کاموں کو خوب سراہا اور نیک
خواہشات کا اظہار کیا۔
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں میانوالی کابینہ کی ڈویژن کندیان
میں دینی حلقے کا انعقاد ہوا جس میں زون نگران، شعبہ ڈونیشن بکس اور شعبہ فنانس
ڈیپارٹمنٹ کی رکن زون اور ڈویژن سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون نگران اسلامی بہن نے’’ عدل وانصاف ‘‘کے موضوع پر بیان کرتےہوئےسجدہ
سہو کا طریقہ بتایا اوراسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا نیزہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے کی
ترغیب بھی دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شب و روز للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن میں بذریعہ کال مدنی مشورہ ہواجس میں شعبہ شب و روز کی ذمہ
داراسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے
ہوئے اسلامی بہنوں کی تربیت کی نیز کارکردگی شیڈول پر عمل کرنے اور وقت پر جمع
کروانے کا ذہن دیا۔ مدنی خبر یں چیک کرنے اور وصول کرنے کا طریقہ سمجھایا اوراسلامی
بہنوں کی طرف سےکئے جانے والے سوالات کےجوابات دیتےہوئے کارکردگی کو مضبوط بنانے کےحوالےسےنکات
بتائےجبکہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے تحریری
مقابلہ میں حصہ لینے اور دوسری اسلامی بہنوں کو بھی اِس کی ترغیب دلانے پر مدنی پھول دیئےجس پر اسلامی
بہنوں نے شعبے کے دینی کام کو بڑھانے کے لئے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔